نئی دہلی،،ہماراسماج:سیلم پور وارڈ نمبر225سے کانگریس کی امیدوار ممتاز ریاض الدین راجو کی حمایت میںلال چوک اسپتال ویلکم میں ایک انتخابی جلسہ منعقد کیا گیا جس میں بالمیکی سماج اور دلت سماج کے سیکڑوں افراد نے اپنی حمایت کا اعلان کیااور ریاض الدین راجو و امید وار کا شاندار استقبال کرتے ہوئے ہر طرح سے ساتھ نبھانے کا عزم بھی کیا۔جلسہ کی صدارت جگویر سنگھ نے کی جبکہ نظامت کے فرائض حسین پردھان اور سونو پردھان نے مشترکہ طور پر انجام دیئے۔ خطاب کرتے ہوئے چودھری متین احمد نے کہا کہ اگر آپ اس وارڈ سے بدعنوانی کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو کانگریس کو کامیاب بنانا ہوگا تبھی آپ کھلی فضا میں سانس لے سکتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ پچھلے دس سال سے اس وارڈ میں کسی طرح کا تعمیری و ترقیاتی کام نہیں ہوا ہے اور نہ ہی لوگ محفوظ ہیں لوگ اپنی آواز اٹھاتے ہوئے بھی ڈرتے ہیں لیکن اب وقت آگیا ہے کہ آپ ان کے خلاف اٹھ کھڑے ہو اور اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرتے ہوئے ہاتھ کے نشان پر مہر لگا کر ممتاز کو کامیاب بنائیں اسی میں وارڈ کی بھلائی ہے۔ریاض الدین راجو نے کہا کہ یہاں کے لوگ ڈر و خوف میں اپنی زندگی گزار رہے ہیں اپنے کام کو لیکر جاتے ہوئے بھی ڈرتے ہیں اس ماحول کو بدلنے کے لئے آپ کے سامنے ایک ہی راستہ ہے کہ کانگریس کو ووٹ دیکر ممتاز کو کامیاب کریں،تبھی اس وارڈ کا وکاس ہو سکے گا ۔انہوں نے کہا کہ آپ کے پاس ایک بہترین موقع ہے آنے والی چار تاریخ کو آپ اپنا قیمتی ووٹ کانگریس کے حق میں ڈالیں میں یقین دلاتا ہوں کہ آپ کو کبھی بھی شکایت کا موقع نہیںدوں گا۔اہم شرکاءمیںایوب مسعودی،ہرپال سنگھ،فیروز،پراچہ،سونو،علیم بھائی،یحی خان،بھورے بھائی،عارف،شریف قریشی،اقرار مسعودی،مکیش گرو جی،رامو وید،اجے بھائی،سندر چڈا، یوگیندر بھگوانہ،جگویر تان،ونیت وید وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔