• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, مارچ 29, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

یرغمالی رہا نہ کیے تو حماس پر ایسا حملہ ہوگا جو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا: اسرائیلی دھمکی

حماس فہرست میں شامل 34 قیدیوں میں سے 22 کو رہا کرنے کے لیے تیار ہے لیکن اس نے دیگر 12 یرغمالیوں کی رہائی پر رضامندی سے انکار کر دیا ہے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 2, 2025
0 0
A A
یرغمالی رہا نہ کیے تو حماس پر ایسا حملہ ہوگا جو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا: اسرائیلی دھمکی
Share on FacebookShare on Twitter

تل ابیب :اسرائیل کے وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے بدھ کے روز خبردار کیا ہے کہ اگر حماس نے اسرائیل پر راکٹ داغنے کا سلسلہ جاری رکھا تو اسرائیل غزہ پر اپنے حملے تیز کر دے گا۔
کاٹز نے اسرائیلی قصبے نیٹیووٹ، جسے حال ہی میں حماس نے نشانہ بنایا تھا، کا دورہ کرنے کے بعد ایک بیان میں کہا کہ میں یہاں سے غزہ کے رہنماؤں کو ایک واضح پیغام دینا چاہوں گا۔ جب تک حماس جلد ہی تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی اجازت نہیں دیتی۔ اور اگر اس نے غزہ سے اسرائیل کی طرف راکٹ فائر کرنے کا سلسلہ جاری رکھا تو اس پر ایسے شدید حملے کیے جائیں گے جس کا مشاہدہ غزہ نے طویل عرصے سے نہیں کیا ہے۔
امریکی وال سٹریٹ جرنل کے مطابق غزہ مذاکرات اختتام کو پہنچ چکے ہیں۔ حماس اور اسرائیل دونوں کچھ تفصیلات سے چمٹے ہوئے ہیں۔ بظاہر لگ رہاہے کہ کوئی بھی متوقع معاہدہ ٹرمپ انتظامیہ کے 20 جنوری کو اقتدار سنبھالنے تک موخر ہو جائے گا۔
اخبار کے مطابق حماس اس سلسلے میں پہلے ہی لچک دکھانے کے بعد اسرائیل کی جانب سے مستقل جنگ بندی کے عزم پر اصرار کر رہی ہے جب کہ اسرائیل نے بعض ایسے فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر رضامندی سے انکار کر دیا ہے جنہیں حماس نے فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو دوبارہ انتباہ دیا ہے کہ ان کے امریکی اقتتدار میں آنے تک حماس غزہ میں یرغمالیوں کو رہا کر دے۔
منگل کی شام فلوریڈا میں اپنے مار-اے-لاگو ریزورٹ میں نئے سال کی تقریب میں سی این این کے ایک نمائندے نے ٹرمپ سے پوچھا کہ کیا انہوں نے حال ہی میں وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ ممکنہ جنگ بندی اور قیدیوں کے معاہدے کے بارے میں بات کی ہے ہوسکتاہے اس میں آپ کو کسی رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا ہو۔
ٹرمپ نے یہ کہتے ہوئے جواب دیا کہ ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے، میں اسے اس طرح کہوں گا کہ بہتر ہے کہ وہ یرغمالیوں کو جلد واپس آنے دیں۔ اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے منگل کو بتایا کہ حماس نے ایک ہفتے کے لیے جنگ بندی کی درخواست کی ہے تاکہ وہ اسرائیل کی طرف سے درخواست کردہ زندہ قیدیوں کی فہرست تیار کر سکے۔
کارپوریشن نے تصدیق کی ہے کہ حماس کی تجویز کے مطابق اگلے ہفتے کسی بھی قیدی کو رہا نہیں کیا جائے گا۔ اسرائیلی فوج غزہ میں موجود رہے گی اور غزہ سے بے گھر افراد اپنے گھروں کو واپس نہیں جائیں گے۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ حماس کی تجویز کے مطابق وہ جنگ بندی کے چوتھے دن مطلوبہ فہرست حوالے کر دے گی۔
اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے ایک نامعلوم فلسطینی ذریعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حماس فہرست میں شامل 34 قیدیوں میں سے 22 کو رہا کرنے کے لیے تیار ہے لیکن اس نے دیگر 12 یرغمالیوں کی رہائی پر رضامندی سے انکار کر دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ حماس نے معاہدے کے پہلے مرحلے کے دوران 22 قیدیوں کو زندہ اور 12 لاشوں کو سپرد کرنے کی پیشکش کی ہے۔
اسرائیل نے بدھ کے روز دھمکی دی ہے کہ اس کی افواج غزہ میں بمباری کی شدت میں مزید اضافہ کر دیں گی۔اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے یہ دھمکی نئے سال کے پہلے روز غزہ میں کی گئی فلسطینیوں کی درجنوں ہلاکتوں کے ساتھ دی ہے۔ اسرائیلی بمباری کے بعد القسام بریگیڈ نے بھی غزہ سے کچھ راکٹ فائر کیے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ اس ہفتے کے دوران غزہ سے اسرائیل پر کئی بار راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔ ان راکٹوں کا شمالی غزہ سے فائر کیا جانا رپورٹ کیا گیا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    آئینی حدود سے تجاوز اور مذہبی آزادی پر حملہ

    آئینی حدود سے تجاوز اور مذہبی آزادی پر حملہ

    مارچ 28, 2026
    ایک ہولناک عالمی مذاق

    ایک ہولناک عالمی مذاق

    مارچ 28, 2026
    حزب اقتدار نے بجٹ کو عام لوگوں کا خیال رکھنے والا قرار دیا

    حزب اقتدار نے بجٹ کو عام لوگوں کا خیال رکھنے والا قرار دیا

    مارچ 28, 2026
    مودی نہیں چاہتے تھے کہ پیٹرولیم قیمتیں  بڑھیں، لاک ڈاؤن نہیں لگے گا: سیتا رمن

    مودی نہیں چاہتے تھے کہ پیٹرولیم قیمتیں بڑھیں، لاک ڈاؤن نہیں لگے گا: سیتا رمن

    مارچ 28, 2026
    آئینی حدود سے تجاوز اور مذہبی آزادی پر حملہ

    آئینی حدود سے تجاوز اور مذہبی آزادی پر حملہ

    مارچ 28, 2026
    ایک ہولناک عالمی مذاق

    ایک ہولناک عالمی مذاق

    مارچ 28, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist