جالندھر، (یو این آئی) سرجیت 5ایس (فائیو اے سائیڈ) خواتین ہاکی گولڈ کپ جمعہ سے مقامی اولمپین سرجیت ‘فائیو اے سائیڈآسٹروٹرف ہاکی اسٹیڈیم، برلٹن پارک میں شروع ہوگا۔سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اقبال سنگھ سندھو نے جمعرات کو بتایا کہ خواتین کا ہاکی ٹورنامنٹ ‘لیگ کم ناک آؤٹ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا، جس میں ملک کی آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پول-اے میں پنجاب الیون، ریل کوچ فیکٹری کپورتھلہ، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا سونی پت اور ناردرن ریلوے دہلی جبکہ سنٹرل ریلوے ممبئی، سی آر پی ایف۔ دہلی، ہریانہ الیون اور یونین بینک آف انڈیا، ممبئی کی ٹیموں کو پول بی میں رکھا گیا ہے۔مسٹر سندھو نے کہا کہ اس ‘فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں 15-5-15 منٹ کے کل 16 میچ کھیلے جائیں گے۔ سیمی فائنل، تیسری اور چوتھی پوزیشن کے میچ اور ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 7 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ یہ میچ اسٹیڈیم میں ‘ڈے اینڈ فلڈ لائٹس کے تحت کھیلے جائیں گے اور تماشائیوں کے لیے داخلہ مفت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ٹیموں کو 2.57 لاکھ روپے کا نقد انعام معروف اسپورٹس پروموٹر اور گکھل گروپ امریکہ کے چیئرمین امولک سنگھ گکھل نے اسپانسر کیا ہے جو ہر سال سرجیت ہاکی ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 5.51 لاکھ روپے کا نقد انعام دیتے ہیں۔ اسی طرح ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی اور بہترین گول کیپر کو آنجہانی محترمہ سودیش چوپڑا میموریل ایوارڈ کے ساتھ 21,000 روپے کی نقد رقم سے بھی نوازا جائے گا۔