• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, مارچ 30, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

سوریہ کمار یادو کے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں دوسرے سب سے تیز9000 رن

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 24, 2026
0 0
A A
سوریہ کمار یادو کے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں دوسرے سب سے تیز9000 رن
Share on FacebookShare on Twitter

سید پرویز قیصر
ناگپور میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوئے پانچ ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سریز کے پہلے میچ میں سوریہ کمار یادو نے36 منٹ میں22 بالوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے32 رن بنائے۔ اپنی اس اننگ کے دورا ن انہوں نے اس قسم کے کرکٹ میں اپنے نو ہزار رن مکمل کرلئے۔ ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں نو ہزار رن مکمل کرنے والے وہ28 ویں بلے باز ہیں۔
دائیں ہاتھ کے اس بلل باز نے5911 بالیں کھیل کر نو ہزار رن مکمل کئے جو ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں بالوں کے حساب سے دوسرے سب سے تیز نو ہزار رن ہیں۔ اس میچ کے اختتام تک دائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے ہندوستان، کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس، ممبئی اور ممبئی انڈینس کیلئے 2010 سے اب تک جو347 ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلے ہیں انکی321 اننگوں میں34.77 کی اوسط اور152.27 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ چھ سنچریوں اور59 نصف سنچریوں کی مدد سے9007 رن بنائے تھے۔ وہ23 مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور117 رن ہے جو وہ ہندوستان کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف ناٹنگھم میں10 جولائی2022 کو88 منٹ میں 55 بالوں پر14 چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ اس میچ میں ہندوستان کو17 رن سے شکست ہوئی تھی۔
ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے آندرے رسل کو ٹونٹی ونٹی کرکٹ میں بالوں کے حساب سے سب سے تیز نو ہزار رن بنانے کا اعزاز حاصل ہے جنہوں نے ایسا5321 بالیں کھیلنے کے بعد کیا تھا جس میچ میں انہوں نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنے نوہزار رن مکمل کئے تھے اس میچ کے اختتام تک وہ536 میچوں کی463 اننگوں میں26.79 کی اوسط اور169.15 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ دو سنچریوں اور31 نصف سنچریوں کی مدد سے9004 رن بنائے تھے۔ وہ28 مرتبہ صفر کا شکار ہوئے تھے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور آوٹ ہوئے بغیر 121 رن تھا جو انہوں نے پورٹ آف اسپین میں10 اگست2018 کو جمائیکا تالاواہس کی جانب سے ٹرینباگو کے خلاف49 بالوں پر چھ چوکوں اور تیرہ چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ اس میچ میں انکی ٹیم کو چار وکٹ سے جیت حاصل ہوئی تھی۔
آسڑیلیا کے گلین میسکویل ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں بالوں کے حساب سے تیسرے سب سے تیز نو ہزار رن بنانے والت بلے باز ہیں۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز نے اس میچ کے اختتام تک جو402 میچ کھیلے ہیں انکی380 اننگوں میں27.63 کی اوسط اور152.41 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ پانچ سنچریوں اور52 نف سنچریوں کی مدد سے9038 رن بنائے تھے۔ وہ28 مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے تھے اور ا ن کا سب سے زیادہ اسکورآوٹ ہوئے بغیر 154 رن تھا جو 19 جنوری 2022کو ملبورن اسٹار کی جانب سے ہوبرٹ ہری کینس کے خلاف ملبورن میں81 منٹ میں64بالوں پر22 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ اس میچ میں انکی ٹیم106 رن سے کامیاب رہی تھی۔
اننگوں کے حساب سے ٹونٹی ٹونٹیء کرکٹ میں سب سے تیز نو ہزار رن بنانے کا اعزاز پاکستان سے تعلق رکھنے والے بابر اعظم کے پاس ہے جنہوں نے254 ویں میچ کی245 ویں اننگ میں ایسا کیا تھا۔ دائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے ابھی تک جو 339 میچ کھیلے ہیں انکی328 اننگوں میں42.22 کی اوسط اور128.48 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 11 سنچریوں اور97 نصف سنچریوں کی مدد سے 11738 رن بنائے ہیں۔ وہ24 مرتبہ اپناکھاتہ نہیں کھول سکے تھے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور122 رن ہے جو انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف سنچورین میں14 اپریل2021 کو77 منٹ میں59 بالوں پر15 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ اس میچ میں پاکستان نے نو وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    مچھوارے خود کفیل بھارت کی مضبوط بنیاد ہیں: مودی

    مچھوارے خود کفیل بھارت کی مضبوط بنیاد ہیں: مودی

    مارچ 30, 2026
    صوبہ گیلان میں امریکی و اسرائیلی بمباری، شیراز دھماکوں سے گونج اٹھا

    صوبہ گیلان میں امریکی و اسرائیلی بمباری، شیراز دھماکوں سے گونج اٹھا

    مارچ 30, 2026
    عالمی بحران کے دوران بھی اپوزیشن سیاست کر رہی ہے: نایاب سنگھ سینی

    عالمی بحران کے دوران بھی اپوزیشن سیاست کر رہی ہے: نایاب سنگھ سینی

    مارچ 30, 2026
    مرکزی حکومت کی خارجہ پالیسی پر کانگریس کا  حملہ، پاکستان کی عالمی مقبولیت پر سوال اٹھایا

    مرکزی حکومت کی خارجہ پالیسی پر کانگریس کا حملہ، پاکستان کی عالمی مقبولیت پر سوال اٹھایا

    مارچ 30, 2026
    مچھوارے خود کفیل بھارت کی مضبوط بنیاد ہیں: مودی

    مچھوارے خود کفیل بھارت کی مضبوط بنیاد ہیں: مودی

    مارچ 30, 2026
    صوبہ گیلان میں امریکی و اسرائیلی بمباری، شیراز دھماکوں سے گونج اٹھا

    صوبہ گیلان میں امریکی و اسرائیلی بمباری، شیراز دھماکوں سے گونج اٹھا

    مارچ 30, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist