• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, اکتوبر 15, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

ٹیگور کا نایک، بھاگوت کی منافقت اور آر ایس ایس کا زہر آلود نیشنلزم

شعیب رضا فاطمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اگست 28, 2025
0 0
A A
Share on FacebookShare on Twitter

بدھ کے روز دہلی میں آر ایس ایس کے سرسنگھ چالک موہن بھاگوت نے سنگھ کی سہ روزہ  سو سالہ تقریبات کے پہلے دن  اپنی تقریر میں رابندر ناتھ ٹیگور کا ایک مشہور خیال پیش کرتے ہوئے کہا کہ "ہمارے سماج میں جاگرتی سیاست سے نہیں آئے گی، بلکہ مقامی قیادت سے آئے گی۔ نایک وہ ہے جو خود شفاف کردار رکھتا ہو، جس کا عوام سے مستقل رشتہ ہو، جس پر سماج کو اعتماد ہو اور جو اپنے ملک کے لیے جیون مرن کا وِرن کرے۔”یہ الفاظ ایک صدی پرانے ہیں مگر آج بھی حقیقت کی طرح چبھتے ہیں۔ لیکن تضاد یہ ہے کہ جب یہ الفاظ موہن بھاگوت کے منہ سے نکلے تو وہ خود اپنی ہی بنائی ہوئی دنیا کے خلاف گواہی دے رہے تھے۔ کیونکہ اگر نایک وہ ہے جو عوام کو جوڑتا ہے تو مودی، امت شاہ، یوگی آدتیہ ناتھ اور بسوا سرما کس کھاتے میں آتے ہیں؟ یہ سب وہ کردار ہیں جو سماج کو بانٹنے اور نفرت کی کھیتی کرنے میں مصروف ہیں۔ٹیگور نے اپنے مشہور خطبے "نیشنلزم ان انڈیا” (1917) میں کہا تھا "نیشنلزم انڈیا کے لیے ایک خطرہ ہے اگر یہ محض مشین بن جائے، اگر یہ انسانیت کو کچل دے۔ ہندوستان کا اصل روحانی مشن ہے انسان کو انسان سے جوڑنا، نہ کہ تقسیم کرنا۔”یہی وہ نکتہ ہے جہاں ٹیگور اور آر ایس ایس کی سوچ میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ ٹیگور کے نزدیک قومیت انسانیت کے دائرے میں ہے، جبکہ آر ایس ایس کے نزدیک قومیت مذہب کے تنگ دائرے میں قید ہے۔آر ایس ایس کے نظریاتی باپ ایم ایس گولوالکر نے اپنی کتاب "We, or Our Nationhood Defined” (1939) میں صاف کہا تھا "ہندوستان میں رہنے والی اقلیتوں کے پاس صرف دو راستے ہیں: یا تو وہ ہندو کلچر میں ضم ہو جائیں یا پھر وہ اس ملک میں اجنبیوں کی طرح رہیں، ان کے لیے کوئی حق نہیں ہوگا۔”
اسی طرح ساورکر نے "ہندوتوا: Who is a Hindu?” (1923) میں یہ تعریف دی کہ”ہندو وہ ہے جس کی جنم بھومی اور پُن بھومی (مقدس زمین) دونوں ہندوستان ہوں۔”اس تعریف کے مطابق مسلمان اور عیسائی خود بخود دوسرے درجے کے شہری بن جاتے ہیں کیونکہ ان کا قبلہ مکہ یا یروشلم کی طرف ہے۔اب سوال یہ ہے کہ کیا یہ نظریات "نایک” پیدا کرتے ہیں یا "آمرانہ پجاری”موہن بھاگوت جب "شفاف کردار والے نایک” کی بات کرتے ہیں تو کیا انہیں مودی یاد نہیں آتے جن پر 2002 کے گجرات فسادات کے داغ ہیں؟ کیا انہیں امت شاہ یاد نہیں آتے جن پر فرضی انکاؤنٹر کے مقدمات درج ہوئے تھے؟ کیا انہیں یوگی آدتیہ ناتھ یاد نہیں آتے جن کے جلسوں میں کھلے عام مسلمانوں کو "کبرستان” اور ہندوؤں کو "شمشان” سے جوڑا جاتا ہے؟اگر نایک وہ ہے جو سماج کو جوڑے تو یہ سب اس کے بالکل الٹ ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ بھاگوت کی تقریر دراصل "اخلاقی منافقت” کا مظاہرہ تھی۔ وہ جانتے ہیں کہ مودی اور ان کے ساتھی سماج کو توڑ رہے ہیں لیکن چونکہ آر ایس ایس ان سب کی پشت پر کھڑی ہے، اس لیے وہ نام لے کر کچھ نہیں کہتے۔ٹیگور نے کہا تھا”جہاں دماغ آزاد ہو اور سر اونچا، جہاں علم آزاد ہو، جہاں تنگ دیواریں دل و دماغ کو نہ بانٹیں ، وہی میرا ہندوستان ہے۔”مگر آج کے ہندوستان میں دماغ آزاد نہیں، میڈیا غلام ہے، یونیورسٹیاں خاموش ہیں اور عدالتیں ڈری ہوئی ہیں۔ یہ سب آر ایس ایس اور بی جے پی کی "یونیفارم نفرتی پالیسی” کا نتیجہ ہے۔سنگھ کا ایجنڈا صرف ایک ہے ۔ ہندوستان کو "ہندو راشٹر” میں بدلنا۔ اس کے لیے انہیں نایک نہیں بلکہ "کٹھ پتلی” چاہیے — اور یہی کردار مودی بخوبی نبھا رہے ہیں۔ یوگی، امت شاہ اور بسوا سرما یوگی آدتیہ ناتھ کے بلڈوزر آئین اور عدالت کو روندتے ہیں۔امت شاہ کے "گھس پیٹھیے” کے نعرے سماج کو بانٹتے ہیں۔بسوا سرما مسلمانوں کو "دوسرے درجہ کا شہری” بنا کر پیش کرتے ہیں۔یہ سب نفرت کی کھیتی ہے۔ اور اس کھیتی کو سینچنے والا مکھیا ہے آر ایس ایس۔مودی نے خود کو "ہندو ہردے سمراٹ” اور "وکاس پرش ” کہلوایا، لیکن آج ان کا چہرہ بے نقاب ہو رہا ہے۔وکاس غائب ہے، بے روزگاری اور مہنگائی نے کمر توڑ دی ہے۔کسان آندولن نے مودی سرکار کی جھوٹی پالیسیاں بے نقاب کیں۔عدلیہ اور میڈیا ان کے دباؤ میں دبے ہیں۔یہ سب ایک "جعلی ہیرو ” کی پہچان ہے، نہ کہ اصل لیڈر کی۔آج ہندوستان کو جس نایک کی ضرورت ہے وہ ٹیگور کے تصور کے مطابق ہے۔جو انسانیت کو مذہب پر فوقیت دے۔جو غربت اور ناانصافی کے خلاف لڑے۔جو اقلیت و اکثریت کے درمیان پل باندھے۔جو اقتدار کو خدمت سمجھے، نہ کہ لوٹ مار۔یہ قیادت سنگھ کی درسگاہوں سے نہیں نکلے گی بلکہ عوامی تحریکوں، کسانوں، مزدوروں، طلبہ اور مظلوم طبقات سے ابھرے گی۔ موہن بھاگوت کے الفاظ دراصل "نایک” کی نہیں بلکہ "کٹھ پتلی نایک” کی وضاحت کر رہے ہیں۔ آر ایس ایس جانتی ہے کہ مودی اور ان کے ساتھی اصل نایک نہیں بلکہ اس کے نظریاتی ایجنڈے کے نفاذ کے اوزار ہیں۔
ٹیگور کی ایک صدی پرانی آواز آج بھی گونج رہی ہے مگر آر ایس ایس اسے مسخ کر کے پیش کر رہی ہے۔ اگر ہندوستان کو بچانا ہے تو عوام کو یہ سمجھنا ہوگا کہ اصل نایک وہ نہیں جو ٹی وی اسکرین پر دن رات دکھایا جائے بلکہ وہ ہے جو عوام کے دکھ درد میں ساتھ کھڑا ہو۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    بہار میں ایک بار پھر اتحاد، انتشار اور عوام کی آزمائش

    اکتوبر 15, 2025
    غزہ فاؤنڈیشن: انسانیت کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ختم ہوگیا

    غزہ فاؤنڈیشن: انسانیت کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ختم ہوگیا

    اکتوبر 15, 2025
    اسرائیل نے رفح راہداری دوبارہ کھول دی

    اسرائیل نے رفح راہداری دوبارہ کھول دی

    اکتوبر 15, 2025
    دنیا کا نایاب ترین اور سب  سے بدبو دار پھول چوری

    دنیا کا نایاب ترین اور سب سے بدبو دار پھول چوری

    اکتوبر 15, 2025

    بہار میں ایک بار پھر اتحاد، انتشار اور عوام کی آزمائش

    اکتوبر 15, 2025
    غزہ فاؤنڈیشن: انسانیت کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ختم ہوگیا

    غزہ فاؤنڈیشن: انسانیت کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ختم ہوگیا

    اکتوبر 15, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist