دیوبند، (رضوان سلمانی)
یونائیٹڈ مسلم آف انڈیا و اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے تحسین علی اساروی کو ان کی اردو کی خدمت کو دیکھتے ہوئے انہیں علامہ محمد اقبال رفیق اردو ایوارڈ سے سرفراز کیاگیا، اسی کے ساتھ ساتھ اردو کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے ملک بھر کے بیس افراد کو اس ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا۔ تحسین علی اساروی جوکافی عرصہ سے اردو زبان کی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں،کسی وجہ سے تحسین علی اپنا ایوارڈ لینے دہلی نہیں جا سکے تھے۔ آج تنظیم کے عہدیداران نے مظفر نگر پہنچ کر یہ اعزاز دیا۔دہلی ریاستی اقلیتی کمیشن کی مشاورتی کمیٹی کے رکن عطا الرحمان اجملی نے میرٹھ روڈ کے مدھوبن ریسٹورنٹ میں منعقدہ ایک پروگرام میں انہیں یہ ایوارڈ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اردو کی خدمت کے لیے ملک بھر سے 20 مشہور شخصیات کا انتخاب کیا گیا تھا۔ یہ فخر کی بات ہے کہ ان میں مظفر نگر کے تحسین علی اساروی کا نام بھی شامل ہے۔حکیم عطاءالرحمن اجملی نے بتایا کہ تحسین علی اساروی باغپت ضلع کے اسارا کے رہنے والے ہیں، جنہیں پہلے بھی اردو خدمت کے لیے اعزاز سے نوازا جا چکا ہے۔تحسین علی فی الحال مظفر نگر میں سرکاری ملازمت کر رہے ہیں۔ ماضی میں انہیں اردو کی خدمات پر قومی سطح پر اعزازات سے نوازا گیا، ان کی لکھی ہوئی اردو غزلیں و نظمیں مختلف سطحوں پر شائع ہوچکی ہیں، یہ اعزاز حاصل کرنا ایک قابل فخر لمحہ تھا۔ اردو سے محبت کرنے والے ڈاکٹر تنویر گوہر کا کہنا ہے کہ قومی سطح پر ہر سال لوگوں کو نوازنے کی روایت رہی ہے۔واضح رہے کہ یہ ایوارڈ ہر سال یونائیٹڈ مسلم آف انڈیا اور اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے قومی سطح پر دیا جاتا ہے۔ اس موقع پر پریتنا سنستھا کے سکریٹری اسد فاروقی، یو ڈی او کے صدر کلیم تیاگی، اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے ریاستی نائب صدر رئیس الدین رانا، ندیم ملک، شمیم احمد قصار، نفیس احمد، گلفام احمد، محبوب عالم ایڈوکیٹ، عبدالصمد، تنویر گوہر،معروف شاعر تحسین ثمر، ڈاکٹر حاجی آفتاب، ڈاکٹر اقبال، آشو چودھری صدر فیڈریشن آف مسلم جاٹ ایسوسی ایشن، سابق بی ایس این ایل اے جی ایم حاجی شکیل احمد، سابق وائس چیئرمین امیر اعظم ایڈووکیٹ، اقراءتحسین، حافظ عفان وغیرہ موجود رہے۔ پروگرام کی صدارت حاجی سلامت راہی نے کی۔تقریب کی نظامت ایڈوکیٹ محبوب عالم نے کی۔