بلند شہر، 17؍ دسمبر،سماج نیوز سروس: گلائو ٹھی قصبہ کے رہنے والے ایڈوکیٹ طریقت سولنکی کو بار ایسوسی ایشن بلند شہر کا بلامقابلہ نائب صدر منتخب ہونے پر ایڈوکیٹ کلب گلائو ٹھی سے وابستہ وکلاء نے استقبال کیا اور مبارکباد دی۔ایڈ وکیٹ طریقت سولنکی ایس پی ایڈوکیٹ اسمبلی کے ضلع صدر بھی ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو میں بار ایسو سی ایشن کے بلا مقا بلہ نائب صدر منتخب ہوئے طر یقت سو لنکی نے کہا کہ بار ایسوسی ایشن وکلاء کے مفادات کے لیے ہمیشہ مستعد رہے گی اور اگر کسی وکیل کی عزت او روقار کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی تو اسے بر داشت نہیں کیا جائے گا ۔گلائو ٹھی ایڈوکیٹ کلب نے نو منتخب ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر سمن راگھو اور بار ایسوسی ایشن کے تمام نو منتخب عہدیداران بشمول جنرل سیکرٹری سمن لودھی، خزانچی راجیو یادو، معا ون سیکرٹری دھرمیندر سنگھ کا بھی خیرمقدم کیا۔حالانکہ نائب صدر کے عہدہ پر ایڈوکیٹ طریقت سولنکی پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے تھے۔ لیکن کل ہونے والے انتخابات کے بعد وکلاء کے علاوہ مختلف سماجی تنظیموں کے لوگوں نے طریقت سولنکی کا استقبال کیا۔ ساتھ ہی، گلائو ٹھی کے اے وی ایم جونیئر ہائی اسکول انتظامیہ نے بھی طریقت سولنکی کو مبارکباد دی ہے۔انہیں مبارکباد دینے والوں میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق نائب صدر جگت پال سنگھ، سابق اے ڈی جی سی نونیت شرما، کشن لال سینی، مکیش شرما، ہریت شرما، قدیم عالم اور ایڈوکیٹ وغیرہ کے نام شا مل ہیں ۔