اٹاوہ:اترپردیش کے ضلع اٹاوہ کے کوتوالی علاقے میں ایک پرائیویٹ ٹیچر نے اپنی بیوی کو تیسری منزل سے پھینک دیا جس سے ان کی موت ہوگئی۔پولس ذرائع نے بتایا کہ عظمت علی محلے میں ٹیچر راجیو کمار نے رات تقریباً 12 اور ایک بجے کے درمیان اپنی بیوی کے ساتھ گھر کے اندر مارپیٹ کی اور زخمی حالت میں تیسری منزل سے نیچے پھینک دیا اور پھر بیوی کو لے کر ضلع اسپتال پہنچا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے د یا۔انہوں نے بتایا کہ واردات کا انکشاف متوفیہ کے دس سالہ بیٹی نے کیا۔ اس نے بتایا’ابو نے امی کی بری طرح سے پٹائی کی اور چادر میں لپیٹ کر تیسری منزل سے پھینک دیا ہے ‘۔ایس پی شہر کپل دیو سنگھ نے بتایا کہ راجیو ہی اپنی بیوی پریتی کو زخمی حالت میں ضلع اسپتال میں داخل کرایا تھا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے د یا۔












