حیدررآ باد۔پریس ریلیز،ہمارا سماج:جمعیۃ علماء تلنگانہ کے ضلعی صدور’نظما ئے اعلی اور مدعوئین خصوصی کا سہ ماہی مشاورتی اجلاس حضر ت مولانا سید احسان الدین صاحب مدظلہ صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ کی صدارت میں بتاریخ 29؍مارچ 2026بروز اتوار صبح 10بجے تا3بجے دن بمقام دفتر جمعیۃ علماء ’زمزم مسجد ’باغ عنبر پیٹ ’حیدرآباد میں منعقد ہوا۔اس اجلاس میں جمعیۃ علماء تلنگانہ کی سہ ماہی رپورٹ کی پیشکشی کے علاوہ کئی اہم فیصلے لئے گئے۔مولانا محمد نصیر الدین کی تلاوت کلام پا ک سے اجلاس کا آ غاز عمل میں آیا۔ خادم جمعیۃ علماء تلنگانہ محترم حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب نے کہا کہ ہندوستان میں بڑھتی عدم رواداری، مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک، اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کو قومی دھارے سے الگ تھلگ کرنے کوششوں اور ساتھ ہی مسلمانوں میں موجود خوف اور احساس عدم تحفظ کے پیش نظر ہیٹ کرائم اورہیٹ تقاریر کیخلاف جمعیت علماء ہند کے صدر محترم حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب دامت برکاتہم کی ملک بھر میں جاری مسلسل اورانتھک جدوجہد اور ریاستی صدر محترم حضرت مولانا سید احسان الدین صاحب اور ساتھ ہی ریاستی جمعیۃ علماء کے تمام اکابر علما ئے کرام’جمعیتی احباب’ ذمہ داران’قائدین’اور کارکنوں کی محنتوں اور کوششوں کے سبب یاستی جمعیۃ علماء کے مطالبہ پر تلنگانہ حکومت نے ہیٹ کرائم اور ہیٹ اسپیچ کی روک تھام بل کو ایوان میں منظور کیا جس کا ریاستی جمعیۃ علماء خیر مقدم کرتی ہے ۔واضح رہیکہ پاسبان ملت حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب رحمہ اللہ کی قیادت میں ریاستی جمعیۃ علماء نے اپنے اس مطالبہ کو کانگریس کے انتخابی منشور میں شامل کروایا تھا۔بعد ازاں انتخابات سے قبل نلگنڈہ ظہیر آبادکے بشمول ریاست کے تقریباً تمام اضلاع میں اس سے متعلق زبردست مہم چلائی گئی تھی ۔ اس کے بعد انہوں نے جمعیۃ علماء تلنگانہ کی سہ ماہی تفصیلی رپورٹ پیش کی جس میں آ مدنی وخرچ کے علاوہ تین ماہ میں جمعیۃ کے مختلف شعبوں کے تحت ریاست بھر میں منعقدہ پروگراموں کی مختصر اور جامع رپورٹ بشکل پاورپوائنٹ پرزنٹیشن پیش کی جس میں ریاستی جمعیۃ علماء کی انتخابی نشست سے لیکر تا حال حیدرآ باداور اضلاع میں منعقد ہونے والے درجنوں پروگراموں کو تصویری شکل میں پیش کیاگیا۔مشاورتی اجلاس میں حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب مدظلہ صدر جمعیۃ علماء ہند کی ہدایت کے مطابق یہ طئے کیا کہ عنقریب ریاست تلنگانہ بھر میں 15؍سدھ بھاؤنا سنسد پروگرامس منعقد کئے جائینگے جس میں مختلف مذاہب کے مذہبی’ملی’ سماجی و سیاسی رہنماؤں کو مدعو کرتے ہوملک کی سالمیت اور استحکام کیلئے سماجی ہم آہنگی’قومی یکجہتی’ امن اور محبت کی اہمیت اور ضرورت کے پیغام کو عام کیا جائیگا علاوہ ازیں نفرت اور فرقہ پرستی کے خلاف آ واز بلند کی جائیگی۔بعد ازاں حیدرآبادمیں ریاستی سطح پر بھی سدبھاؤنہ سند (قومی یکجہتی) پروگرام منعقد کرنے کا بھی فیصلہ لیا گیا۔اجلاس میں ریاستی جمعیۃ علماء کے بزرگوں اور اکابرین کی خدمات سے عوام اور نئی نسل کو واقف کروانے کیلئے جمعیتی اکابرین کے تذکرہ محاسن کے عنوان سے اجلاسوں کے انعقاد کا بھی فیصلہ لیا گیا۔جس کے تحت تمام اضلاع میں متعلقہ اضلاع کے جمعیتی اکابر ین کی یاد میں تذکرہ محاسن کے عنوان سے اجلاس منعقد کئے جائینگے۔اسی طرح جمعیۃ یوتھ کلب کے زیر اہتمام اضلاع میں نوجوانوں کو بامقصد زندگی گزارنے اور انکی صحت انہیں قوم و ملت اور ملک کی خدمت کیلئے تیار کرنے کیلئے مختلف پروگرامس منعقد کرنے کا بھی فیصلہ لیا گیا۔اس موقع پرجنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ محترم حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب مدظلہ نے کہا کہ ریاستی جمعیۃ گذشتہ چھ ماہ سے SIRکی تیاری کے سلسلہ میں کام کررہی ہے جس کے تحت حیدرآر باد ’نرمل ’کھمم ’کوتہ گوڑم ’نلگنڈہ ’سنگاریڈی کے علاوہ تمام اضلاع میں ورکشاپ منعقدکئے گئے اور اس وقت میں خصوصی طور پرتمام ضلعی ذمہ داروں کو اس سلسلہ میں خصوصی ہدایا ت دی گئیں کہ تمام یونٹیں SIRکے لئے سرگرم ہوجائیں۔۔آخرمیں حضر ت مولانا سید احسان الدین صاحب مدظلہ صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ قوم وملت اور ملک کی خدمت کیلئے آپ لوگوں کا انتخاب یہ محض اتفاق نہیں ہے بلکہ یہ اللہ تعالی کا خصوصی انتخاب اور خصوصی انعام ہے جس کی ہم قدر کریں۔ ہم جو بھی کام کررہے ہیں یہ اسی کا کرم اور عنایت ہیہم کو چاہیے کہ اللہ تعالی کے اس انتخاب پر ہم اللہ کا شکر ادا کریں اور ساتھ ہی ہم اپنی پوری صلاحیتیں اور قابلیتیں استعمال کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو اداکرنے کی کوشش کریں۔آ خر میں صدر محترم ہی کی دعاء پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔اس گاجلاس میں مولانا عبد الستار صاحب سرپرست جمعیۃ علماء تلنگانہ ’ مولانا سعید صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ مولانا مصدق القاسمی صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ ’ مولانا عبد اللہ اظہر صاحب سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ مفتی الیاس احمد حامد صاحب آرگنائزر جمعیۃ علماء تلنگانہ ’ مولانا مسیح الدین صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع میدک’ مولانا عبد العظیم صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع ورنگل ’ مولانا حافظ مجاہد صاحب سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع ورنگل ’ مولانا سمیع اللہ صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد ’ مولانا عبد الرقیب صاحب کاماریڈی ’ مولانا عبد السلام صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع سدی پیٹ ’مولانا عبد الوکیل صاحب ناگر کرنول ’ مولانا نعیم کوثر رشادی صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع محبوب نگر ’ مولانا مقصود احمد طاہر صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع رنگاریڈی ’ مولانا عبد الصبور صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع سنگاریڈی ’ حافظ محمد اکبر صاحب سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع سنگاریڈی ’ مولانا اکبرخان اسعدی صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع نلگنڈہ ’ حافظ سید حسان الدین فرقان صاحب سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع نلگنڈہ ’مفتی ولی اللہ صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع میٹر چل ’مفتی محمد عبداللہ خان صاحب صدر محکمہ شرعیہ تلنگانہ ’ مولانا عبد الکریم صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع کتہ گوڑم ’ مفتی یاسر ندیم صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع کتہ گوڑم ’مفتی محمد یونس صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر ’ مفتی صادق حسین صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر ’ مولانا عبد الوارث صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع ونپرتی ’مولانا عبد القادر صاحب رشادی سریا پیٹ ’مولاناسید المظفر اطہر صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء سریاپیٹ اس کے علاوہ دیگر ذمہ داران جمعیۃ موجود تھے۔












