سرینگر ، جنوبی قصبہ ترال کے مین مارکیٹ میں بدھ کی صبح اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب آگ کی ایک ہولناک واردات میں جامع مسجد شریف کی اوپری حصہ کو جزوی طو رپر نقصان پہنچ گیا ۔نمائندے نے تر ال سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ترال کے بدھ کی اعلیٰ الصبح دارالعلوم مسجد شریف میں اچانک آگ نمودار ہوئی ۔ نمائندے نے عین شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مسجد شریف کی اوپری منزل میں اچانک آگ نمودار ہوئی جس کے نتیجے میں وہ پوری طرح سے پھیل گئی ۔ آگ لگنے کے ساتھ ہی مقامی لوگوں نے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کو مطلع کیا جنہوں نے موقعہ پر پہنچ کر مقامی لوگوں کے ساتھ آگ بجھانے کیلئے کارروائی شروع کر دی ۔ نمائندے کے مطابق جب تک آگ پر قابو پا لیا گیا تب تک مسجد شریف کے اوپری حصہ کو نقصان پہنچ گیا تھا تاہم فائر سروس کی بروقت کارورائی کے نتیجے میں آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا اور مزید نقصان ہونے سے بچا لیا گیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آگ کی واردات میںجامع مسجد شریف کو جزوی نقصان پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے جبکہ مزید تحقیقارت شروع کر دی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تاہم آگ سے جامع مسجد کو کافی نقصان پہنچ گیا۔ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہے تاہم اس سلسلے میں تحقیقات کی جار ہی ہیں۔