• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مارچ 13, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

جمعیۃ علماء ہند کے 34ویں اجلاس کاآج سے آغاز:کئی اہم فیصلے متوقع

مسلمانوں کی مذہبی آزادی، مسلم پرسنل لاء میں مداخلت، مدارس اسلامیہ کی خودمختاری، پسماندگی کی بنیاد پر مسلم ریزرویشن جیسے کئی اہم ایشوز پر قرار دادیں ہوسکتی ہیں منظور

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 10, 2023
0 0
A A
جمعیۃ علماء ہند کے 34ویں اجلاس کاآج سے آغاز:کئی اہم فیصلے متوقع
Share on FacebookShare on Twitter

مسلمانوں کی مذہبی آزادی، مسلم پرسنل لاء میں مداخلت، مدارس اسلامیہ کی خودمختاری،
پسماندگی کی بنیاد پر مسلم ریزرویشن جیسے کئی اہم ایشوز پر قرار دادیں ہوسکتی ہیں منظور

سیدمجاھدحسین
نئی دہلی،9فروری، سماج نیوز سروس: مسلمانوں کے سماجی، عائلی، اقتصادی اورسیاسی حقوق اور ملت کے تشخص کی بقا کیلئے ہمہ وقت سینہ سپر رہنے میں جب بھی فعال تنظیموں کا ذکر آتا ہے تو جمعیۃ علماء ہند کے نام کوفہرست میں سب سے اونچا مقام دیا جاتا ہے ۔اپنے ملی جذبہ کیلئے مخصوص شناخت رکھنے والی سو سالہ قدیم جمعیۃ علماء ہند کا ملک کی تاریخ میںبڑا اہم کردار رہا ہے ۔ملت اسلامیہ پرتنظیم اور اس سے وابستہ علماء کے احسانات کی تاریخ رہی ہے ۔اور یہ اس وقت نمایاں رہے جب ملک و قوم آزادی کی جدو جہد میں مبتلا تھی۔جمعیۃ کے اکابرین نے اس وقت انگریزوں سے لوہا لینے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی،بلکہ اپنی جانوں کا نذرانہ تک پیش کیا، کیونکہ انگریزوں کی نیت جاتے جاتے ملک میں نفرت کے بیج بوکر جانے کی تھی ۔آج مسلمانوں میں یہ احساس باقی ہے کہ ملک کے ہندو اور مسلمانوں کی کوششوں اور قربانیوں سے ملک تو آزا د ہو گیا لیکن آج نہ جانے کیوں 75سال گزر جانے کے بعد بھی ایسا لگتا ہے کہ ہم انگریزی پالیسی کے نرغے میں ہیں !،یہ الگ بات ہے کہ ہم آ زاد ہو چکے ہیں ۔جو انگریزوں کی پھوٹ ڈالو اور راج کرو کی پالیسی تھی وہ ابھی ہمارے حکمرانوں کے ذہنوں پر مسلط ہے اور مسلمان خود کو اس چکی کے دو پاٹوں میں پسا ہوا محسوس کرتا ہے ۔ مسلمانوں کو یہ شدت سے یہ احساس ہے کہ ملک ہندوستان میں اس کے حقوق محفوظ نہیں ہیں، خواہ وہ عائلی حقوق کی بات ہو ،سماجی واقتصادی حقوق کی بات ہو یا مدارس اسلامیہ کا تحفظ اور ان کے شہری حقوق یا ملک کے مسلمانوںکے خلاف منافرت اور اسلامو فوبیا کی بات ہو۔ لہٰذامسلمانوں کے خلاف جب بھی نا انصافی اور ظلم کی بات ہوئی ،جمعیۃ علماء ہند نہ صرف آہنی دیوار بن کر کھڑی ہوگئی بلکہ اس کیلئے طویل لڑائی بھی لڑی ۔ملت کیلئے انصاف کی لڑائی لڑنے کا جمعیۃ کا یہ سلسلہ گزشتہ سو سال سے قائم ہے اور آج بھی صدر جمعیۃ مولانا محمود اسعد مدنی کی قیادت میں یہ کوشش جاری ہے۔ مسلمانوں کے مسائل اور ان کے خلاف فرقہ پرست جماعتوں کے نا روا رویہ کے خلاف جمعیۃ نے اپنے اجلاس کے ذریعہ ملت کو نہ صرف روشناس و بیدار کرنے کی کوشش کی بلکہ ان کے ازالے کی تدبیروں کے ساتھ فرقہ پرست جماعتوں کو یہ با ور کرایا کہ مسلمانوں کے ساتھ کسی بھی محاذ پر نا انصافی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔
دوسری جانب ان اجلاس کا مقصد ملت و قوم کی رہنمائی بھی کرنا مقصود تھا ۔اس نصب العین اور مقصد کے ساتھ جمعیۃ کا چونتیسواں اجلاس دہلی کے رام لیلا میدان میں بروز اتوار 12فروری 2023 کومنعقد ہورہا ہے ۔جس میں جمعیۃ سے وابستہ علماء کرام اور مساجد کے ائمہ کی شرکت کافی اہم ہوگی۔اس اجلاس کی پچھلے کئی مہینوں سے تیاریاں جاری ہیں جوتقریبا مکمل ہو چکی ہیں،اس میں کئی ہزار لوگوں کی شرکت متوقع ہے ۔جمعیۃ کی قیادت صدرمولانا محمود اسعد مدنی اور ناظم عمومی مولانا حکیم الدین قاسمی کی جانب سے گزشتہ دو ہفتوں سے اس اجلاس میں شرکت کی پرزور اپیلیں کی جارہی ہیں تاکہ اسے مکمل طور سے کامیاب بنایا جاسکے اور مسائل پر سیر حاصل بحث ہو سکے ۔سیکریٹری جمعیۃ علماء ہند مولانا نیاز احمد فاروقی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق 12فروری کے سیشن میں کئی تازہ ایشوز کا احاطہ کیا جانا متوقع ہے جن میںمسلمانوں کی مذہبی آزادی،مسلم پرسنل لا میں مداخلت ،مدارس اسلامیہ کی خودمختاری ،پسماندگی کی بنیاد پر مسلم ریزر ویشن ،قومی اتحاد و ہم آہنگی، یکساں سول کوڈ اور حالیہ عدلیہ کے کچھ متنازع فیصلوں کے علاوہ ملک و ملت کو در پیش دیگر مسائل پر غور و فکر کرکے اہم فیصلے لئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں جمعیۃ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں مسلم دانشوران ، ائمہ کرام اور مدارس کے ذمہ داران کے کثیر تعداد میں اجلاس میں پہنچنے کی امید ہے ۔یہ اجلاس 10فروری سے شروع ہوگا اور 12فروری کو اس کا اختتام ہوگا ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    مارچ 13, 2026
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    مارچ 13, 2026
    نیتن یاہو اپنے منطقی انجام کے بہت نزدیک پہنچ گئے

    نیتن یاہو اپنے منطقی انجام کے بہت نزدیک پہنچ گئے

    مارچ 13, 2026
    ایران کی ایٹمی صلاحیت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے

    ایران کی ایٹمی صلاحیت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے

    مارچ 13, 2026
    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    مارچ 13, 2026
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    مارچ 13, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist