• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مارچ 21, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

سیاسی پارٹیوں میں انتخابات کو لے کر سرگرمیاں تیز

چودھری آفتاب احمد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 4, 2023
0 0
A A
سیاسی پارٹیوں میں انتخابات کو لے کر سرگرمیاں تیز
Share on FacebookShare on Twitter

ملک کے اندر پارلیمانی انتخابات جیسے جیسے قریب آتے جا رہے ہیں،ویسے ہی سیاسی پارٹیوں میں انتخابات کو لے کر سرگرمیاں بھی تیزہوتی جارہی ہیں،حالانکہ ابھی انتخابات میں کوئی دس ماہ کا وقت بچا ہے،لیکن چونکہ پارلیمنٹ کے عام انتخابات خود اپنے آپ میں بڑے سمجھے جاتے ہیں اور سمجھے بھی کیوں نے جائیں، یہ انتخابات ملک کے اقتدار کو طے کرتے ہیں،ان انتخابات کے نتیجوں میں جس پارٹی یا اتحاد کو اکثریت ملتی ہے مرکزمیں حکومت اسی کی بنتی ہے،جیسا کہ سبھی کو معلوم ہے فی الحال مرکز میں نریندر مودی کی قیادت والی بی جے پی کی حکومت ہے،بی جے پی دائیں بازوکی پارٹی سمجھی جاتی ہے،دائیں بازو کی پارٹی وہ ہوتی ہے جس پر سرمایہ داروں کا کنٹرول ہوتا ہے،سرمایہ دار اس پارٹی کو فنڈنگ کرتے ہیں اور بدلہ میں وہ حکومت سے کاروباری سہولتیں چاہتے ہیں،پارٹیوں کی اپنی اپنی پالیسیاں اور ایجنڈے ہوتے ہیں،بی جے پی کی پالیسیاں سرمایہ داروں کے لئے ہیں اور ایجنڈا ہندوتوا کاہے یعنی بی جے پی ہندؤ وں کی قاید اور قوم پرست پارٹی ہے،مگر یہ محض ایک دکھاوا ہے اصل کام تو سرمایہ داروں کو ان کے کاروبار میں فائدہ پہنچانا ہے،ہم دیکھ رہے ہیں کہ ملک کے اندر جب سے بی جے پی مرکزکے اقتدار میں آئی ہے، تب سے سرمایہ دار زیادہ امیر ہوا ہے اور غریب غریب ہوا ہے،سرمایہ داروں نے بینکوں سے لئے قرضوں کو واپس نہیں کیا ہے ،نوبت یہاں تک آئی ہے،کئی بڑے تاجر بینکوں کا پیسہ لے کر ملک سے ہی فرار ہو گئے ہیں،
عام پارلیمانی انتخابات سے قبل ملک کے اندر حذب اختلاف کی پارٹیوں میں حکمراںجماعت بی جے پی کا محاصرہ کرنے یا اسے اقتدار سے باہر کرنے کے لئے سرگرمیاں تیزہورہی ہیں،کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے بیچ گزشتہ دنوںجو معاہدہ طے پایاہے وہ حذب اختلاف کی جماعتوں کے مابین اتحاد قائم کرکے ایک فرنٹ بناکر بی جے پی کو عام پارلیمانی انتخابات میں ہراکراسے اقتدار سے باہرکا راستہ دکھانا ہے،بی جے پی کی فرقہ وارانہ پالیسیوں سے ملک کو بڑا نقصان اٹھانا پڑرہا ہے،بی جے پی کی اس پالیسی سے بی جے پی کا وہ نعرہ جس میں اس نے کہا تھا ’سب کا ساتھ سب کا وکاس‘دب کر رہ گیا ہے،راہل گاندھی سے ملاقات کے بعد نتیش کمار نے کئی بڑی ریاستوں کے ان وزرائے اعلی سے ملاقات کی ہے جن کا تعلق بی جے پی مخالف حذب اختلاف کی پارٹیوں سے ہے،جیسے انھوں نے مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی،تیلنگانہ کے وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ ،دہلی کے وزیراعلی اروند کجریوال ،اترپردیش کے سابق وزیراعلی اکھلیش یادووغیرہ سے ملاقاتیں کی ہیں، نتیش کمار نے راہل گاندھی سے ملاقات کے بعد آپریشن یونٹی شروع کیا ہے،آپریشن یونٹی کے تحت وہ حذب اختلاف کی پارٹیوں کے ان لیڈروں سے ملاقات کررہے ہیں جو بی جے پی کی پالیسیوں اور ایجنڈوں سے اتفاق نہیں کرتے ہیں،بلکہ وہ سیکولرازم،سوشلازم اور کمیونزم یعنی بائیں بازوکی پارٹیوں سے تعلق رکھتے ہیں،
آپریشن یونٹی نتیش کمار نے شروع کیا ہے ،نتیش کمار کو اس آپریشن میں کانگریس کی نہ صرف حمایت حاصل ہے ،بلکہ اس کی کمان کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے ہی پاس ہے،کانگریس نہیں چاہتی کہ 2024کے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی تیسری مرتبہ مرکزکے اقتدار میں آئے،کانگریس نے بی جے پی کو مرکزکے اقتدار میں آنے سے روکنے کے لئے نتیش کمار کی قیادت میں آپریشن یونٹی شروع کرایا ہے ،یہ آپریشن یونٹی راہل گاندھی کی ایما پر شروع ہوا ہے،اس آپریشن یونٹی کا مقصد ملک بھر کی حذب اختلاف کی پارٹیوں کو بی جے پی کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے،تاکہ پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی سے مضبوطی کے ساتھ مقابلہ کیا جا سکے ،بی جے پی نے 2014کے بعد سے اپنی فرقہ وارانہ پالیسیوں کے دم پر 100میں سے 37فیصد ووٹوں پر قبضہ کیا ہے،63فیصد ووٹ حذب اختلاف کی جماعتوں کے ہی پاس ہے،یعنی تین میں سے دو ووٹ حذب اختلاف کی ہیں اور ایک ووٹ بی جے پی کو جاتی ہے،سوال یہ اٹھتا ہے کہ پھر بی جے پی اکثریت حاصل کرکے اقتدار میں کیسے آجاتی ہے؟اس کی وجہ صاف یہ ہے کہ جو مزکورہ 63فیصد ووٹ حذب اختلاف کی پارٹیوں کے پاس ہے وہ حذب اختلاف کی کئی پارٹیوں میں منتشر ہے ،اور بی جے پی 37فیصد یعنی اسے ملنے والا ایک ووٹ اس کا اپنا پکا ووٹ ہے،اس لئے بی جے پی کم ووٹ فیصد کے باوجود اقتدار تک پہنچ جاتی ہے،اور حذب اختلاف کی پارٹیاں زیادہ فیصد ووٹ ہونے کے باوجود بھی انتشار کی وجہ سے ہارجاتی ہیں،
نتیش کمار آئندہ برس ہونے والے عام پارلیمانی انتخابات سے پہلے پہلے حذب اختلاف کی پارٹیوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا چاہتے ہیں،اس کوشش میں ان کے سامنے مشکل یہ ہے کہ کئی ریاستوں میں علاقائی جماعتوں کا مقابلہ کانگریس کے ساتھ ہے ،دونوں کو ایک ساتھ لانا نتیش کمار کے ذمہ ہے،کانگریس کی طرف سے نتیش کمار کو ان پارٹیوں میں اتحاد قائم کرنے کی ہری چھنڈی مل گئی ہے،یعنی کانگریس بی جے پی کو ہرانے کے لئے اپنے مقابل ہر پارٹی کو اتحاد میں شامل کرنے کے لئے راضی ہے،اب ریاستوں میں کانگریس کے مقابلہ اقتدار میں بیٹھی پارٹی ہو یا اختلاف میں بیٹھی علاقائی جماعت ہوان سب کو منانے کی ذمہ داری راہل گاندھی کی طرف سے نتیش کمار کودے دی گئی ہے،نتیش کمار نے بہار کے نائب وزیراعلی تیجسوی یادو کو ساتھ لے کر آپریشن یونٹی شروع کردیا ہے،راہل گاندھی اس آپریشن یونٹی میں نتیش کمار کے ساتھ حذب اختلاف کے لیڈروں سے ہو رہی ملاقاتوں اور بات چیت میں شامل نہیں ہو رہے ہیں،لیکن راہل گاندھی اور کانگریس کی پوری پوری حمایت نتیش کمار کو مل گئی ہے،
نتیش کمار کے آپریشن یونٹی کا جواب بی جے پی نے دینا شروع کردیا ہے،بی جے پی نے 2024کے عام پارلیمانی انتخابات کے لئے ہندوتوا کا کارڈ کھیلنا شروع کیا ہے،اس کے تحت بی جے پی نے آر ایس ایس اور اس کی ذیلی تنظیموں کے کارکنوں کو ابھی سے کام پر لگادیا ہے،یہ کارکن ہندو تہواروں پر ملک بھر میں جلوس نکالتے ہیں اور مسلمانوں کی عبادت گاہوں مساجد ومدرسوں پر حملہ کرکے ملک کے اندر فرقہ واریت کو بڑھاوا دے رہے ہیں،ان لوگوں کو جو جلوس میں مسلمانوں کے خلاف نازیبا تبصرہ کرتے ہیں پولیس کی پشت پناہی ملی ہوئی ہوتی ہے،گویا پولیس بھی جلوس کے دوران ان کا ساتھ دے رہی ہوتی ہے،دوسری طرف وزیراعظم نریندر مودی نے عوام کی ہمدردی لوٹ نے کے لئے ہمدردی کا پھر کارڈ کھیلنا شروع کردیا ہے،انھوں نے عوام سے فریادی بنتے ہوئے کہا ہے،کہ کانگریس لیڈر مجھے گالیاں دے رہے ہیں،تاکہ عوام کے دلوں میں وزیراعظم نریندر مودی کے تئیں ہمدردی پیدا ہواور کانگریس لیڈروں کے خلاف غصہ ابھرے۔

 

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    مارچ 20, 2026
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist