• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, فروری 22, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

جا معہ کی وائس چانسلر پروفیسرنجمہ اختر کی صدارت میں ڈاکٹر ذاکرحسین میموریل سوسائٹی کی سالانہ میٹنگ کا انعقاد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 13, 2023
0 0
A A
جا معہ کی وائس چانسلر پروفیسرنجمہ اختر کی صدارت میں ڈاکٹر ذاکرحسین میموریل سوسائٹی کی سالانہ میٹنگ کا انعقاد
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے تحت چلنے والی ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل سوسائٹی کی سالانہ میٹنگ شیخ الجامعہ پروفیسر نجمہ اختر کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ڈاکٹرذاکر حسین میموریل سوسائٹی کی جنرل سکریٹری پروفیسر نجمہ اختر نے سوسائٹی کے سبھی عہدیداران، ممبران اورخصوصی مہمانوں کا سالانہ میٹنگ میں خیرمقدم کرتے ہوئے سوسائٹی کے قیام اور اس کے مقاصد سے روشناس کرایا۔واضح رہے کہ سابق صدر جمہوریہ اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق شیخ الجامعہ مرحوم ڈاکٹرذاکرحسین صاحب کے نام سے رجسٹرڈ سوسائٹی کا نظم ونسق جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پاس ہے۔جامعہ کی شیخ الجامعہ اس کی صدر ہیں۔یہ سوسائٹی تعلیم نسواں اور خواتین کو بااختیاربنانے پر کام کرتی ہے۔اس کے تحت کئی تعلیمی اور کرافٹ پروگرام چل رہے ہیں۔جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کیمپس میں ہی اس کا کنڈینسڈ کورس چلتاہے جس میں پانچ سو سے زیادہ طالبات زیر تعلیم ہیں۔جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اسکول بورڈ سے دسویں اور بارھویں کا امتحان دلاکر اعلیٰ تعلیم کیلئے لڑکیوں کیلئے راستہ ہموارکیا جاتاہے۔اس کے تحت آموزشی معذوریت (learning disability) کے خصوصی زمرے کے بچوں کیلئے ایک چائلڈ گائیڈینس سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے جس میں اسپیشل ایجوکیشن کے کئی اساتذہ معذوربچوں کوتعلیم و تربیت دے کر انھیں عام زندگی گزارنے کے لائق بناتے ہیں۔اس کے تحت خواتین کو بااختیاربنانے کیلئے ایک کرافٹ سینٹر بھی قائم ہے جس میں خواتین کو سلائی، کڑھائی ، بنائی، پیپر ورک اور ٹائی-ڈائی جیسے کرافٹ سکھائے جاتے ہیں۔سوسائٹی کی جنرل سکریٹری پروفیسر سارہ بیگم نے اس کے سبھی اداروں کو فعال بنانے میں اہم رول اداکیا ہے۔میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی شیخ الجامعہ پروفیسر نجمہ اختر نے پروفیسرسارہ بیگم کی کوششوں کو سراہا اور ان کے کام کی ستائش کی۔سوسائٹی کے دائرۂ کارکو وسیع کرنے اور ا س کیلئے فنڈکی فراہمی کیلئے میٹنگ میں کئی تجاویز پیش کی گئیں۔پروگرام میں جامعہ کے رجسٹرار پروفیسر ناظم حسین الجعفری، مولاناآزادنیشنل اردویونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر محمد میاں،دہلی ٹیکنکل یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر پروفیسرریحان خان سوری، پروفیسر خواجہ محمد شاہد، کئی این جی اوز کے مندوبین،سوسائٹی کے سبھی اداروں کے ذمے داران، جامعہ گیمس اینڈ اسپورٹس کے ڈائرکٹر پروفیسر وسیم احمد خاں، ڈاکٹرمحمد فیض اللہ خاں، ڈاکٹر محمد اسجد انصاری کے علاوہ بڑی تعدادمیں مہمان موجودتھے۔کنڈینسڈ کورس کے پرنسپل جناب محمد اقبال کے اظہارتشکر پرمیٹنگ اختتام پذیر ہوئی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اے ایم یو ایکو کلب کی جانب سے ”کاربن کانکلیو“ کا انعقاد

    اے ایم یو ایکو کلب کی جانب سے ”کاربن کانکلیو“ کا انعقاد

    فروری 21, 2026
    انسانیت کے کام آنے والوں کو اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اجر عظیم سے نوازتے ہیں

    انسانیت کے کام آنے والوں کو اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اجر عظیم سے نوازتے ہیں

    فروری 21, 2026
    نالندہ میں صحت خدمات کی کڑی نگرانی،اسپتال کی سہولیات میں نمایاں بہتری

    نالندہ میں صحت خدمات کی کڑی نگرانی،اسپتال کی سہولیات میں نمایاں بہتری

    فروری 21, 2026
    پستول، 2 زندہ کارتوس کے ساتھ 3 بدمعاش گرفتار

    پستول، 2 زندہ کارتوس کے ساتھ 3 بدمعاش گرفتار

    فروری 21, 2026
    اے ایم یو ایکو کلب کی جانب سے ”کاربن کانکلیو“ کا انعقاد

    اے ایم یو ایکو کلب کی جانب سے ”کاربن کانکلیو“ کا انعقاد

    فروری 21, 2026
    انسانیت کے کام آنے والوں کو اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اجر عظیم سے نوازتے ہیں

    انسانیت کے کام آنے والوں کو اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اجر عظیم سے نوازتے ہیں

    فروری 21, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist