• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مارچ 24, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

عید کے دن اہل ایمان کو اللہ کی طرف سے انعامات واکرام سے نوازا جاتا ہے

ضلع بھرمیں عید الفطر کا تہوار مذہبی جوش وجذبے اورعقیدت واحترام کے سا تھ منایا گیا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 24, 2026
0 0
A A
عید کے دن اہل ایمان کو اللہ کی طرف سے انعامات واکرام سے نوازا جاتا ہے
Share on FacebookShare on Twitter

بلند شہر  ،سماج نیوز سروس: ملک بھر میں عید الفطر کا تہوار مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا ۔ تمام عید گاہوں اور مسا جد میں عید کی نماز کے بعد امت مسلمہ اور ملک کی سلامتی کے لیے دعائیںکی گئیں ۔ ماہ رمضان کے روزوں اور عبادتوں کے بعد لوگ اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لانے کے لیے عیدگاہوں، مساجد اور کھلے مقامات پر نماز عید کے لیے شریک ہوئے ۔عید کی نماز کو پرامن کرانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا عملہ پوری طر ح سے الرٹ رہا ۔ عیدالفطر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ نے ضلع کی عیدگاہوں میں نماز عید کے لیے صفائی ستھرائی اور دیگر ضروری انتظامات کیے تھے۔ بلند شہر عید گاہ میں شہر قاضی مولانا اسامہ نے عید کی نماز ادا کرائی ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تہذیب وتمدن میں جن تہواروں کو بڑے ہی شان وشوکت کے ساتھ منایا جاتاہے ان میں ایک اسلامی تہوار عید الفطر ہے ۔اس دن کو عمومی طور چھوٹی عید، میٹھی عید اور عید الفطر کے نام سے بھی تعبیر کیا جاتا ہے۔ عید الفطر کا دن اپنی اہمیت اور فضیلت کے لحاظ سے بہت زیادہ شرف وعزت والا دن ہے،اس دن اللہ اپنے بندوں کی ضیافت کرتاہے، اپنی بخشش وکرم کی بارشیں نازل کرتا ہے اوراپنے بندوں کو عزتوں سے نوازتا ہے۔ سکندرآباد عید گاہ میں مولانا محمد ارشد نے عید کی نماز سے قبل اپنے خطا ب میں کہا کہ آج کے دن ملائکہ کے درمیان اپنے بندوں کی تسبیحات وتہلیات اور اجتماعی عبادت کو دیکھ کر اللہ تعالی فخر کرتا ہے ،اس دن اہل ایمان کو اللہ کی طرف سے انعامات واکرام سے نوازا جاتا ہے۔ اس لئے اس دن کو عید کا دن یعنی خوشیوں بھرا مسرت انگیز دن کہا جا تا ہے۔عید کو عید اس لئے بھی کہتے کہ یہ دن ہر سال لوٹ کر آتا ہے اور اپنے ساتھ خوشیوں کا پیغام بھی لاتا ہے۔ شاہی جامع مسجد سکندرآباد میں مو لانا محمد عارف قا سمی نے کہا کہ اسلامی روایات کے آئینہ میں اگر اس دن کو دیکھا جائے تو یہ دن اپنی آب وتاب کے ساتھ اہل ایمان کے چہروں پر رمضان المبارک کے اختتام پر ملنے والی بخشش کی وجہ سے ایک روشن ستارہ نظر آتا ہے۔جب روزہ دار اپنی ڈیوٹی پوری کرتا ہے تو اس کی کامیابی پر اسے اللہ تعا لی کی طرف سے انعام واکرام دیاجاتا ہے ا ور ایک ماہ کی روحانی تربیت کے بعد آج کے دن اللہ کی طرف سے خاص ضیافت کا اہتما م کیا جاتاہے ۔ عید گاہ اہل حدیث میں مولانا رفیق عالم ریا ضی نے خطا ب کر تے ہوئے کہا کہ عید الفطر کا دن جہاں فرحت ومسرت کا دن ہے وہیں یہ دن اللہ کے انعاما ت پر اظہار تشکر کابھی دن ہے۔یہ عظمت الہی کی پہچان کا دن ہے ۔عید الفطر کا دن اپنی تمام تر رونقوں کے ساتھ جلوہ افروز ہوکر مسلمانو ں کو رب العالمین کی طرف سے ملی جانے والی بخشش کی بہت بڑی خوشخبری سناتا ہے ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    مارچ 24, 2026
    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    مارچ 24, 2026
    ترقی یافتہ بھارت کیلئے آمدنی بڑھانے کی ضرورت

    ترقی یافتہ بھارت کیلئے آمدنی بڑھانے کی ضرورت

    مارچ 24, 2026
    بحران کا شکار ہاؤسنگ پروجیکٹس کو شرائط  پوری ہونے پر ہی مدد ملے گی: سیتارمن

    بحران کا شکار ہاؤسنگ پروجیکٹس کو شرائط پوری ہونے پر ہی مدد ملے گی: سیتارمن

    مارچ 24, 2026
    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    مارچ 24, 2026
    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    مارچ 24, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist