قاہرہ :مصر میں ایک لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے۔ مصری شہر شرقیہ میں ایک سفاک مصری شخص نے اپنی بیوی کو سڑک پر سب کے سامنے چاقو سے ذبح کر ڈالا۔ اسے شک تھا کہ اس کی بیوی کے کسی دوسرے شخص کے ساتھ ناجائز مراسم ہیں۔معاملہ اس وقت شروع ہوا جب شرقیہ سیکورٹی ڈائریکٹوریٹ کو گورنریٹ میں محکمہ فوجداری تحقیقات سے ایک اطلاع موصول ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ ھھیا پولیس سٹیشن ضلع میں عوامی سڑک پر ایک خاتون کو قتل اور ایک اور شخص کو شدید زخمی کر دیا گیا ہے۔فوری حرکت میں آنے اور جانچنے پر ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ خاتون کو اس کے شوہر نے قتل کیا ہے جس نے چاقو (چھری) سے اپنی بیوی کی زندگی کا خاتمہ کیا اور ایک دوسرے شخص کو چاقو سے شدید زخمی کردیا ہے۔ملزم جسے "مسٹر ایچ” کہا جاتا ہے اور اس کا عرفی نام "چک” ہے کو پکڑ لیا گیا ہے۔ اس کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے ھھیا سنٹرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔