• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, مارچ 22, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

کانگریس-’آپ‘ کی قربت سے ’اِنڈیا‘ کا بڑا کانٹا نکل گیا، 2024 کی راہیں قدرے آسان

مرکز کے آرڈیننس معاملہ پر ساتھ دینے کے لیے راضی ہونے کے بعد کجریوال نے کانگریس کے خلاف بیان سے بچنے کو کہا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جولائی 21, 2023
0 0
A A
کانگریس-’آپ‘ کی قربت سے ’اِنڈیا‘ کا بڑا کانٹا نکل گیا، 2024 کی راہیں قدرے آسان
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،20؍جولائی،:کانگریس اور عام آدمی پارٹی (عآپ) کا جھگڑا کسی سے پوشیدہ نہیں ہے، لیکن اب یہ دونوں پارٹیاں ایک دوسرے پر حملہ آور ہوتی ہوئی دکھائی نہیں دیں گی۔ یہ حالات بنے ہیں بنگلورو میں اپوزیشن پارٹیوں کی ہوئی دو روزہ میٹنگ کے بعد۔ ’اِنڈیا‘ یعنی اپوزیشن اتحاد کے لیے کانگریس اور عآپ کی لڑائی ایک بہت بڑے ’کانٹا‘ کی طرح تھی جو کہ مودی مخالف اتحاد قائم کرنے میں رخنہ انداز دکھائی دے رہی تھی۔ ان دونوں پارٹیوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا سب سے زیادہ مشکل معلوم پڑ رہا تھا، لیکن اب یہ ’کانٹا‘ نکل گیا ہے۔ جیسے ہی کانگریس نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال کو یہ اشارہ دیا کہ وہ مرکز کے آرڈیننس معاملہ پر ان کا ساتھ کے لیے راضی ہے، کجریوال نے بھی اپنے لوگوں کو یہ پیغام عام کرنا شروع کر دیا کہ وہ کانگریس یا اس کے لیڈروں کے خلاف بیان دینے سے پرہیز کریں۔انگریزی روزنامہ ’انڈین ایکسپریس‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ عآپ کا یہ رخ منگل کے روز کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو میں ختم ہوئی 26 اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ کے بعد سامنے آیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ عآپ کی اعلیٰ قیادت نے اپنی سوشل میڈیا ٹیم سے کانگریس کے خلاف کچھ بھی ٹوئٹ نہ کرنے اور مجموعی طور پر معتدل رخ اختیار کرنے کو کہا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے تو یہاں تک خبر سامنے آ رہی ہے کہ اروند کجریوال نے کانگریس پر حملوں سے دور رہنے کی ہدایت خود ہی پارٹی کے لیڈران اور کارکنان کو دی ہے۔ تازہ حکم کے مطابق سوشل میڈیا ٹیم کو مستقبل قریب میں کوئی بھی کانگریس مخالف پوسٹ شیئر نہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔دوسری طرف کانگریس نے بھی عآپ کے تئیں اپنا نرم رخ پوری طرح سے ظاہر کر دیا ہے۔ خصوصاً جب 18 جولائی کو کانگریس کے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے اپوزیشن اتحاد پر کجریوال کے بیان پر مبنی ویڈیو شیئر کی گئی تو اس سے کانگریس کے لیڈران و کارکنان تک ایک واضح پیغام پہنچ گیا۔ اس معاملے میں ایک کانگریس لیڈر کا بیان بھی میڈیا میں سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ قومی قیادت نے لیا ہے اور ہم پارٹی کے وفاداروں کی شکل میں اس پر عمل کریں گے۔ظاہر ہے کانگریس اور عآپ کی اعلیٰ قیادت نے مودی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لیے جس طرح اپنی ذاتی لڑائی کو پس پشت ڈال دیا ہے، وہ اِنڈیا (انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس) کے لیے بہت اہم ثابت ہو سکتا ہے۔ دو اہم پارٹیوں کا جھگڑا ختم ہونے سے 2024 میں ہونے والے لوک سبھا انتخاب کی راہیں قدرے آسان نظر آنے لگی ہیں۔
حالانکہ دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ ممبئی میں جب اِنڈیا کی اگلی میٹنگ ہوگی تو کس طرح کے فیصلے لیے جائیں گے۔ کانگریس-عآپ جھگڑا ختم ہونے کے بعد اپوزیشن اتحاد اِنڈیا کے سامنے اب سب سے بڑا ’کانٹا‘ سیٹوں کی تقسیم ہے۔ اگر یہ کانٹا جلد نکل گیا تو پھر یہ مودی حکومت کی تابوت کا پہلی ’کیل‘ بھی ثابت ہو سکتی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    مارچ 20, 2026
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist