• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, ستمبر 30, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

پلیس آف ورشپ قانو ن کی آئینی حیثیت پر 12 دسمبر کو آئینی بینچ سماعت کریگی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 15, 2022
0 0
A A
پلیس آف ورشپ قانو ن کی آئینی حیثیت پر 12 دسمبر کو آئینی بینچ سماعت کریگی
Share on FacebookShare on Twitter

آج بھی مرکزی حکومت نے جواب داخل نہیں کیا، جمعیۃ علماء کی عرضداشت پر بھی سماعت ہوگی

:پلیس آف ورشپ ایکٹ یعنی عبادت گاہوں کے تحفظ کے قانون کو ختم کرنے والی عرضداشتوں پر آج چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی دو رکنی بنچ کے روبرو سماعت عمل میں آئی جس کے دوران سالیسٹر جنرل آف انڈیا تشار مہتانے عدالت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی سماعت پر عدالت نے انہیں حلف نامہ داخل کرنے کا حکم دیا تھا لیکن آج وہ حلف نامہ داخل کرنے قاصر ہیں، سالیسٹر جنرل آف انڈیا نے عدالت کو مزید بتایا کہ یہ ایک انتہائی حساس معاملہ اور انہیں حکومت کے اعلی عہدے داران سے مزید گفتگو کرنا ہے نیز حکومت کا موقف عدالت میں پیش کرنے کے لیئے انہیںمزید وقت درکار ہے لہٰذا عدالت اس مقدمہ کی سماعت دسمبر مہینہ میں کرے گی تو اچھا ہوگا۔سالیسٹر جنرل آف انڈیا کی درخواست پر چیف جسٹس آف انڈیا نے انہیں مہلت دیتے ہوئے معاملے کی سماعت 12؍ دسمبر تک ملتوی کردی۔اسی درمیان ڈاکٹر سبرامنیم سوامی جنہوں نے پلیس آف ورشپ قانو ن کی آئینی حیثیت کو چیلنج کیا ہے چیف جسٹس کو بتایا کہ پورے قانون کو ختم کرنے کے حق میں نہیں ہیں بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ ایسی دو عبادت گاہوں کو اس فہرست میں شام کرلیا جائے جس طرح سے بابری مسجد کو شامل کیا گیا تھا، حالانکہ سبرامنیم سوامی نے ان دو عبادت گاہوں کا نام نہیں لیا لیکن شاید وہ گیان واپی اور کاشی متھرا مقامات کا ذکر کررہے تھے۔جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے پیش ہوتے ہوئے ایڈوکیٹ ورندا گروور نے چیف جسٹس کا بتایا کہ جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے داخل رٹ پٹیشن کو عدالت نے سماعت کیلئے منظور کرلیا ہے لیکن ابھی تک مرکزی حکومت نے ان کی پٹیشن پر بھی جواب داخل نہیں کیا ہے لہٰذا مرکزی حکومت کو حکم دیا جائے کہ وہ جمعیۃ علماء کی پٹیشن پر بھی جواب داخل کرے اور تمام پٹیشن کے ساتھ جمعیۃ علماء کی پٹیشن پر بھی سماعت ہو، چیف جسٹس نے ورندا گروور کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے رجسٹری کو حکم دیا کہ معاملے کی اگلی سماعت پر یعنی کے 12؍ دسمبر کو جمعیۃ علماء کی پٹیشن کو بھی سماعت کیلئے پیش کیا جائے۔دوران سماعت ہند و فریق کی نمائندگی کرنے والے ایڈوکیٹ راکیش دویدی نے کہا کہ سبکدوش چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس یو یو للت نے اس معاملے کی حساسیت کے مد نظر اس مقدمہ کی سماعت تین رکنی بینچ کے ذریعہ کیے جانے کا حکم دیا تھا لہٰذا اس مقدمہ کی سماعت تین رکنی بینچ کریگی تو اچھا ہے ۔راکیش دویدی کو چیف جسٹس نے کہاکہ ٹھیک ہے اس مقدمہ کی سماعت تین رکنی بینچ کریگی۔واضح رہے کہ صدر جمعیۃ علماء ہند حضرت مولانا سید ارشد مدنی کی ہدایت پر داخل سول رٹ پٹیشن کا ڈائری نمبر 28081/2022 ہے جسے ایڈوکیٹ آن ریکارڈ اعجاز مقبول نے داخل کیا ہے ۔جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے داخل کردہ رٹ پٹیشن اور مداخلت کار کی درخواست میں جمعیۃ علماء ہند قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار احمد اعظمی مدعی بنے ہیں ۔آج کی عدالتی کارروائی پر جمعیۃ علماء ہند قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ حکومت کی گلے کی ہڈی بنتا جارہا ہے ، حکومت کا کیا موقف اختیار کریگی یہ جاننا بہت دلچسپ ہوگا کیونکہ پارلیمنٹ میں بنائے گئے قانون کو ختم کرنے کا ہندو فریق مطالبہ کررہے ہیں جبکہ مسلم فریق بالخصوص جمعیۃ علماء ہند نے عدالت سے پلیس آف ورشپ قانو ن کے حقیقی تحفظ کی درخواست کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج سبرامنیم سوامی کی جانب سے عدالت میں یہ کہنا کہ قانون کو ختم کرنے کی بجائے مزید دو مذہبی مقامات کو فہرست میں شامل کرلیا جائے تاکہ بابری مسجد کی طرز پر اس کا بھی مقدمہ چلے اور وہ اسے مسلم عباد ت گاہ سے ہندو عبادت گاہ میں تبدیل کرسکیں یہ ہندو فریق کی مایوسی اور عجلت ظاہر کرتا ہے ، ہندوستان میں امن امان برقرارر کھنے کیلئے پلیس آف ورشپ قانو ن کی حفاظت کرنا بہت ضروری ہے اور جمعیۃ علماء ہند اس کیلئے کوشاں ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    مسلمانوں کی کامیابی اور شراکت کی کہانیاں

    ستمبر 29, 2025
    خلیج کی مشترکہ سلامتی خطرے میں ہے شہزادہ ترکی الفیصل کا انتباہ

    خلیج کی مشترکہ سلامتی خطرے میں ہے شہزادہ ترکی الفیصل کا انتباہ

    ستمبر 29, 2025
    ایران نے اسرائیل کے اہم ترین  جاسوس کو پھانسی دے دی

    ایران نے اسرائیل کے اہم ترین جاسوس کو پھانسی دے دی

    ستمبر 29, 2025
    ایران کے افزودہ یورینیم کے ٹھکانے کا علم ہے:نیتن

    ایران کے افزودہ یورینیم کے ٹھکانے کا علم ہے:نیتن

    ستمبر 29, 2025

    مسلمانوں کی کامیابی اور شراکت کی کہانیاں

    ستمبر 29, 2025
    خلیج کی مشترکہ سلامتی خطرے میں ہے شہزادہ ترکی الفیصل کا انتباہ

    خلیج کی مشترکہ سلامتی خطرے میں ہے شہزادہ ترکی الفیصل کا انتباہ

    ستمبر 29, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist