بدایوںسماج وادی پارٹی (ایس پی) کے جنرل سکریٹری شیو پال سنگھ نے دل کا دورہ پڑنے سے مافیا ڈان مختار انصاری کی موت کو مشتبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کو اس معاملے کا از خود نوٹس لینا چاہئے ۔ ایس پی کے لوک سبھا امیدوار شیو پال نے کہا کہ مختار انصاری کے خاندان سے ان کے اچھے تعلقات ہیں اور انصاری خاندان نے ملک کی آزادی کی جنگ لڑی تھی۔ اس خاندان نے ملک کی آزادی میں بہت تعاون کیا ہے ۔مختار انصاری کی موت شک کے دائرے میں ہے ۔ عدالت اس معاملے کا از خود نوٹس لے ۔انہوں نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ آفیسر کو مختار انصاری کے بیٹے کو جنازے میں شرکت کے لیے پیرول دینا چاہئے ۔












