• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مارچ 17, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

نوٹ بندی کا فیصلہ درست ،مرکز نے آربی آئی سے لیا تھا مشورہ

سپریم کور ٹ میں نوٹ بندی کے خلاف دائر درخواستیں خارج،4ججوں کی اکثریت سے فیصلہ،عدالت کے فیصلے پر سیاست گرم ،بی جے پی کا نگریس آمنے سامنے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 3, 2023
0 0
A A
نوٹ بندی کا فیصلہ درست ،مرکز نے آربی آئی سے لیا تھا مشورہ
Share on FacebookShare on Twitter

سید مجاھد حسین
نئی دہلی، 2 جنوری، سماج نیوز سروس: سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کے 1000 اور 500 سو روپے کے نوٹوں کو بند کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔عدالت عظمیٰ نے آج پیر کو اپنے اہم فیصلے میں نوٹ بندی کے فیصلے کی درستگی کو چیلنج کرنے والی والی 58 عرضیوں کو نہ صرف اکثریتی فیصلے سے خارج کر دیابلکہ یہ بھی کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے 2016 میں 500 اور 1000 کے کرنسی نوٹوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ ایگزیکٹو کی اقتصادی پالیسی کا حصہ تھا، اسے اب تبدیل نہیں کیا جا سکتا وہیں عدالت نے یہ بھی کہاکہ حکومت معاشیات سے جڑے فیصلے لے سکتی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ نوٹ بندی کا فیصلہ مرکزی حکومت اور ریزرو بینک آف انڈیا کی باہمی رضامندی سے لیا گیا تھا ،یہ مرکز کا یکطرفہ قدم نہیں تھا۔سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا’ڈیمونیٹائزیشن جیسے بڑے مسئلے پر فیصلہ کرنے کا RBI کو کوئی آزادانہ اختیار نہیں ہے۔’ یعنی اسے ایسے سمجھا جا سکتا ہے کہ سینٹرل بینک حکومت کو اپنا مشورہ دے سکتا ہے لیکن اس بارے میں کوئی بھی فیصلہ لینے کا حق صرف مرکز کو ہے‘۔ وہیںچار ججوں کے فیصلے سے اختلاف رکھتے ہوئے ۔ جسٹس ناگارتنا نے کہا کہ آر بی آئی ایکٹ کے سیکشن 26(2) کے تحت نوٹ بندی کی تجویز آر بی آئی کے نیشنل بورڈ سے آنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے تمام سیریز کے نوٹوں کو بند کرنے کا معاملہ آر بی آئی کے ذریعہ کچھ سیریز کے نوٹ بندی سے زیادہ سنگین معاملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر سوال پر میرے خیالات مختلف ہیں۔ جب نوٹ بندی کی تجویز مرکزی حکومت سے آتی ہے تو یہ آر بی آئی ایکٹ کی دفعہ 26(2) کے تحت نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک قانون کی شکل میں ہے اور اگر پرائیویسی کی ضرورت ہوتی تو اسے آرڈیننس کے ذریعے لاگو کیا جاتا۔
عدالت عظمیٰ کے اس فیصلے پر اب سیاست گرم ہے۔ بی جے پی کانگریس دونوں آمنے سامنے ہیں ،کانگریس بی جے پی پرکنفیوززن پھیلانے کا الزام عائد کررہی ہے تو وہیں بی جے پی کہہ رہی ہے کہ کانگریس ملک میں نوٹ بندی کے خلاف جو پروپیگنڈہ کررہے تھے اس کے لئے راہل گاندھی معافی مانگیں۔ کانگریس نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں نوٹ بندی اور اس کے نتائج اور اثرات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے بلکہ اس نے نوٹ بندی کے فیصلے کے عمل پر سوال اٹھایا ہے۔ کانگریس کے ترجمان پون کھیرا نے پیر کو پارٹی ہیڈکوارٹرمیں کہا کہ بی جے پی یہ پروپیگنڈہ کررہی ہے کہ سپریم کورٹ نے نوٹ بندی کے فیصلے کو منظوری دے دی ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔کھیڑا کا کہنا ہے کہ عدالت نے فیصلے کے عمل کو درست ٹھہرایا ہے ،نا کہ فیصلے کو۔ترجمان نے کہا کہ اسی فیصلے سے جڑے ایک جج نے ، جسے بی جے پی نوٹ بندی کے حق میں کہہ رہی ہے ، نے اس فیصلے کے عمل پر سوال اٹھایا ہے اور کہا ہے کہ یہ فیصلہ پارلیمنٹ کی منظوری سے لیا جانا چاہیے تھا۔ اس کا صاف مطلب ہے کہ عدالت نے فیصلے پر سوالات اٹھائے ہیں۔کانگریس کے ترجمان نے کہا کہ ان کی پارٹی نے بھی نوٹ بندی کو غلط سمجھا اور اب بھی اسے غلط مانتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی سے نہ تو دہشت گردی ختم ہوئی اور نہ ہی کالے دھن کو روکا جاسکا۔
کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے کہا کہ عدالت نے اپنے فیصلے میں نوٹ بندی کے اثر پر کچھ بھی نہیں کہا۔جئے رام رمیش نے الزام عائدکرتے ہوئے کہا کہ نوٹ بندی کے فیصلے سے ملک کی ترقی کو نقصان پہنچا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایم ایس ایم ای سیکٹر بے حال ہو گیا اور غیر منظم سیکٹر ختم ہو گیا جس سے لاکھوں لاکھ لوگ برباد ہو گئے۔ انھوں نے کہا کہ ’’سپریم کورٹ کے فیصلے میں ایسا کچھ نہیں کہا گیا ہے کہ نوٹ بندی اپنے مقصد میں کامیاب رہی یا نہیں۔‘‘ دوسری جانب بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے آنا فانا پریس کانفرنس بلائی اور کانگریس پر سارانزلہ اتار دیا۔ انہوںنے کہا کہ فیصلہ ملک کے مفاد میں تھا اور عدالت نے اسے درست پایا ہے ۔ادھر بی جے پی فیصلہ آنے کے بعد اپنے دعوے پر قائم ہے وہ کہہ رہی ہے کہ اس فیصلے سے دہشت گردی کی کمر ٹوٹ گئی، بلیک مارکیٹنگ اور ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ ہوا اور ٹیکس کی آمدنی میں اضافہ ہوا۔اس سلسلے میں حکومت پر جھوٹے الزامات لگانے کی پاداش میں کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی کو ملک سے معافی مانگنی چاہیے ۔بی جے پی کے لیڈرپرساد نے کہا کہ نوٹ بندی کے بعد ہندوستان نے ڈیجیٹل ادائیگیوں اور مالیاتی ٹکنالوجی کے معاملے میں بھی دنیا میں ایک اہم مقام حاصل کیا ہے ۔ اکتوبر 2022میں 12 لاکھ کروڑ روپے کے 730کروڑ ڈیجیٹل لین دین ریکارڈ کیے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ 18-2017میں انکم ٹیکس میں 20فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا اور 2.38لاکھ جعلی کمپنیاں پکڑی گئیں۔ غیر رسمی معیشت کا حصہ 52فیصد سے گھٹ کر 20فیصد رہ گیا ہے ۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ جموں و کشمیر میں پتھراؤ بند ہو گیا۔ دہشت گردی کی کمر ٹوٹ چکی ہے ۔ نوٹ بندی دراصل دہشت گردی کی مالی معاونت کے لیے سب سے بڑا دھچکا ثابت ہوئی۔
غور طلب ہے کہ جسٹس ایس عبدالنظیرکی سربراہی والی پانچ رکنی آئینی بنچ نے 4:1کی اکثریت سے فیصلہ یہ سنایا ہے۔حالانکہ جسٹس ناگرتن نے اکثریت سے الگ ایک اختلافی فیصلہ سنایا۔ انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی کی تجویزایک قانون سازی کے ذریعے کی جانی چاہیے ،نہ کہ گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے ۔اس سے قبل جسٹس نظیر، جسٹس گوئی، جسٹس اے ۔ ایس بوپنا، جسٹس وی راما سبرامنیم اور جسٹس بی۔ وی ناگرتھنا کی آئینی بنچ نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد 7 دسمبر 2022کو اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔مرکزی حکومت کی جانب سے 8نومبر 2016کو 500 اور 1000 روپے کے نوٹوں کو بند کرنے کے فیصلے کو ایڈوکیٹ وویک نارائن شرما کے علاوہ 50 سے زیادہ عرضیوں کے ذریعے چیلنج کیا گیا تھا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ہمارے میزائل امریکہ نہیں پہنچ سکتے  ایران کا فالس فلیگ آپریشن سے خبردار

    ہمارے میزائل امریکہ نہیں پہنچ سکتے ایران کا فالس فلیگ آپریشن سے خبردار

    مارچ 17, 2026
    ایران کے مجتبیٰ خامنہ ای شاید زندہ نہیں: ٹرمپ کا دعوی

    ایران کے مجتبیٰ خامنہ ای شاید زندہ نہیں: ٹرمپ کا دعوی

    مارچ 17, 2026
    ایران اپنی دفاع کیلئے ہر ممکن قدم اٹھانے کو تیار ہے

    ایران اپنی دفاع کیلئے ہر ممکن قدم اٹھانے کو تیار ہے

    مارچ 17, 2026
    ویبھو سوریہ ونشی کا کرس گیل کا عالمی ریکارڈ توڑنے کا عزم

    ویبھو سوریہ ونشی کا کرس گیل کا عالمی ریکارڈ توڑنے کا عزم

    مارچ 17, 2026
    ہمارے میزائل امریکہ نہیں پہنچ سکتے  ایران کا فالس فلیگ آپریشن سے خبردار

    ہمارے میزائل امریکہ نہیں پہنچ سکتے ایران کا فالس فلیگ آپریشن سے خبردار

    مارچ 17, 2026
    ایران کے مجتبیٰ خامنہ ای شاید زندہ نہیں: ٹرمپ کا دعوی

    ایران کے مجتبیٰ خامنہ ای شاید زندہ نہیں: ٹرمپ کا دعوی

    مارچ 17, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist