• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مارچ 4, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home Uncategorized

جمعیۃعلماء ہند کے وفد کی مرحوم وسیم خاں کے اہل خانہ سے ملاقات

وسیم خاں مرحوم کے بچوں کی تعلیم اورکفالت کی تما م ذمہ داری جمعیۃعلما ء ہند اٹھائے گی ، مذہبی منافرت کی آگ میں حیوانیت اوردرندگی کی حدیں توڑی جارہی ہیں:مولانا ارشدمدنی ،

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اگست 22, 2023
0 0
A A
جمعیۃعلماء ہند کے وفد کی مرحوم وسیم خاں کے اہل خانہ سے ملاقات
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی جمعیۃعلماء ہند کے ایک نمائندہ وفدنے الورماب لنچنگ کے حقائق کا پتہ لگانے اورمتاثرہ خاندان کے ساتھ اظہارہمدردی کے غرض سے 19اگست کی شب میں مقتول وسیم خان کے گھر مساری ٹپوکڑا ضلع الورکا دورہ کیا وفد نے اہل خانہ سے تعزیت کی جمعیۃعلماء ہند کے جنرل سکریٹری مفتی سید معصوم ثاقب نے متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہارہمدری کرتے ہوئے علاقے کے سکیڑوں لوگوںکے درمیان جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی کا پیغام سنایا ، اپنے اس پیغام میں صدرمحترم نے وسیم خاں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اورہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم متاثرہ خاندان کے غم میں برابرکے شریک ہیں ، پیغام میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جمعیۃعلماء ہند وسیم خاں کے یتیم ہوئے بچوں کی تعلیم اورکفالت کی تمام ترذمہ داری اٹھائے گی اور اس بہیمانہ قتل میں جو شرپسند عناصرملوث ہیںان کو کیفرکردارتک پہنچانے کے لئے آخرتک قانونی امدادبھی فراہم کرے گی ، قابل ذکر ہے کہ وسیم خاں کے چارچھوٹے بچے ہیں،جن میں ایک معذورہے، وفد نے ملاقات کے دوران سردست ان بچوں کے لئے عبوری مالی مددبھی کی۔وفدنے ریاستی سرکارسے مطالبہ کیا کہ وسیم خاںکو انصاف دلائے اورایماندارانہ کارروائی کرتے ہوئے ان تمام لوگوں کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کرے جو اس میں ملوث ہیں ،اس کے بعد وفد نے وسیم مرحوم کے ساتھ جان بچاکرگھرپہنچے آصف اوراظہراوران کے وادلدین سے بھی ملاقات کی،یہ لوگ بری طرح زخمی ہیں خودسے چل پھرنہیں سکتے ان لوگوں نے اس روز کے واقعہ کی جو تفصیل بتائی وہ انتہائی دردناک اورخوفناک ہے، اس سے یہ بات صاف ظاہر ہوجاتی ہے کہ یہ حملہ منظم تھا ایساہرگزنہیں تھا جیساکہ بعض حلقوں کی جانب سے بیان کیا جارہا ہے ۔ ماب لنچنگ کے حالیہ واقعہ پر اپنی سخت برہمی اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے صدرجمعیۃعلماء ہند مولانا ارشدمدنی نے کہا کہ یہ قتل نہیںحیوانیت اوردرندگی کی انتہاء ہے کہ ہجوم کی شکل میں اکھٹاہوکر کسی بے گناہ اورنہتے شخص کو پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتاردیاجائے ، انہوں نے کہاکہ افسوس کی بات یہ ہے کہ سپریم کورٹ کی سخت ہدایت کے باوجود یہ درندگی نہیں رک رہی ہے، حالانکہ 17جولائی 2018کو سپریم کورٹ نے اس طرح کے واقعات پر شدیدبرہمی کااظہارکرتے ہوئے اپنے ایک فیصلہ میں کہا تھاکہ کوئی شخص قانون اپنے ہاتھ میں نہیں لے سکتا، اورمرکزکو ایسے حادثات کو روکنے کے لئے پارلیمنٹ میں الگ سے قانون بنانے کی ہدایت دی تھی، اس کے بعد بھی سلسلہ وار ماب لنچنگ کے واقعات ہورہے ہیں ، ایسالگتاہے کہ سپریم کورٹ کی شرزنش کی ان کی نظرمیں کوئی حیثیت نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ نے تو ماب لنچنگ روکنے کے لئے تمام ریاستوںکو ہدایت جاری کرکے موثراقدامات کرنے کاحکم دیاتھا اب اگر اس کے بعد بھی اس طرح کے واقعات نہیں رک رہے ہیں توپھر اس کا صاف مطلب یہ بھی ہوسکتاہے کہ جو لوگ ایساکررہے ہیں اس کو سیاسی تحفظ اورپشت پناہی حاصل ہے، اس لئے ان کے حوصلے بلند ہیں ۔ مولانا مدنی نے کہا کہ ہجومی تشددکوئی ملی مسئلہ نہیں ہے بلکہ ایک سیاسی مسئلہ ہے اوریہ سیاسی طورپر ہی حل کیا جاسکتاہے ، اس لئے تمام سیاسی پارٹیاںخاص کر وہ پارٹیاں جو اپنے آپ کوسیکولرکہتی ہیں وہ میدان عمل میں کھل کر سامنے آئیں اوراس کے خلاف قانون سازی کے لئے عملی اقدامات کریں صرف مذمتی بیان کافی نہیں ہے ، مولانا مدنی نے کہا کہ ان ہجومی تشدداورحملوں سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ فرقہ پرست عناصرکس طرح اس وقت اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھ رہے ہیں ، اورقانون کو اپنے ہاتھ میںلیکر مذہب کی بنیادپرایک خاص فرقہ کو تشدداوربربریت کا نشانہ بنارہے ہیں ، مولانا مدنی نے کہا کہ ملک کے حالات اس وقت انتہائی خراب ہیں ۔ اب ایک مخصوص نظریہ کو ملک پر تھوپنے کی کوشش ہورہی ہے ، اورہر شخص کو مجبورکیا جارہاہے کہ اس کے نظریہ کو تسلیم کرے ۔ مولانا مدنی نے اخیرمیں کہاکہ ان حالات میں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے اگر عزم مضبوط ہوتومایوسی کے ان ہی اندھیروں سے امید کی نئی شمع روشن ہوسکتی ہے ۔ کیونکہ اس ملک کی مٹی میں محبت کا خمیر شامل ہے ۔وفدمیں مفتی سید معصوم ثاقب جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء ہند کے علاوہ مفتی عبدالرازق ناظم اعلیٰ صوبہ دہلی ، مفتی عبدالقدیر جمعیۃعلماء ہند ، قاری ساجد فیضی ، اورمحمد صابر قاسمی شامل تھے ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    مارچ 3, 2026
    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    مارچ 3, 2026
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist