• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, مارچ 5, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

دہلی وقف بورڈ نے دوبارہ دہلی ہائی کورٹ میں پٹیشن دائرکی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 21, 2023
0 0
A A
دہلی وقف بورڈ نے دوبارہ دہلی ہائی کورٹ میں پٹیشن دائرکی
Share on FacebookShare on Twitter

صادق شروانی
نئی دہلی، دہلی وقف بورڈ چیئرمین امانت اللہ خان نے آج وقف جائیداد123کے معاملے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ وقف کی 123 جائیدادکےلئے وقف بورڈ پر طرح طرح کے الزامات عائد کئے جارہے ہیں وہ بے بندیاد ہیں،کیوںکہ کچھ لوگوںکے تونشانے پر دہلی وقف بورڈ چیئرمین امانت اللہ خان ہے اوران کا مقصد بورڈ سے مجھے ہٹانا ہے۔ اس طرح کے زیادہ ترلوگوںکو وقف کی پراپرٹی سے بھی کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ امانت اللہ خان نے بتایاکہ اس معاملے پر دہلی وقف بورڈ پہلے سے ہی عدالت میں کیس لڑ رہا ہے لیکن اب اس طرح کے نوٹس آنے کے بعد وقف بورڈ نے دہلی ہائی کورٹ میں ایک پٹیشن دائر کردی ہے۔ اب دیکھنا ہوگا کہ دہلی ہائی کورٹ ہمارے معاملے کو لسٹڈ کرتا ہے یافوری طور سے شنوائی کی تاریخ طے کرتا ہے یہ عدالت کے فیصلے پر منحصر ہے۔ انہوںنے وقف جائیداد123کےلئے کانگریس کو ذمہ دار ٹھہرایا اور الزام عائد کرتے ہوئے 123وقف جائیداد کے تعلق سے تفصیلی تعارف بھی پیش کردیا، جس میں دعویٰ کیاگیاکہ یہ معاملہ 1911سے 1915کے درمیان کا معاملہ ہے جب ہندوستانی برٹش سرکار نے دہلی کو راجدھانی بنانے کا فیصلہ کیا اور سرکاری دفاتر سمیت سکریٹریٹ بنانے کےلئے جگہ کی نشاندگی کی گئی۔ ایک سنگل نوٹیفکیشن کے ذریعہ جو جگہیں آئیں ان میں درگاہیں، مسجدیں اور قبرستان بھی شامل تھے۔جن لوگوں کی ذاتی جگہیں اس میں گئیں تھیں انہوں نے تو معاوضہ لے لیا لیکن مسلمانوں،مسجدوں کے متولیان نے مسجدوں اور درگاہوں کا معاوضہ لینے سے انکار کردیا۔نہ صرف یہ کہ معاوضہ نہیں لیا بلکہ ان جائدادوں سے قبضہ بھی نہیں چھوڑا،نتیجتاً مسجدوں میں بدستور نمازیں ہوتی رہیں اور قبرستان میں تدفین ہوتی رہی۔1970 کی دہائی میں اس وقت کی وزیر اعظم مسز اندرا گاندھی نے آئی اے ایس آفیسر مظفر حسین برنی کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی جس کو عرف عام میں برنی کمیٹی کہا جاتا ہے۔برنی کمیٹی نے مندرجہ ذیل سفارشات مرکزی حکومت کو پیش کیں۔فہرست Cمیں 84جائدادوں کا ذکر ہے۔(29 of L&DOاینڈ 55 of DDA)برنی کمیٹی کے ذریعہ ان جائداوں کو منتقل کرنے کی سفارش نہیں کی گئی۔
1980کی دہائی میں اس وقت کی کانگریس کی مرکزی سرکار نے ان تمام 123وقف جائدادوں کو دہلی وقف بورڈ کو واپس کرنے کی بجائے ایک روپیہ کی سالانہ لیز پر دینے کا نوٹیفکیشن کردیا، یہی وہ پوائنٹ تھا جس پر اندر پرست وشو ہندو پریشد کو عدالت سے اسٹے مل گیا۔ امانت اللہ خان نے کہاکہ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ مسلمانوں کو یہ تمام وقف جائدادیں جس میں 90%مساجد،درگاہیں اور قبرستان ہیں مسلمانوں کو ہرجانہ کے ساتھ واپس کی جاتیں لیکن ہوا اس کے برعکس،اس وقت کی کانگریس سرکار نے سازش کے تحت یہ پوائنٹ اسمیں جوڑا کہ یہ تمام جائدادیں ایک روپیہ سالانہ کی لیز پر دہلی وقف بورڈ /مسلمانوں کو واپس کی جائیں۔ ایک روپیہ سالانہ کی لیز کی وجہ سے ہی اندر پرست وشو ہندو پریشد نے عدالت سے اسٹے حاصل کرلیا اور یہ اسٹے تقریبا 30سال چلا اور UPAکی سرکار نے اپنے آخری دور میں الیکشن کے لئے ضابطہ اخلاق نافذ ہونے سے ایک رات قبل ان تمام وقف جائدادوں کے ڈی نوٹیفائی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس کے خلاف وشو ہندو پریشد نے دوبارہ عدالت سے رجوع کیا اور عدالت نے وزارت شہری ترقیات کو اس معاملہ میں فیصلہ لینے کے لئے کہا جس پر وزارت شہری ترقیات نے ون مین کمیٹی بنادی جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس ون مین کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کردی تھی مگر یہ رپورٹ دہلی وقف بورڈ کے ساتھ شیئر(ساجھا)نہیں کی گئی جس کے بعد موجودہ مرکزی حکومت نے دو رکنی کمیٹی بنادی جس کے خلاف دہلی وقف بورڈ نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور یہ معاملہ ابھی تک دہلی ہائی کورٹ میں پینڈنگ ہے۔ 8-02-2023کو L&DOنے دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین کے نام ایک لیٹر جاری کیا اور کہا کہ اس معاملہ سے دہلی وقف بورڈ کو دستبردار کیا جاتا ہے جبکہ اس طرح کا لیٹر جاری کرنے کا L&DOکو کئی اختیار نہیں ہے کیونکہ معاملہ ہائی کورٹ میں پینڈنگ ہے۔اس کے خلاف دہلی وقف بورڈ نے دہلی ہائی کورٹ جانے کافیصلہ کیا ہے اور اسے عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔جہاں تک معاملہ 123وقف جائدادوں کا ہے تو ان میں سے بیشتر مساجد، قبرستان،درگاہیں ہیں اور وہ سب وقف بورڈ /مسلمانوں کے قبضہ میں ہیں ان میں باقاعدہ نمازیں اور عبادات ہورہی ہیں۔دہلی وقف بورڈ کی منتظمہ کمیٹیاں وہاں کا انتظام چلارہی ہیں اور ان شاءاللہ یہ جائدادیں وقف بورڈ اور مسلمانوں کے پاس ہی رہیں گی انھیں کوئی نہیں لے سکتا۔باقی جو باتیں وقف بورڈ کے خلاف کی جارہی ہیں وہ سب پروپیگنڈہ ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    مارچ 3, 2026
    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    مارچ 3, 2026
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist