نئی دہلی،ہماراسماج:مصطفی آ باد وارڈ244 میں آل انڈیا مومن کانفرنس کی جانب سے ایک جلسہ عام منعقد کیا گیا جس کا اہتمام الحاج عمران انصاری صدر صوبہ دہلی کی نگرانی میں ضلع صدر ارشاد احمد انصاری و ان کے ساتھیوں نے کیا۔ جلسے کا مقصد مصطفی آ باد میں کانگریس کے امیدوار حاجی خوشنود کی اور پوری دہلی میں گانگرس کے، امیدواروں کی حمایت کرنے کا اعلان کرنا تھا جلسے میں بطور مہمان خصوصی صدر آل انڈیا فیروز احمد انصاری و کانگریس کے سینئر لیڈر سابق ممبر اسمبلی مصطفی باد حسن احمد و علاقہ کے دیگر برادریوں کے معزز لوگوں نے شرکت کی جبکہ نظامت کے فرائض محمد رفیع انصاری دہلوی نے انجام دیئے ۔فیروز احمد نے مومن کانفرنس اور کانگریس کے پرانے تعلقات کے بارے میں بتایا کہ مومن کانفرنس سو سال پورانی تنظیم ہے جو ہر طبقہ کے لیے کام کرتی ہے ۔ عمران انصاری نے کہا کہ پوری دہلی میں اور خاص طور پر مصطفی باد اسمبلی حلقہ میں آنے والے 5 وارڈوں میںحمایت کا یقین دلایا اور اعلان کیا گیا کہ مومن کانفرنس دہلی کے ہر وارڈ میں جا کر کانگریس کے امیدوار کو کامیاب بنانے کے لیے کام کرے گی اور آج ہم خصوصی طور پر آپ سب سے گزارش کرنے یہاں آئے ہیں کہ حاجی خوشنود جو ایک مہنتی اور ایمان دار امیدوار ہیں ان کواپنا قیمتی ووٹ دیکر زیادہ سے زیادہ ووٹوں سے کامیاب بنائیں ۔