• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, اکتوبر 31, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

ایران اور امریکہ کے درمیان بداعتمادی کی دیوار انتہائی بلند

ہم جنگ سے نہیں ڈرتے، ٹرمپ کے اقدامات پورے خطے کو آگ لگا سکتے ہیں: ایرانی صدر

Hamara Samaj by Hamara Samaj
ستمبر 27, 2025
0 0
A A
ایران اور امریکہ کے درمیان بداعتمادی کی دیوار انتہائی بلند
Share on FacebookShare on Twitter

پابندیاں دوبارہ نافذ کیے جانے کی صورت میں ہم تعاون ختم کر دیں گے:ایران

تہران (یو این آئی) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات پورے خطے کو ’آگ لگا سکتے ہیں‘ صدر پزشکیان نے یہ گفتگو نیویارک کے دورے کے دوران ’این بی سی نائٹلی نیوز ود ٹام یاماس‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کی جب ایرانی صدر سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ایران پر مزید جنگ کے خدشات اور ٹرمپ و اسرائیلی وزیرِاعظم بنجمن نیتن یاہو کی ممکنہ ملاقات سے فکر مند ہیں، تو پزشکیان نے ڈٹ کر جواب دیا اور کہا کہ ’ہم جنگ سے نہیں ڈرتے، ہم جنگ کے خواہاں نہیں ہیں، صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت امن قائم کرنے آئی ہے، لیکن وہ جو راستہ اختیار کر رہے ہیں وہ پورے خطے کو آگ لگا دے گا‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے کبھی جنگ شروع نہیں کی، نہ ہی کبھی کرے گا لیکن جو بھی ہم پر حملہ کرے گا، ہم پوری قوت سے جواب دیں گے، ہم اپنی صلاحیتوں میں روز بروز اضافہ کرتے رہیں گے تاکہ کوئی ہمیں نقصان نہ پہنچا سکے۔ڈاکٹر پزشکیان نے اس زخم پر بات کی جو انہیں جون میں اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران لگا تھا، جس میں سینئر فوجی رہنما، سائنسدان اور سیکڑوں ایرانی شہری جاں بحق ہوئے، جبکہ اسرائیل میں 28 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ’دشمن نے ہم پر حملہ اس لیے کیا کہ ہمیں بھی دوسروں کی طرح شہید کر سکیں، ہم موت اور شہادت سے نہیں ڈرتے، ہم اپنی زندگیاں جی چکے ہیں، میں اپنی زندگی جی چکا ہوں’۔اپنے زخمی پاؤں کے بارے میں کہا کہ ’یہ کوئی خاص بات نہیں تھی، گھٹنے کے حصے میں خون جمع ہو گیا تھا، ہم نے وہ نکال دیا اور اس کے بعد سب ٹھیک ہو گیا‘۔واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے بارے میں سوال پر جس میں سیٹلائٹ تصاویر اور آزادانہ تجزیے کی بنیاد پر کہا گیا کہ ایران ایک زیرِ زمین ممکنہ ایٹمی تنصیب پر کام بڑھا رہا ہے، مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایٹمی معائنہ کاروں کو ایران میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ واقعی سچ بول رہے ہیں تو ہمارا حال ہی میں آئی اے ای اے کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے، وہ آئیں اور خود معائنہ کریں، صرف سیٹلائٹ فوٹو گرافی کی بنیاد پر کہانیاں گھڑنا حقیقت پر مبنی نہیں ہے، بہتر نہیں ہوگا کہ ذاتی طور پر زمین پر آ کر جانچ کر لی جائے؟تاہم رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے منگل کو کہا تھا کہ ایران، امریکہ سے اپنے ایٹمی پروگرام پر براہِ راست بات نہیں کرے گا اور نہ ہی بیلسٹک میزائل یا یورینیم افزودگی کے معاملے پر مذاکرات کرے گا۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بد اعتمادی کی دیوار انتہائی بلند ہے۔مسعود پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا کہ انتہائی افزودہ یورینیم سے متعلق شفاف طریقہ اختیار کرنے کے لیے تیار ییں۔اِن کا مزید کہنا تھا کہ ایٹمی عدم پھیلاؤ معاہدے سے نکلنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ایران نے جمعہ کے روز خبردار کیا کہ اگر یورپی طاقتوں کی جانب سے اسنیپ بیک میکانزم کے ذریعے اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ نافذ کی گئیں تو وہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ساتھ تعاون ختم کر دے گا۔ایرانی خبر رساں ایجنسی ایرنا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے تین یورپی اراکین – برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے اس میکانزم کو فعال کرنے کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے اسے "قانونی اور سیاسی طور پر بے بنیاد” اور “یورپ کی بین الاقوامی ساکھ اور 2015 کے جوہری معاہدے کے لیے ایک سنگین خطرہ” قرار دیا۔عراقچی نے خبردار کیا کہ پابندیوں کو بحال کرنے کی یورپی کوشش یورپی ساکھ کو "ناقابل تلافی نقصان”پہنچائے گی اور زور دیا کہ "اس کھیل میں، تینوں ممالک نہ صرف ناکام ہوں گے بلکہ مستقبل کے سفارتی عمل سے بھی باہر ہو جائیں گے۔”انہوں نے مزید کہا کہ اس مختصر موقع کو نظر انداز کرنامغربی ایشیا اور بین الاقوامی نظام کے لیے وسیع پیمانے پر تباہ کن نتائج” کا باعث بنے گا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    نٹالی سایور برنٹ کے خواتین عالمی کپ میں ایک ہزار رن مکمل

    نٹالی سایور برنٹ کے خواتین عالمی کپ میں ایک ہزار رن مکمل

    اکتوبر 23, 2025
    رویندر جڈیجہ رنجی ٹرافی میں سوراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

    رویندر جڈیجہ رنجی ٹرافی میں سوراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

    اکتوبر 23, 2025
    ہوم آفس کی ازسرِنو تشکیل کا عزم رکھتی ہوں: شبانہ محمود

    ہوم آفس کی ازسرِنو تشکیل کا عزم رکھتی ہوں: شبانہ محمود

    اکتوبر 23, 2025
    فلپائن کے شہر مالابون میں خوفناک آگ سے 1500 گھر راکھ کا ڈھیر

    فلپائن کے شہر مالابون میں خوفناک آگ سے 1500 گھر راکھ کا ڈھیر

    اکتوبر 23, 2025
    نٹالی سایور برنٹ کے خواتین عالمی کپ میں ایک ہزار رن مکمل

    نٹالی سایور برنٹ کے خواتین عالمی کپ میں ایک ہزار رن مکمل

    اکتوبر 23, 2025
    رویندر جڈیجہ رنجی ٹرافی میں سوراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

    رویندر جڈیجہ رنجی ٹرافی میں سوراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

    اکتوبر 23, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist