جمعیة علماءشہر و مجلس تحفظ ختم نبوت کانپور کے زیر اہتمام مسجد محمودہ پرم پوروہ میں جلسہ عظمت اولیاءکا انعقاد
جمعیة علماءشہر و مجلس تحفظ ختم نبوت کانپور کے زیر اہتمام منعقد کئے جار ہے پندرہ روزہ اجلاس عظمت اولیاءکے تحت مسجد محمودہ پرم پوروہ میں جلسہ عظمت اولیاءکا انعقاد مولانا عبد الاول کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جلسہ میں بطور مہمان خصوصی تشریف لائے مسجد محمودیہ اجیت گنج کے امام وخطیب مولانا انصار احمد جامعی نے فرمایا کہ ولایت کا دروازہ صبح قیامت تک کیلئے کھلاہے ، کوئی انسان نبی بننا چاہئے یا صحابی بننا چاہے تو نہیں بن سکتا ہے لیکن اللہ کا ولی بننا چاہے تو بن سکتا ہے۔ ہم نے اولیاءکو کرامات سے جوڑا ہے ورنہ اصل بزرگی یہ ہے کہ انسان کی زندگی کے اندر تقویٰ ہو اور سنت پر عمل ہو۔ انہوں نے بتایا کہ کشف و کرامت کا ظاہر ہونا اللہ کادوست ہونے کی علامت نہیں ہے بلکہ اتباع سنت ہونا ضروری ہے۔ ولایت کا دروازہ بند نہیں ہوا، ولی بننا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ مسلمان جو سنت نبوی کو اپنی عملی زندگیوں میں بسا لے کوئی بھی کام سنت کے خلاف نہ کرے وہ ولی بن سکتا ہے۔ کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ اللہ کو ایک ادا پسند آجاتی ہے اور وہ اسے اپنا ولی بنا لیتا ہے۔ بہت سے واقعات اےسے ہیں جن میں ایک پل میں انسانوں کی زندگیاں بدل گئیں اور وہ ہر برے سے تائب ہوکر اللہ والا بن گیا۔ سچی توبہ کے ذرےعہ آنکھوں سے نکلے ہوئے دو آنسو زندگی بدل دےتے ہیں ۔ آج ہم سوچ رہے ہیں اتنے گناہ ہم سے ہوچکے ہیں ہم اللہ کے ولی کےسے بن سکتے ہیں ، پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے اپنی سابقہ گناہوں سے دل سے توبہ کرے اور اللہ کے حضور گرم گرم آنسو بہائے اللہ غفورالرحیم ہے تمام لغزشوں وکوتاہیوں کو معاف کردے گا۔ اس سے قبل جلسہ کا آغاز حافظ محمد عبد اللہ نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ محمد فیاض نے نعت و منقبت کا نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ نظامت کے فرائض صدر جلسہ مولانا عبد الاول جامعی نے انجام دئے۔
پیچ باغ میں”حضرت فرید الدین گنج شکرؒکانفرنس “ آج
کانپور،15نومبر،پریس ریلیز،ہماراسماج: جمعیة علماءشہر و مجلس تحفظ ختم نبوت کانپور کے زیر اہتمام شہری صدر ڈاکٹر حلیم اللہ خاں کی سرپرستی و ریاستی نائب صدر مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی کی زیر نگرانی منعقد کئے جا رہے پندرہ روزہ اجلاس عظمت اولیاءکے تحت آج مورخہ 20ربیع الثانی مطابق16نومبر بروزبدھ بعد نماز عشاءمدرسہ مرکز الاسلام پیچ باغ میں ”حضرت فرید الدین گنج شکرؒ کانفرنس“ منعقد ہو رہی ہے۔ کانفرنس کے ذمہ دار مفتی رضاءاللہ مظاہری نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ کانفرنس میں خطاب فرمانے کیلئے شہر کے معتبر علمائے کرام تشریف لا رہے ہیں۔ انہوں نے کثیر تعداد میں عوام وخواص سے کانفرنس میں شرکت کی درخواست کی