• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مارچ 3, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

مسلمانوں کی تعلیمی پستی ،درماندگی اورکلکتہ کے اردو اسکولوں کا حالِ زار

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 20, 2022
0 0
A A
مسلمانوں کی تعلیمی پستی ،درماندگی اورکلکتہ کے اردو اسکولوں کا حالِ زار
Share on FacebookShare on Twitter

عبدالعزیز

9831439068

گزشتہ مردم شماری کی جو رپورٹ اخبارات میں شائع ہوئی ہے اسے پڑھ کر سر شرم سے جھک جاتا ہے۔ رپورٹ میں دکھایا گیا ہے کہ ناخواندگی میں سب سے پیچھے مسلمان ہیں۔ 42.7 فیصد اب بھی مسلمانوں میں ان پڑھ اور جاہل ہیں۔ جس مذہب یا دین میں تعلیم سیکھنے اور سکھانے کو فرض قرار دیا گیا ہو اور تعلیم کی اہمی اور افادیت پر سب سے زیادہ زور دیا گیا ہو اس مذہب اور ملت کے بچے دوسری قوموں اور ملتوں کے مقابلے میں سب سے پیچھے ہوں ، کس قدر تعجب اور حیرت کی بات ہے۔ یہ بات بھی صحیح نہیں ہے کہ لوگوں نے ملت کے بچوں کے سرپرستوں اور ماں باپ کو تعلیم کی طرف توجہ نہیں دلائی ہے۔ سرسید احمد سے پہلے اور ان کے بعد بھی اور آج تک یہ کام کسی نہ کسی سطح اور پیمانے پر جاری ہے مگر نیند اتنی گہری ہے کہ بیدار ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ غفلت اور لاپرواہی کی ایسی بیماری نے پکڑ لی ہے جو علاج کے باوجود ناسور بنی ہوئی ہے۔
تعلیم قسمت کی بات ہے: جو لوگ یا گارجین یہ کہتے ہیں کہ تعلیم قسمت کی بات ہے وہ اپنے آپ کو دھوکہ دیتے ہیں اور اپنے بچوں کو بھی دھوکے میں رکھتے ہیں اور اسے آنکھ والا بنانے کے بجائے اندھا بنائے رکھنے پر مطمئن ہوتے ہیں۔ قسمت کے بارے میں اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا ہے ہر فرد اور ہر شخص کے ہاتھ میں صرف کوشش اور دوڑ دھوپ ہے۔ ترقی اور کامیابی کی منزلوں پر اللہ تعالیٰ پہنچانے والا ہے مگر جو محنت سے جی چرائے گا، کاہلی، سستی اور آرام طلبی کا مظاہرہ کرے گا تو قدرت کی مشیت یا سنت یہ نہیں ہے کہ محنت کرنے والا پیچھے رہے گا اور جو محنت نہیں کرتا ہے وہ آگے ہوجائے گا۔ قسمت یقینا اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ قسمت کے بارے میں علامہ اقبالؒ نے سچ کہا ہے ؎
اک آن میں سو بار بدل جاتی ہے تقدیر
ہے اس کا مقلد کبھی خورسند کبھی ناخوش
تقدیر کو بہانہ بناکر اپنے آپ کو دھوکہ دینا اور اپنے بچون کو جاہل مطلق رکھنا ایسا جرم اور گناہ ہے جو قابل سزا ہے جسے اللہ تعالیٰ ہر گز معاف نہیں کرے گا۔ معاشی پسماندگی کا رونا: جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ وہ معاشی طور پر بدحال ہیں اور پست ہیں وہ پڑھائی لکھائی کا خرچ برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔ میرے خیال سے وہ بھی اپنے آپ کو دھوکہ دیتے ہیں ایسی مثالیں بے شمار ہیں۔ ہندوؤں اور مسلمانوں دونوں میں جو معمولی درجے کا کام کرتے ہیں۔ قلی تھے، رکشا چلاتے تھے یا فٹ پاتھ پر یا کوئی اور چیز بیچتے تھے مگر وہ اپنے بچوں کو ڈاکٹر اور انجینئر بنانے کا عزم رکھتے تھے وہ کامیاب ہوئے ان کی محنت مسلسل اور کوشش پیہم نے بچے کو اعلیٰ تعلیم دلانے میں کامیاب ہوئی اور جس سے پسماندہ خاندان کا چہرہ بالکل بدل گیا۔ ایسے بھی بے شمار لوگ ہیں جو پیسے والے ہیں جن کی تجوری میں پیسے بھرے ہیں مگر وہ اپنے بچوں کو اپنی یا اپنے بچے کی نالائقی کی وجہ سے پڑھا لکھا نہ سکے اور بچوں کے ان پڑھ اور جاہل ہونے کی وجہ سے ان کے مرتے ہی خاندان پسماندگی کا شکار ہوگیا۔ آج کل مسلمانوں کے بہت سے ایسے ادارے ہیں جو طالب علموں کو ہر طرح سے مالی امداد دینے کیلئے تیار ہیں۔ ہر شہر اور قریہ میں یہ چیز دیکھنے میں آرہی ہے۔ اگر کوئی حرکت ہی نہیں کرے گا تو اس کی کوئی مدد کون کرسکتا ہے؟
خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا
تعلیم گاہوں اور اساتذہ کی لاپرواہی: اس میں کوئی شک نہیں کہ مسلمانوں کے جو تعلیمی ادارے ہیں ان کا معیار پست ہے۔ اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ اساتذہ بالکل لاپرواہ ہوتے ہیں۔ ٹھیک سے اپنے فرائض ادا نہیں کرتے اور دوسری بات یہ ہے کہ گارجین کی بھی لاپرواہی ہوتی ہے۔ وہ اسکول کی انتظامیہ اور ٹیچروں سے مل کر اسکول کو بہتر اور معیاری بنانے کی کوشش نہیں کرتے۔ ایسا بھی ہوا ہے کہ بہت سے لوگ اصلاح اور آگاہی کا کام شروع کرتے ہیں اور جب دیکھتے ہیں کہ جماعت یا ملت بے سدھ پڑی ہے، کروٹ نہیں لیتی تو مایوس ہوکر کنارہ کش ہوجاتے ہیں اور عافیت اس میں دیکھتے ہیں کہ زندگی کے جو دن ہاتھ میں ہیں انھیں گھر پر سر چھپاکر اپنے پیدا کرنے والے کی عبادت میں صرف کردیں ۔ وہ شاید بھول گئے ہیں کہ خدا کی مخلوق کی خدمت بھی عبادت سے کم نہیں۔ انھیں حوصلہ نہیں ہارنا چاہئے۔ انھیں حوصلہ اور اور کوشش کا صلہ ضرور ملے گا۔ علامہ اقبال نے کوشش ہی کو زندگی کہا ہے
راز حیات پوچھ لے خضر خستہ گام سے
زندہ ہر ایک چیز ہے کوشش ناتمام سے
ڈراپ آؤٹ: ملت کے بچوں میں ڈراپ آؤٹ دوسری قوموں اور ملتوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔ اس کی خاص وجہ ہے گارجین کی لاپرواہی اور آرام طلبی ہے، وہ بچوں پر نظر نہیں رکھتے۔
اسکول کی انتظامیہ، سرمایہ کی فراہمی، اسکول کی عدم کارکردگی، اساتذہ کی عدم دلچسپی، اسکول کا غیر تعلیمی ماحول، تعلیم گاہوں میں بنیادی ضرورتوں کی عدم فراہمی، کلاسوںمیں طلبہ کا ہجوم یا بچوں کی لاپرواہی اور والدین کی عدم دلچسپی پست معیار تعلیم کی وجوہات ہیں۔ یہ سب عوامل دور ہوسکتے ہیں۔ اگر ماں باپ یا گارجین بیدار ہوجائیں، اپنے بچوں سے لاپرواہ نہ ہوں۔ ان کی ہر روز نگرانی کریںوہ کیا پڑھ رہے ہیں کیا نہیں پڑھ رہے ہیں؟ اپنی توجہ مرکوز کرلیں تھوڑا سا وقت بچوں کےلئے صرف کریں تو بچوں کی کایا پلٹ سکتی ہے اور بچے پڑھنے لکھنے میں توجہ دے سکتے ہیں، دلچسپی سے پڑھ سکتے ہیں۔ ان میں مقابلہ اور مسابقت کا جذبہ پیدا ہوسکتا ہے۔
کلکتہ کے اردو اسکول: کلکتہ کے اسکولوں کا جو حال زار ہے وہ اس بات کا متقاضی ہے کہ اس پر کئی مضامین کئی کتابیں لکھی جائیں۔ مضامین اور کتابیں لکھی بھی جاچکی ہیں مگر حالات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ اردو اسکولوں میں جو میرا مشاہدہ اور تجربہ ہے اس میں تعلیم کی پست معیاری کا سبب اساتذہ کی لاپرواہی زیادہ ہے۔ وہ پڑھانے لکھانے سے اچھی طرح دلچسپی نہیں لیتے۔ اپنی ڈیوٹی کا حق ادا نہیں کرتے۔ ان کے اندر نہ ملی جذبہ ہوتا ہے اور نہ مشنری جذبہ ، ان صفات سے اکثر اساتذہ خالی ہوتے ہیں اور وہ اپنے نگراں اور انتظامیہ سے بھی نڈر ہوتے ہیں۔ ایسے بھی ٹیچر ہیں جو یہ کہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ صرف مہینہ کی پہلی تاریخ کو آئیں۔ ایسے بھی ٹیچر ہیں کہ وہ نا اہل ہیں ان کو پڑھانے لکھانے کی اہلیت نہیں ہوتی مگر وہ بھی اسکول ٹیچر ہوگئے ہیں ۔ وہ ڈگری یافتہ ہوتے ہیں مگر تعلیم یافتہ نہیں۔ قاعدہ اور قانون بھی سرکار کی طرف سے کچھ ایسے ہوگئے ہیں کہ ان کو اسکول سے نکالا بھی نہیں جاسکتا، جس کو نکالا جائے گا عدالت اسے پھر سے حکم صادر کر دے گی کہ ان کو ملازمت سے الگ نہ کیا جائے۔
اس طرح کے بہت سے اسباب ہیں جن کی وجہ سے اردو اسکولوں کا حال بہت ہی خراب اور خستہ ہے۔ کلکتہ کے اردو اسکولوں کیلئے ضروری ہے کہ ایک ایسی تعلیمی کمیٹی بنے جس کی پشت پر عوام ہوں تاکہ ان سے انتظامیہ اور اساتذہ دونوں چوکنا اور چوکس رہیں۔ غفلت اور لاپرواہی سے کام نہ لے سکیں۔
ایک تعلیمی رسالہ کی ضرورت: ایک تعلیمی رسالہ کی ضرورت ہے۔ جو سہ ماہی یا دو ماہی ہو۔ اسکولوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے اور خاص طور سے طلبہ، گارجین اور اساتذہ میں بیداری کا کام کرے اس کی سرگرمیوں کو اجاگر کرے۔ ان کی خامیوں اور کمیوں کو طشت از بام کرے تاکہ ان کو ہر وقت احساس ہو کہ ان کے کاموں کی کچھ لوگ نگرانی کر رہے ہیں۔ اگر وہ کام ٹھیک سے نہیں کریں گے تو ان کا کچھ بگڑ سکتا ہے۔ مہینہ دو مہینہ میں شہر کلکتہ میں تعلیم کے حوالے سے سیمینار، مذاکرہ و مباحثہ ہو جس میں تعلیمی سرگرمیوں کو موضوع بحث بنایا جائے۔ ایسی انڈور اور آؤٹ ڈور مشاورتی میٹنگیں ہوں جن میں صلاح و مشورہ سے مسلمانوں کی پسماندگی اور درماندگی دور کرنے کی حتی الامکان کوشش کی جائے۔ اس طرح کے بہت سے کام ہیں جنھیں کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    مارچ 3, 2026
    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    مارچ 3, 2026
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist