سڈنی، (یو این آئی ) آسٹریلیا کی کامیاب ترین کپتانوں میں سے ایک، ایلیسا ہیلی نے ہندوستان کے خلاف ہوم سیریز کے بعد کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ 35 سالہ اسٹار کھلاڑی کا کہنا ہے کہ یہ ان کے لیے کھیل کو چھوڑنے کا بالکل درست وقت ہے۔ایلیسا ہیلی کا 16 سالہ طویل کیریئر کامیابیوں سے بھرا رہا ہے۔ انہوں نے اپنے بین الاقوامی سفر کا آغاز 2010 میں کیا۔ 295 انٹرنیشنل میچز میں 7 ہزار سے زائد رنز اسکور کیے۔ وکٹوں کے پیچھے ریکارڈ 275 شکار (آؤٹ) کیے۔۔ایلیسا ہیلی نے 2023 میں ٹیم کی مستقل قیادت سنبھالی تھی۔ وہ آسٹریلیا کے مایہ ناز فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی اہلیہ ہیں اور کرکٹ کی دنیا میں اس جوڑی کو ایک منفرد مقام حاصل ہے۔اپنے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے ایلیسا ہیلی نے کہا”میں ابھی بھی آسٹریلیا کے لیے کھیلنے کا جذبہ رکھتی ہوں، لیکن شاید مقابلے کی وہ بھوک اب کم ہو گئی ہے۔ اس لیے میں نے ملے جلے جذبات کے ساتھ یہ فیصلہ کیا ہے۔”وہ ہندوستان کے خلاف آنے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا حصہ نہیں ہوں گی۔وہ اپنے ہوم گراؤنڈز پر ہندوستان کے خلاف ون ڈے اور ٹیسٹ میچز کھیل کر اپنے کیریئر کا اختتام کریں گی۔












