• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, مارچ 30, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

صہیونی ناجائز حکومت کا خاتمہ اور فلسطینیوں کی کامیابی یقینی ہے

یوم قدس کانفرنس"کے موقع پر مقررین کا اظہار خیال

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 6, 2024
0 0
A A
صہیونی ناجائز حکومت کا خاتمہ اور فلسطینیوں کی کامیابی یقینی ہے
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دھلی:،پریس ریلیز ہمارا سماج: اپریلعالمی یوم قدس کے موقع پر آل انڈیا شیعہ کونسل، القدس کمیٹی اوراھل بیت کونسل انڈیا کے زیر اہتمام ایوان غالب، نئی دھلی میں "یوم قدس کانفرنس” کا انعقاد کیا گیا جس میں علماء کرام اور دانشوران ملت نے مسئلہ فلسطین کے بارے میں تقاریر کیں۔اس سال عالمی یوم قدس جو بانی انقلاب امام خمینیؒ کے فرمان پر گذشتہ چار دہائیوں سے زیادہ عرصہ سے ہر سال جمعۃ الوداع کے موقع پر دنیا بھر میں مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت میں اور ناجائز صہیونی حکومت کےخلاف منایا جاتا ہے ایسے موقع پر آیا ہے جب گذشتہ چھ مہینوں سے ناجائز اسرائیلی حکومت نے ریاستی دہشت گردی کی تمام حدوں کو پار کرتے ہوئےاور تمام انسانی اصولوں کو تار تار کرتے ہوئےغزہ میں قتل و خونریزی کا بازار گرم کر رکھا ہے اب تک ہزاروں بے گناہوں کا قتل عام کیا جا چکا ہے جس میں زیادہ تعداد عورتوں اور بے گناہ بچوں کی ہے۔ ” یوم قدس کانفرنس ” میں مقررین نے فلسطینی مظلوموں کی حمایت اور اسرائیلی حکومت کی بربریت اور درندگی کی مذمت کرتے ہو تمام آزاد ضمیر انسانوں سے فلسطینیوں کے حق میں اور صہیونی حکومت کی درندگی کے خلاف مضبوط آواز اٹھانے اور عملی اقدام کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر محترم جناب ایرج الہٰی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ غزہ میں کھانے پینے کی اشیاء، دواؤں پر روک اور ہاسپٹل پر بمباری پر دنیا کی خاموشی شرمناک ہے۔شیعہ جامع مسجد کشمیری گیٹ کے امام جمعہ مولانا محسن تقوی نے کہا کہ دنیا عنقریب اسرائیل کی شرمناک ہار اور فلسطینی قوم کی فتح کو اپنی آنکھوں سے دیکھے گی۔آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ترجمان قاسم رسول الیاس نے اپنے بیان میں کہا کہ ملت اسلامیہ پر امام خمینیؒ کا یہ احسان ہے کہ انہوں نے جمعۃ الوداع کو یوم قدس قرار دیکر ہمیشہ کیلئے فسلطین کے مسئلہ کو زندہ کردیا۔سابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب نے کہاکہ فلسطین میں ظلم و جارحیت کا جو سلسلہ جاری ہے وہ ہر درد مند انسان کو بیقرار کرتا ہے۔پدم شری پروفیسر اخترالواسع نے کہا کہ یہ اصول دنیا کو تسلیم کرنا ہی پڑے گا جسے مہاتما گاندھی نے بیان کیا ہے کہ جس طرح انگلینڈ انگریزوں کا ہے فرانس فرانیسیوں کا ہے اسی طرح فلسطین فلسطینیوں کا ہے۔ نائب امیر جماعت اسلامی ھند کے انجینئر محمد سلیم نے کہا کہ فلسطین میں جو بے مثال قربانیاں پیش کی جارہی ہیں وہ رائیگاں نہیں جائیں گی۔مولانا شمشاد احمد رضوی نے اس موقع پر کہا کہ امت اسلامیہ کے درمیان اگر وحدت و اتحاد قائم ہوجائے تو کسی میں امت اسلام کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی ہمت نہ رہے۔ ورلڈ پیس فاونڈیشن کے صدر سوامی سارنگ جی مہاراج نے کہا کہ ہم امن اور شانتی کیلئے پوری دنیا کے مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں ہم انسانیت اور انسانیت کے عظیم رہنماؤں کی کسی توہین کو کبھی برداشت نہیں کرسکتے۔گردوارہ پربندھک کمیٹی کے صدر سردار دیا سنکھ جی نے کہا کہ تمام انسانوں کو ہمیشہ ظلم اور نا انصافی کے خلاف کھڑے ہونا چاہئے یہ انسانیت کا تقاضہ ہے۔ مسلم پولٹیکل کونسل آف انڈیا کے صدر ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی نے اس موقع پر کہا کہ فسلطینیوں کی جیت ہونا باقی نہیں ہے بلکہ 7 اکتوبر جس دن وہ اسرائیل جیسی ظالم حکومت سے ٹکرا گئے وہی ان کی جیت کا دن تھا۔کانفرنس کا آغاز مولانا علی کوثر کیفی نے تلاوت کلام اللہ سے کیا نظامت کے فرائض مولانا جنان اصغر مولائی نے انجام دئیے جبکہ منظوم خراج عقیدت مولانا مرزا عرفان علی نے پیش کیا اور آخر میں کانفرنس کے کنوینر مولانا جلال حیدر نقوی نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر بڑی تعداد میں علماء کرام اور روزہ دار مومنین فلسطین کے مظلوموں کی حمایت میں جمع ہو اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے لگا کر اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    بات چیت صرف وزیراعظم مودی اور ٹرمپ کے درمیان ہوئی

    بات چیت صرف وزیراعظم مودی اور ٹرمپ کے درمیان ہوئی

    مارچ 29, 2026
    نایب سنگھ سینی نے امبالہ میں مندر شیڈ کا افتتاح  کیا، عقیدت مندوں کو سہولیات میسر ہوں گی

    نایب سنگھ سینی نے امبالہ میں مندر شیڈ کا افتتاح کیا، عقیدت مندوں کو سہولیات میسر ہوں گی

    مارچ 29, 2026
    وزیر خارجہ جے شنکر کی فرانسیسی  صدر میکرون سے ملاقات

    وزیر خارجہ جے شنکر کی فرانسیسی صدر میکرون سے ملاقات

    مارچ 29, 2026
    ابھیشیک بنرجی کا انتخابی عمل کےتعلق سے انتظامیہ کی  سطح پرتبدیلیوں کے بعد بنگال میں خوف و ہراس اور خلل کا الزام

    ابھیشیک بنرجی کا انتخابی عمل کےتعلق سے انتظامیہ کی سطح پرتبدیلیوں کے بعد بنگال میں خوف و ہراس اور خلل کا الزام

    مارچ 29, 2026
    بات چیت صرف وزیراعظم مودی اور ٹرمپ کے درمیان ہوئی

    بات چیت صرف وزیراعظم مودی اور ٹرمپ کے درمیان ہوئی

    مارچ 29, 2026
    نایب سنگھ سینی نے امبالہ میں مندر شیڈ کا افتتاح  کیا، عقیدت مندوں کو سہولیات میسر ہوں گی

    نایب سنگھ سینی نے امبالہ میں مندر شیڈ کا افتتاح کیا، عقیدت مندوں کو سہولیات میسر ہوں گی

    مارچ 29, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist