• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, اکتوبر 18, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ادبی سرگرمیاں

حج کمیٹی کی تشکیل نہ ہونا توہین عدالت ہے

پریس کلب آف انڈیا میں پریس کانفرنس کے دوران حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق ممبر حافظ نوشاد احمد اعظمی نے اپوزیشن سے مانگی مدد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جولائی 29, 2024
0 0
A A
حج کمیٹی کی تشکیل نہ ہونا توہین عدالت ہے
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی  (سماج نیوز سروس) برسوں سے ملک کے عازمین حج کو مختلف طریقوں سے سہولت دلانے کےلیے کوشاں اتر پردیش حج کمیٹی سے دوبار منتخب حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق ممبر حافظ نوشاد احمد اعظمی نے وزارت حج اور حکومت ہند کےمایوس کن اور آمرانہ رویہ سے مجبور ہوکر ملک کی اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں سے اس سوسالہ ادارہ حج کمیٹی آف انڈیا کی سالمیت کےلیےآج عوامی سطح سے مددکرنے کےلیے مؤدبانہ اپیل کی ہے۔مسٹراعظمی نے آج پریس کلب آف انڈیا دہلی پرہجوم پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہت مجبور ہوکر آج ہم یہاں آپ لوگوں کے بیچ آئے ہیں اور آج آپ کو اس سلسلے میں تفصیلی طور سے بتانا چاہتے ہیں کہ کس طرح سے اس ادارہ پر ناجائز قبضہ کرکے مختلف طریقوں سے حج کمیٹی آف انڈیا کااربوں روپیوں کا فنڈ جوملک کے مسلمانوں کی امانت ہے اسے خرد برد کیا گیا اور قدیمی روایات اورحج ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے باعث مسلسل حج انتظامات میں خرابیاں پیدا ہوئیں اور بدانتظامی کے سبب حج کافی مہنگا اور پریشان کن بھی ہوا۔انھوں نے بتایاکہ 2016 میں یہ محکمہ وزارت خارجہ سے پی ایم او کی ایک ہدایت کے ذریعہ اقلیتی فلاح وبہبود کے محکمہ میں منتقل کیا گیا اس وقت حکومت کی طرف سے یہ کہا گیا کہ یہ کام ڈاکٹر منموہن سنگھ کی حکومت میں ادھورا رہ گیا تھا اس لیے اس کو پورا کیاگیا جبکہ سچائی سے آپ لوگوں کا واقف ہونا ضروری ہے کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کی حکومت2008-09 میں ایک میمورنڈم اس وقت کے اقلیتی محکمہ کے وزیر جو راجیہ سبھا کے رکن تھے ان کی طرف سے کچھ مسلم ممبران پارلیمنٹ سے دستخط کراکے دیاگیا تھا اس کےلیے ڈاکٹر صاحب نے ایک بہت اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل کردی اس کمیٹی کے سامنے بہت سے لوگوں نے ملاقات کرکے ساری باتیں رکھیں 1959 کے ایکٹ میں بھی یہ محکمہ وزارت خارجہ میں تھا 2002 میں بھی یہ وزارت خارجہ میں ہےاور حج غیرملک کاسفر ہے اس لیے حج اسی محکمہ میں رہنا چاہیے اور نوڈل ایجنسی وزارت خارجہ ہی بہتر ہے اس کے بعد یہ سارا معاملہ ٹھنڈے بستہ میں چلاگیا اور 2014 میں این ڈی اے حکومت آنے کے بعد جن لوگوں کے اس پر دستخط تھے ان لوگوں نے اس کی پیروی کرکے اسے ٹرانسفر کرا یا اور اس کے بعد سے مستقل طور سے دھیرے دھیرے سفر حج مہنگا اور پریشان کن ہوا اوراس ادارہ کوقبضہ کرنا سازش کا ایک حصہ تھا۔ مسٹر اعظمی نے تین چار چیزیں پیش کیں جس میں انھوں نے کہا کہ ممبئی کھار گھر میں حج کمیٹی آف انڈیا کے تقریبا 18 کروڑ روپیےسے کیمپ دفترجس کا بورڈ آ ج بھی وہاں لگا ہواہےزمین خریدی گئی،اس کی چہار دیواری بھی کرلی گئی، اس کا نقشہ بھی بن گیا جبکہ حج ایکٹ کےمطابق یہ کیمپ آفس ممبئی میں ہوہی نہیں سکتا ہے کیوں کہ ممبئی میں ۱۹ منزلہ عمارت صدردفتر کے لیے موجود ہے۔دوسرا معاملہ یہ ہے کہ 19 اسٹوری حج ہاؤس میں تزئین کاری اور کچھ کمروں کی مرمت کے نام پر بھی کڑوڑوں روپیے خرچ کیے گئے اور خاص بات یہ رہی کہ جہاں جہاں مرمت ہوئی 10 جگہ موجودہ وزیر کے نام کا کافی مہنگاپتھر لگایا گیاجبکہ 1959 سے آج تک بہت بار حج ہاؤس میں مرمت اور تزئین کاری کا کام ہوا لیکن آج تک کسی وزیر کےنام کی تختی نہیں لگی دوسری جگہ تعمیر کرانا اور حج ہاؤس میں اس طرح کا عمل کرانا یہ تو اعلیٰ سطحی شفافیت سے جانچ کرانے کے بعد ہی پتا چلے گا۔مسٹراعظمی نے بتایا کہ حج 2022 کے حج میں ملک کے سبھی عازمین کو کمیٹی کے ذریعہ اٹیچی بیگ چادر وغیرہ لینا لازمی کردیاگیا تھا ان چیزوں کو حاصل کرنے کےلیے ملک بھر کے عازمین کو بہت پریشان ہونا پڑااس کام میں بھی بڑی بد عنوانی ہوئی ہےجو جانچ کا موضوع ہےاس کے بعد کوئی کمیٹی نہیں بنائی گئی۔ مسٹر اعظمی نے کہا کہ مجبور ہوکر اکتوبر 2021 میں ہم نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا یا جس میں اس وقت ملک کی بیشتر اسٹیٹ حج کمیٹیاں بھی نہیں تھی اور مرکزی حج کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ کیا اس بیچ وزارت نے بڑی ہی عیاری سے ایک اپریل 2022 کو ایک 7 رکنی ممبران کا نوٹیفکشن جاری کیا اور محمد فیضی کیرلا اسٹیٹ کمیٹی کے نمائندہ کا ۲۱ اپریل کو ہوا۔اس میں دو ممبران جو مسلم قانون دان کے زمرے میں لینا تھا اس میں پارٹی کے عہدہ دار جو مسلم قانون دان نہیں ہیں انھیں لیا گیا اور ایک شیعہ عالم دین کے زمرے میں ایسے شخص کو لیا جو سرے سے شیعہ ہے ہی نہیں تیسرے ممبر اس میں ظفرالاسلام راجیہ سبھا کوٹے سے انھیں لیاگیا جبکہ وہ دسمبر میں اسٹیٹ حج کمیٹی یوپی میں پہلے سے راجیہ سبھا کوٹہ سے ممبر موجود تھے اس طرح غیر قانونی کمیٹی سپریم کورٹ اور عوام کو گمراہ کرنے کےلیے بنائی گئی جبکہ 23 ممبران کی کمیٹی میں 19 ممبران کو ووٹ دینے اورالیکشن لڑنے کاحق ہے مرکزی حکومت کے بڑے افسران 4 ممبر ہوتے ہیں جنھیں ووٹ دینے کا اختیار نہیں ہوتا 27اپریل 2022 کو چیئرمین اور وائس چیئرمین کا الیکشن کرادیا گیا جو ہرطرح سے غیر قانونی ہے جسے رد کیا جانا چاہیے ۔مسٹراعظمی نے زور دےکر یہ بات کہی کہ وزیر اعظم کے ذریعہ 3 مسلم قانون داں کا جو نام نیشن کیاجائے اس میں (مفتی عالم) کی ڈگری کا حلف نامہ ضرور لیاجاناچاہیے کیوں کہ اس زمرہ میں اس حکومت کے ذریعہ نوٹیفیکشن دوکمیٹیوں میں مستقل ایکٹ کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔مسٹر اعظمی نے کہا کہ 27 مارچ 2023 کو اس مقدمہ کی دسویں سماعت کےبعد چیف جسٹس آف انڈیا کی بنچ نے یہ فیصلہ دیا کہ 3 ماہ کے اندر حج کمیٹی آف انڈیا کی تشکیل کرلی جائے 6 ماہ تک جب اس کی تشکیل نہیں ہوئی تو پھر مجبور ہوکر توہین عدالت کی عرضی اکتوبر 2024 میں داخل کی جس میں کئی بار سماعت کے بعد عدالت عظمیٰ نے یہ سخت ہدایت دی تھی کہ 15 اپریل 2024 تک حکومت حلف نامہ داخل کرے کہ ہمارے فیصلہ پر اس نے عمل کیوں نہیں کیا۔حلف نامہ مرکزی حکومت نے 12 اپریل 2024 کو داخل کیا اس میں بہت ہی حیرت انگیز چیزیں سامنے آئیں حلف نامہ میں یہ لکھا گیا کہ کئی بار محکمہ کے وزیر نے لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کو خط لکھا کہ مسلم ممبران کا نام بھیجا جائے مگر انھوں نے نہیں بھیجا اس خط کی کاپی بھی لگائی گئی یہی معاملہ راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیش دھنکڑ کےیہاں سے بھی ہوا کہ کئی بار خط لکھنے کے بعد بھی انھوں نے نام نہیں بھیجا وزارت کے سکریٹری سری نواسن نے بھی 5 مئی 2024 کو چیف الیکشن کمیشن راجو کمار کو خط لکھ کر حج کمیٹی کا الیکشن کرائے جانے کی مانگ کی تھی اس کی کاپی بھی حلف نامہ میں لگائی گئی مگر یہ بہت افسوس کی بات ہے کہ اس ادارہ پر قبضہ جمائے رکھنے کےلیے کس کس طرح کی سازشیں ہورہی ہیں ۔مسٹراعظمی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عدالت عظمیٰ کے فیصلہ پر عمل در آمد اگر ہوا تو پھر انھیں لوگوں سے نام کو مانگا جائے گا اور یہ لوگ کیا کریں گے اس کا کچھ پتا نہیں اس لیے ہم نے مجبور ہوکر ملک کی اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں سے یہ اپیل کیا ہے کہ لوک سبھا میں لیڈرآف اپوزیشن راہل گاندھی اکھلیش یادو ابھیشیک بنرجی، ٹی آر بالو ،ڈاکٹر نیسا بھارتی اور دیگر لیڈران لوک سبھا سے یہ معلوم کریں کہ آپ قانون بنانے والے ادارہ کے صدر ہیں اور آپ کی طرف سے ایسا رویہ اختیار کیوں کیاگیا جس سےحج ایکٹ2002 کی کھلی خلاف ورزی ہورہی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اکتوبر 16, 2025
    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    اکتوبر 16, 2025

    خواتین صف اول میں

    اکتوبر 16, 2025
    پاکستان اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے: وزیر خزانہ

    پاکستان اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے: وزیر خزانہ

    اکتوبر 16, 2025
    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اکتوبر 16, 2025
    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    اکتوبر 16, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist