وقت3بجے ایک عظیم الشان استقبالیہ تقریب اردو ایکشن کمیٹی دربھنگہ کے زیر اہتمام منعقد کی گئی جس کی صدارت نامور صحافی عالی جناب اشرف فرید صاحب(صدر اردو ایکشن کمیٹی بہار )نے فرمائی اورمہمانان خصوصی کی حیثیت سے پروفیسر ڈاکٹر دلیپ کمار چودھری پرنسپل، سی،ایم،سائنس کالج دربھنگہ اور مشہور سیاسی وسماجی کارکن جناب صبغت اللہ خاں صاحب (ڈبو خاں)سکریٹری مدرسہ حمیدیہ ،قلعہ گھاٹ شریک ہوئے۔پروگرام کی نظامت ڈاکٹر عبدالودود قاسمی (صدر اردو ایکشن کمیٹی دربھنگہ )نے بحسن وخوبی انجام دی،پروگرام کا باضابطہ آ غاز حافظ محمد ثاقب ضیاء کی تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا۔استقبالیہ کلمات ایڈووکیٹ محمد شاھد اطہر(نائب صدر اردو ایکشن کمیٹی دربھنگہ )نے پیش کی،جبکہ سیکریٹری رپورٹ مشہور صحافی وادی ڈاکٹر منصور خوشتر(جنرل سیکرٹری اردو ایکشن کمیٹی دربھنگہ )نے پیش کی، پروگرام میں موجود تمام نو منتخب وارڈ کاو نسلر سمیت میئر اور ڈپٹی میئر سے مخلصانہ گذارش کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد سرفراز عالم(سکریٹری اردو ایکشن کمیٹی دربھنگہ )نے کہا کہ اپ سارے لوگ اردو میں حلف لیں اور اس کے فروغ کا ذریعہ بنیں۔ان ابتدائی کاروائی کے بعد مہمان خصوصی اور تمامان مہمانان ذی وقار نومنتخب وارڈ کاو نسلر س کا والہانہ استقبال اردو ایکشن کمیٹی کے تمام ذمہ داران نے شال، بوکے،ٹوپی،اور مومنٹ پیش کرکے کیا،کپکپاتی سردی میں اردو سے والہانہ محبت کرنے والے سیکڑوں لوگ تشریف لائے۔اعزاز وتکریم پانے والے نمائندوں میں
محترمہ انجم آرا صاحبہ
میئر دربھنگہ،
محترمہ نازیہ حسن صاحبہ
ڈپٹی میئر ،دربھنگہ،
محترمہ تبسم خاتون صاحبہ
وارڈ کاو نسلر۔1،
محترمہ نصرت پروین صاحبہ
وارڈ کاو نسلر۔20،
محترم خلیق الزماں صاحب
وارڈ کاو نسلر۔24،
جناب محمد فیروز عالم صاحب
وارڈ کاو نسلر۔25،
محترمہ شبانہ خانم صاحبہ
وارڈ کاو نسلر۔29،
محترمہ زینت پروین صاحبہ
وارڈ کاو نسلر۔30،
جناب نفیس الحق (رنکو) صاحب
وارڈ کاو نسلر۔31،
محترمہ نکہت پروین صاحبہ
وارڈ کاو نسلر۔32،
محترمہ عشرت جہاں صاحبہ واضح رہے کہ مسلمانوں کے ساتھ درجن بھر غیر مسلم نو منتخب وارڈ کاو نسلر وں کی بھی عزت افزائی کی گئی ان میں اجے کمار جالان وارڈ کاو نسلر 10،سترودھن پرساد نارد وارڈ کاو نسلر 6کے،نام شامل ہیں۔پروگرام کو کامیاب بنانے والوں میں ڈاکٹر غلام محمد انصاری (خازن اردو ایکشن کمیٹی دربھنگہ)جناب فرید الدین رستم(معاون سکریٹری اردو ایکشن کمیٹی دربھنگہ )جناب نسیم احمد رفعت مکی(نائب صدر اردو ایکشن کمیٹی دربھنگہ )جناب ڈاکٹر احمد نسیم ارزو(سرپرست اردو ایکشن کمیٹی دربھنگہ )ایڈووکیٹ جناب محمد ممتاز عالم صاحب(نائب صدر اردو ایکشن کمیٹی دربھنگہ )ڈاکٹر محمد جمشید عالم(معاون سکریٹری اردو ایکشن کمیٹی دربھنگہ )ڈاکٹر ریحان احمد قادری(معاون سکریٹری اردو ایکشن کمیٹی دربھنگہ )پیش پیش رہے۔تقریب میں شرکت کرنےوالے لوگوں میں محمد سہیل ظفر ،پپو خاں،حافظ محمد عامر حسین سلفی،ڈاکٹر محمد وجیہہ الحق،ڈاکٹر ابصار عالم،ایڈووکیٹ صفی الرحمٰن راعین، فضیل احمد انصاری ،ڈاکٹر عصمت جہاں،شفقت فاطمہ،نشاط فاطمہ،عذرا سجاد،ناصحہ پروین،ڈاکٹر سونے رجک،شمس تبریز،فردوس جہاں، نصرت عالم،ایڈووکیٹ محمد جمشید، مشتاق اقبال، منظرالحق منظر صدیقی،احمد رشید کوثر،نوشاہی پروین، محمد فردین احمد،مہ جبیں انجم،محمد قمر عالم، جاوید اختر،سید منظر حسین،محمد شمس الضحٰی، انجینئر محمد شہباز، وغیرہ۔آخر کلمات تشکر اردو ایکشن کمیٹی دربھنگہ کے سکریٹری ڈاکٹر محمد سرفراز عالم نے ادا کیا۔