• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مارچ 24, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

عالمی توانائی کے نظام کے لیے ’ڈراؤنی صورتحال‘ پیدا ہوگئی ہے

عالمی نظام مفلوج، دنیا مہنگائی اور قلت کی لپیٹ میں

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 24, 2026
0 0
A A
عالمی توانائی کے نظام کے لیے ’ڈراؤنی صورتحال‘ پیدا ہوگئی ہے
Share on FacebookShare on Twitter

بلوچستان۔ ایم این این۔مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ نے عالمی توانائی کے نظام کے لیے ایک ایسی ’ڈراؤنی صورتحال‘ پیدا کر دی ہے جس کے نتیجے میں سپلائی میں اس قدر کمی واقع ہوئی ہے کہ دنیا بھر کے صارفین کو اب نہ صرف ایندھن کی بھاری قیمتیں ادا کرنا پڑ رہی ہیں بلکہ اپنی کھپت میں بھی شدید کٹوتی کرنی پڑ رہی ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق 28 فروری کو ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے فضائی حملوں کے آغاز کے بعد سے ایرانی ساحل کے ساتھ واقع تزویراتی طور پر اہم ’آبنائے ہرمز‘ کی عملی بندش نے دنیا کے 20 فیصد تیل اور مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی ترسیل روک دی ہے۔دوسری جانب میں اسرائیل اور ایران کی جانب سے ایک دوسرے کی توانائی کی تنصیبات پر مسلسل حملوں نے گیس فیلڈز، آئل ریفائنریز اور ٹرمینلز کو وہ نقصان پہنچایا ہے جس کے بارے میں صنعت کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ اسے ٹھیک کرنے میں برسوں لگ سکتے ہیں۔بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) پہلے ہی اسے تاریخ کا بدترین عالمی توانائی بحران قرار دے چکی ہے جو سنہ 1973 کے عرب تیل بائیکاٹ سے بھی زیادہ سنگین ہے جس نے ماضی میں ایندھن کی قلت اور وسیع معاشی نقصان پہنچایا تھا۔پیکرنگ انرجی پارٹنرز کے چیف انویسٹمنٹ آفیسر ڈین پیکرنگ کا کہنا ہے کہ ’آپ صرف بچت کر کے اس بحران سے نہیں نکل سکتے بلکہ اب قیمتیں اس قدر بلند ہو جائیں گی کہ لوگ خود بخود استعمال بند کر دیں گے۔‘اب تک اس بحران نے مارکیٹ سے قریباً 40 کروڑ بیرل تیل نکال دیا ہے جو کہ دنیا کی چار دن کی سپلائی کے برابر ہے اور اس کے نتیجے میں قیمتوں میں 50 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے۔تیل اور گیس کی یہ قلت نہ صرف گاڑیوں اور طیاروں کے ایندھن بلکہ گھروں کی بجلی، پلاسٹک اور کھاد کی تیاری کو بھی متاثر کر رہی ہے۔توانائی کی قیمتوں میں اس زلزلے نے مہنگائی کو ہوا دی ہے جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ایک بڑی سیاسی مشکل بن گئی ہے کیونکہ وہ امریکی عوام کے سامنے اس جنگ کے جواز پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو اتحادیوں پر اس جنگ میں تعاون نہ کرنے پر تنقید کرتے ہوئے انہیں ’بزدل‘ قرار دیا ہے۔ عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں 110 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر چکی ہیں، جبکہ ایشیائی معیشتوں کے لیے اہم مشرقِ وسطیٰ کے خام تیل کی قیمتیں 164 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک جا پہنچی ہیں۔اس صورتحال نے دنیا بھر کی حکومتوں کو ہنگامی اقدامات پر مجبور کر دیا ہے۔تھائی لینڈ نے سرکاری ملازمین کو بیرون ملک سفر معطل کرنے اور لفٹ کے بجائے سیڑھیاں استعمال کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ بنگلہ دیش نے اپنی یونیورسٹیاں بند کر دی ہیں۔ سری لنکا میں ایندھن کی راشننگ شروع ہو چکی ہے اور برطانیہ میں گاڑیوں کی رفتار کم کرنے کا منصوبہ زیرِ غور ہے۔بین الاقوامی توانائی ایجنسی نے گھر سے کام کرنے اور فضائی سفر سے گریز کرنے کی تجاویز بھی دی ہیں کیونکہ جنگ کی وجہ سے مشرقِ وسطیٰ کے اہم فضائی مراکز پہلے ہی بند ہو چکے ہیں۔معاشی ماہرین کے مطابق یہ بحران صرف توانائی تک محدود نہیں بلکہ عالمی غذائی تحفظ کے لیے بھی بڑا خطرہ بن گیا ہے۔دنیا کی ایک تہائی کھاد کی تجارت آبنائے ہرمز کے راستے ہوتی ہے جو اب رک چکی ہے، جس کی وجہ سے یوریا جیسی اہم کھادوں کی قیمتیں 40 فیصد تک بڑھ گئی ہیں۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کے ماہرِ معاشیات میکسیمو ٹوریرو نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ تنازع مزید چند ہفتے جاری رہا تو عالمی سطح پر اناج، مویشیوں کی خوراک اور ڈیری مصنوعات کی پیداوار میں شدید کمی واقع ہو گی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    مارچ 24, 2026
    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    مارچ 24, 2026
    ترقی یافتہ بھارت کیلئے آمدنی بڑھانے کی ضرورت

    ترقی یافتہ بھارت کیلئے آمدنی بڑھانے کی ضرورت

    مارچ 24, 2026
    بحران کا شکار ہاؤسنگ پروجیکٹس کو شرائط  پوری ہونے پر ہی مدد ملے گی: سیتارمن

    بحران کا شکار ہاؤسنگ پروجیکٹس کو شرائط پوری ہونے پر ہی مدد ملے گی: سیتارمن

    مارچ 24, 2026
    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    مارچ 24, 2026
    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    مارچ 24, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist