لبنان:حزب اللہ نے لبنانی حکومت کو اس کے اس فیصلے کے پس منظر میں دھمکیوں کا اشارہ دیا ہے کہ ہتھیار صرف ریاست کے پاس ہوں گے۔ حزب اللہ کے بلاک کے رکن ایہاب حمادہ نے ایک پارٹی تقریب میں کہا کہ حکومت نے جو کچھ کیا ہے وہ قومی معاہدے کو توڑنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام اسے گرا دیں گے اور یہ اگلے انتخابات تک نہیں چل سکے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا حزب اللہ اپنے ہتھیار نہیں چھوڑے گی۔ مزاحمت اپنے ہتھیار کی ایک سوئی بھی نہیں دے گی۔ یہ بیانات اس وقت آئے ہیں جب کل رات حزب اللہ کے حامیوں نے بیروت کے جنوبی مضافات میں مسلسل چوتھے دن مظاہرہ کیا۔ حکومت کے فیصلے کی مذمت کرتے کی اور پارٹی کے مؤقف کی حمایت کی۔لبنانی حکومت نے گزشتہ ہفتے ہتھیاروں کو صرف ریاست تک محدود کرنے کی شق کی منظوری دی تھی اور فوج کو حزب اللہ کے ہتھیاروں کو حوالے کرنے کا منصوبہ تیار کرنے کا کام سونپا تھا جسے اس ماہ کے آخر میں پیش کیا جائے گا اور اس پر سال 2025 کے آخر تک عمل درآمد کیا جائے گا۔ حزب اللہ نے اس فیصلے کو مسترد کر دیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ اسے غیر موجود سمجھتی ہے اور یہ کہ وہ اپنے ہتھیاروں سے دستبردار نہیں ہوگی۔