محمد زاہد امینی
نوح،میوات،سماج نیوز سروس: قران کریم کا نزول صرف اسے پڑھنے کے لیے نہیں کیا گیا بلکہ اس میں تدبر اور اس پر عمل کرنے کے لیے کیا گیا ہے اور قران کریم تمام انسانیت کے لیے زندگی گزارنے کا مکمل دستور العمل ہے۔مذکورہ خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین مفتی محمد لقمان صاحب قاسمی مہتمم مدرسہ دار ارقم موضع ہرمتھلہ نے کیا۔وہ آج یہاں مدرسہ ہذا کے 11سالہ ہونہار طالب علم محمد حمزہ سلمہ بن حافظ محمد عثمان صاحب حفظ اللہ کے ذریعے حفظ قران کی قران کریم کی تکمیل کے موقع پر منعقد ایک روحانی محفل سے خطاب کر رہے تھے۔ حافظ قران کی فضیلت بیان کرتے ہوئے حضرت مفتی لقمان صاحب قاسمی نے مزید کہا کہ حافظ قران اللہ کی صفت میں شریک ہو کر برکت حاصل کرتا ہے اور جو اسے پڑھتا ہے سمجھتا ہے اور عمل کرتا ہے وہ دنیا آخرت میں ترقیات کی منازل طے کرتا ہے قبل ازیں قاری محمد مشتاق پاؤ سر کی تلاوت کلام اللہ شریف و طالب علم محمد سہان کے نعتیہ کلام سے محفل کا آغاز ہوا جس کے بعد موصوف طالب علم محمد حمزہ سلمہ بن حافظ محمد عثمان نے اپنے استاد محترم قاری محمد جنید صاحب حفظہ اللہ کو اپنا آخری سبق سنا کر حفظ قران کریم کی تکمیل کی جس پر وہاں موجود علمائے کرام و دیگر سرکردہ شخصیات نے حافظ محمد حمزہ وہ ان کے اہل خانہ کو نہ صرف ڈھیر ساری مبارکباد پیش حافظ محمد حمزہ کو پھول مالا و نقد انعامات پیش کر اعزاز سے نوازا۔ اس موقع پرمعروف عالم دین حضرت مولانا محمد نور الدین قاسمی ومولانا محمد زاہد امینی وغیرہ نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا مولانا محمد زاہد امینی کی مختصر دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔بعد ازاں مہتمم مدرسہ ہذا مفتی محمد لقمان صاحب قاسمی نے تمام مہمانان عظام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جبکہ حافظ محمد عثمان صاحب نے تمام شرکاء کے لیے پرتکلف ضیافت کا انتظام کیا گاؤں ہرمتھلہ و گرد و نواح کے درجنوں علماء ائمہ سمیت سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی جن میں معروف سماجی کارکن حاجی سلام الدین،بھائی توفیق سرپنچ ہرمتھلہ،مولانا طیب صاحب،مولانا نور الدین صاحب،قاری مشتاق صاحب،قاری اظہر صاحب مولانا نسیم صاحب قاسمی صفرا ریسٹورنٹ نو ح،مولانا عاقل شمس الدین ریسٹورنٹ گھاسیڑہ،قاری اظہر صاحب قاری،خلیل احمد نعمانی،قاری جمشید احمد و مولانا محمد صاحب وغیرہ کے قابل ذکر ہیں۔












