نئی دہلی: منگل کے روز کل ہند امام ایسوسی ایشین کے سیکڑوں وقف بورڈ کے مستقل امام وموذنین دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا سے ان کے دفتر میں مہینون سے تنخواہ نہ ملنے کی شکایت کرنے پہنچے لیکن نائب وزیر اعلی نے اس وفد سے ملنے سے ہی انکار کر دیا۔واضح ہو کہ دہلی کے وقف مساجد کی طرف سے وقف مساجد کے امام و موذنین کو تنخواہ دی جاتی ہے۔لیکن ادھر مہینوں سے ان ملازمین کی تنِخواہ انہیں نہیں مل رہی ہے اور امام و موذنین اپنے اہل خانہ کے ساتھ نہایت کسمپرسی میں اپنی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔دہلی کی ایک مشہور مسجد کے امام مولانا محمد ساجد رشیدی کے مطابق وقف بورڈ سے گذارش کرتے کرتے تمام امام تنگ آکر دہلی کے نایب وزیر اعلی منیش سسودیا سے اپنی حالت زار پر غور کرنے کی گذارش کرنے جب اج اماموں کا وفد ان کے دفتر پہنچا تو انہوں نے دفتر میں موجود ہونے کے باوجود ملنے سے انکار کر دیا۔جس سے تمام امام و موذنین بے حد مایوس ہوکر واپس آئے۔مولانا رشیدی نے کہا کہ دہلی کی عاپ سرکار کا یہرویہ نہایت شرمناک ہےاور بہت جلد کل ہند امام ایسوسی ایشن اس سلسلے میں کسی بڑے احتجاج کا اعلان کریگی ۔












