• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, فروری 21, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

اولیاءاللہ کے قول و فعل کی اقتداءہی ان سے سچی محبت کی نشانی: مولانا محمد انیس خاں قاسمی
جمعیة علماءشہر و مجلس تحفظ ختم نبوت کانپور کے زیر اہتمام مقبرہ گوالٹولی میں حضرت حسن بصریؒ کانفرنس کا انعقاد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 12, 2022
0 0
A A
اولیاءاللہ کے قول و فعل کی اقتداءہی ان سے سچی محبت کی نشانی: مولانا محمد انیس خاں قاسمیجمعیة علماءشہر و مجلس تحفظ ختم نبوت کانپور کے زیر اہتمام مقبرہ گوالٹولی میں حضرت حسن بصریؒ کانفرنس کا انعقاد
Share on FacebookShare on Twitter

جمعیة علماءشہر و مجلس تحفظ ختم نبوت کانپور کے زیر اہتمام شہری صدر ڈاکٹر حلیم اللہ خاں کی سرپرستی و ریاستی نائب صدر مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی کی نگرانی میں منعقد کئے جا رہے پندرہ روزہ اجلاس عظمت اولیاءکے تحت مقبرہ گوالٹولی میں حضرت حسن بصریؒ کانفرنس شہری نائب صدر مولانا محمد انیس خاں کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ کانفرنس کا آغاز قاری محمد علقمہ خاں نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ کانفرنس کی صدارت فرما رہے مولانا محمد انیس خاں نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ اولیاءکرام اللہ کے محبوب بندے ہوتے ہیں۔ نبوت و رسالت کا دروازہ بند ہو چکا ہے ، مگر ولایت کا سلسلہ قیامت تک جاری رہے گا۔ مقام ولایت کو حاصل کرنے کیلئے مخصوص ذات ،برادری و علاقہ کا ہونا شرط نہیں ، بلکہ ہر وہ شخص اللہ کا ولی بن سکتا ہے جو اعمال صالحہ اور سنت نبویہ کا پابند ہو اور تقویٰ والی زندگی گزار رہا ہو۔ حضرت حسن بصریؒ بھی ایک پایہ¿ درجہ کے بزرگ گزرے ہیں۔ ان کی ولادت حضرت عمر فاروقؓ کے زمانہ خلافت میں سن 21ھ میں ہوئی ، حضرت عمرؓ نے آپؒ کا نام رکھا ، جب آپؒ حضرت عمرؓ کے حضور لائے گئے تو انہوں نے آپؒ کو نہایت خوبرو دیکھ کر فرمایا کہ یہ حسین ہے اس لئے اس کا نام حسن رکھو ۔حضرت فاروق اعظمؓ نے آپؒ کے حق میں دعا فرمائی کہ اللہ تعالیٰ اس کو دین کے علم کا ماہر بنا اور لوگوں میں محبوب بنا۔ جو بارگاہ الٰہی میں مقبول ہوئی اور آپ کو علم دین اور فقیری میں بلند رتبہ عطا ہوا۔ آپؒ علمی کمالات کے اعتبار سے سرخیل علماءاور اخلاقی و روحانی فضائل کے اعتبار سے سرتاج اولیاءتھے۔ آپؒ کا ابتدائی مشغلہ جواہرات بیچنے کا تھا اس لئے حسن لولوئی کے نام سے بھی مشہور تھے۔ اس پیشہ سے آپؒ نے بہت مال کمایا لیکن جب عشق الٰہی کا غلبہ ہوا تو سارا روپیہ راہ خدا میں لٹا دیا اورگوشہ تنہائی میں بیٹھ کر یاد الٰہی میں مشغول ہو گئے اور خوف الٰہی میں ہروقت روتے رہتے تھے، مزاج میں بہت انکساری تھی۔ حضرت حسن بصری ؒ ایسے زمانہ میں پیدا ہوئے تھے جبکہ صحابہ کرامؓ بڑی تعداد میں موجود تھے اور ایسے مقام پر آپ ؒ کی نشونما ہو ئی تھی کہ جہاں گلی گلی علوم نبوی مخزن تھا۔امام شعبی ؒ کے مطابق آپؒ کے بارے اصحاب علمائے کی رائے تھی کہ اس ملک عرا ق میں کسی بھی شخص کو ان سے افضل نہیں پایا۔ اسی طرح امام باقرؒ فرماتے تھے کہ ان کی باتیں انبیاءکی باتوں کے مشابہ ہیں اس لئے عوام و خواص کو چاہئے کہ اولیاءاللہ کے قول و فعل کی اقتداءکریں ، یہ صحیح معنوں میں اولیاءاللہ سے محبت کی نشانی ہے۔ آپؒ کا وصال یکم رجب 110ھ میں 89سال کی عمر میں بصرہ میں ہوا جو کہ عراق سے 9میل مغرب کی طرف مقام زبیر پر واقع ہے۔ نظامت کے فرائض حافظ محمد اسامہ نے بحسن وخوبی انجام دئے۔ کانفرنس میں خاص طور پر مولانا عرفان احمد مظاہری کے ساتھ کثیر تعداد میں عوام وخواص موجود رہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اے ایم یو ایکو کلب کی جانب سے ”کاربن کانکلیو“ کا انعقاد

    اے ایم یو ایکو کلب کی جانب سے ”کاربن کانکلیو“ کا انعقاد

    فروری 21, 2026
    انسانیت کے کام آنے والوں کو اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اجر عظیم سے نوازتے ہیں

    انسانیت کے کام آنے والوں کو اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اجر عظیم سے نوازتے ہیں

    فروری 21, 2026
    نالندہ میں صحت خدمات کی کڑی نگرانی،اسپتال کی سہولیات میں نمایاں بہتری

    نالندہ میں صحت خدمات کی کڑی نگرانی،اسپتال کی سہولیات میں نمایاں بہتری

    فروری 21, 2026
    پستول، 2 زندہ کارتوس کے ساتھ 3 بدمعاش گرفتار

    پستول، 2 زندہ کارتوس کے ساتھ 3 بدمعاش گرفتار

    فروری 21, 2026
    اے ایم یو ایکو کلب کی جانب سے ”کاربن کانکلیو“ کا انعقاد

    اے ایم یو ایکو کلب کی جانب سے ”کاربن کانکلیو“ کا انعقاد

    فروری 21, 2026
    انسانیت کے کام آنے والوں کو اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اجر عظیم سے نوازتے ہیں

    انسانیت کے کام آنے والوں کو اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں اجر عظیم سے نوازتے ہیں

    فروری 21, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist