• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, مارچ 16, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

آبشاروں کی دھرتی کے مکین پانی کے متلاشی

شاذیہ اختر شاہ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 15, 2023
0 0
A A
آبشاروں کی دھرتی کے مکین پانی کے متلاشی
Share on FacebookShare on Twitter

وزیرے اعظم نے ہندوستان بھر میں شعبہ پی ایچ کو فعال بنانے کے لئے مختلف قسم کے اقدام اٹھائے تاکہ عوام تک پانی کی بہتر سہولیات فراہم کی جا سکے۔ لیکن اپنے وطن عزیز ہندوستان کے دیہی علاقوں کی بات کی جائے تو زمینی حقائق اس کے بلکل برعکس نظر اتے ہیں۔ چونکے پی ایچ ای کا نظام فعال ہونا اس شعبہ کے تحت کام کرنے والے افراد اور مراکز کو تمام تر لوازمات سے لیس ہونا ازحد ضروری تھا۔ بدقسمتی سے اگر یہ نظام شہروں میں بہتر ہو تو اس کا دیہی عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہے کیونکے زندگی کے لئے پانی کا ہونا بہت ضروری ہے۔ ہندوستان کی سب سے خوبصورت اور منفرد حثیت رکھنے والا جموں وکشمیر جس کو ہندوستان کا تاج بھی کہا جاتا ہے۔ لیکن اگر تاج کی محکم پی ایچ ای کے شعبہ میں یہ حالت ہوگی تو جسم کے باقی حصہ کاکیا حال ہوگا؟ جموںو کشمیر کے متعدد اضلاع کے دیہی علاقے آج بھی محکم پی ایچ ای کی جانب سے عدم توجہی کا شکار ہیں۔ ضلع پونچھ جو جموں و کشمیر کا سرحدی اور پسماندہ ضلع کہا جائے تو بے جاں نہ ہو گا۔اس ضلع سے 30 کلو میٹر دور پنچایت چکھڑی بن کا شعبہ محکم پی ایچ ای آج بھی زبو حالی کا شکار ہے۔
چکھڑی بن میں پانی ہوتے ہوے خواتین کو دوردور سے پانی سروں پر اٹھاکرلاناپڑتاہے۔ اس پر مزید بات کرتے ہوئے مقامی معمر قریب40 سالہ محمد صفیر نے بتایا کہ پانی نہ ہونے کی کی وجہ سے عوام پریشان حال ہے۔ علاقہ چکھڑی میں واٹر ٹینک ھونے کے باوجود چکھڑی کی عوام پانی کو ترس رہی ہے ۔یہاں کی خواتین آج بھی گھر سے 2 کلو میٹر کی دوری سے پانی لاتی ہیں۔ ہمارے یہاں جو واٹر ٹینک ہے اس کی تعمیر کو تقریباً ایک سال سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے اور ابھی تک اس میں پانی نہیں ڈالا گیا ہے ۔اس واٹر ٹینک کو بنانے میں 5 لاکھ روپیہ بھی لگ چکے ہیں۔ اتنا پیسہ لگنے کے باوجود بھی اس میں ابھی تک پانی نہیں ڈالا گیا ہے۔ اگر اس میں اب بھی پانی نہ ڈالا گیا تو یہ بوسیدہ ہو جائے گا اور رفتہ رفتہ ٹوٹ پھوٹ کر ختم بھی ہو جائے گا۔ ہماری پنچایت کا جتنا بھی پیسہ اس کو بنانے میں لگا ہے وہ سب کا سب رائیگاں ہو جائے گا۔ سرکاری خزانوں سر رقم کی اصراف کے بعد بھی نہ پانی ،نہ زمین مالک کو فائیدہ، نہ عوام کو پانی میسر ہوا۔ یہ بدحالی جوں کی توں کب تک رہے گی؟
اس معاملے کو لیکر ظریف بیگم جن کی عمر 35سال ہے۔ ان سے بات کی توان کا کہنا ہے کہ ایک طرف عورتوں کو برابری کے حقوق دیے جانے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ وہی پر اس پنچایت کو درکنار رکھا گیا ہے۔ یہاں کی خواتین کو آج بھی دور سے پانی لانا پڑتا ہے۔ یہاں برفانی علاقہ ہے سردی کے موسم میں جب یہاں برفباری ہوتی ہے تو یہاں کی خواتین کو بہت پریشانی دیکھنی پڑتی ہے۔ بربرفباری میں 2 کلو میٹر دور سے جاکر گھر کے استعمال کے لئے اور مال مویشی کے لئے پانی لانا پڑتا ہے۔ آخر کب تک دیہی علاقے کی خواتین پریشانی کے بوجھ تلے دبی رہیں گئی اور ایسے میں دیہی علاقے کی خواتین کس طرح انصاف کی توقع رکھ سکتی ہے؟اس معاملے کو لے کر غلام نبی بانڈے جن کی عمر 40 سال ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارے علاقے میں جو پرانا واٹر ٹینک ہے۔ اس کا پانی نہ صرف چکھڑی کے لوگ ہی استعمال کرتے ہیں۔ بلکہ دیگرپنچایت کے لوگ بھی استعمال کرتے ہیں۔ٹینک میں پانی کم ہونے کی وجہ سے نہ ہی پانی پلیراوالوں کو آتا ہے اور نہ ہی چکھڑی والوں کو ۔دونوں ہی پنچایت کی عوام کو پریشانی دیکھنی پڑھتی ہے جبکہ پنچایت چکھڑی میں واٹر ٹینک کے کام کی شروعات ہونے جا رہی تھی تو گورنمینٹ نے چکھڑی کی مظلوم عوام سے عہد کیا تھا کہ جس کی زمین میں واٹر ٹینک بنایا جائے گا اس افراد کو نوکری ملے گئی۔ آج جبکہ یہ ٹینک پائے تکمیل کوپھنچ گیا تو گورنمنٹ انہیں نظر انداذ کر رہی ہے۔ نہ ہی ان کی زمین میں ایک ٹینک ہے بلکہ ان کی زمین میں دو ٹینکس بنائے گئے ہیں ۔ ان کی زمین میں دودو واٹر ٹینک ہونے کے باوجود بھی گورنمنٹ انہیں نظر انداز کر رہی ہے۔
اس معاملے کو لئے کرمقامی سرپنچ تعظیم اختر نے بتایاکہ پنچایت چکھڑی کی عوام کو محکمہ کی جانب سے یقین دہانیاں دلائی گئی۔ اب حالت یہ ہے کہ یہاں پانی چلانے کے لئے ایک دو عارضی لائین مینوں کے علاوہ کوئی مستقل ملازم نہیں ہے۔ تین چار گاؤں پر محیط اس علاقہ میں جب کوئی مستقل محکمہ کا ملازم ہی نہیں تو پھر یہ نظام کس طرح ٹھیک ہوگا؟ اس وقت انصاف تو یہی ہوگاکہ یہاں عوام کی خاطر جلد از جلد اس واٹر ٹینک میں پانی ڈلوایاجائے گا۔جس پر پانچ لاکھ کی رقم خرچ کی گئی اور اس ٹنک کے قریب تک پائیپ لائین بھی لگادی گئی ہے۔ پر جن کی زمین میں یہ ٹینک بنایا گیا ہے ان کے ساتھ محکمہ نے زمین کے بدلے نوکری کاجو وعدہ کیاتھا اب تک وفانہ کیاہے کہ ان کو نوکری دی جائے۔مقصود احمد شاہ جن کی عمر 38 سال سے تجاوز کرچکی ہے۔ ان کا کہناتھاکہ میں نے اپنی ملکیتی اراضی زیر خسرہ نمبر 375لکھ کر محکمہ کے نام اندراج بھی کرادیاہے۔ جس کے عوض میں مجھے نوکری دئے جانے کاوعدہ کیاگیاتھا۔میری زمین بھی وہی ملکیتی دوکنال تھی جو محکمہ کو دے دی۔جس پر دو بڑے پانی کے حوض تعمیر کردیے گئے۔لیکن غریب کو صرف وعدوں پر ہی ٹالا جا رہا ہے۔ہر بار فائیلوں پر فائیل مانگ رہے ہیں۔ یہاں تک کہ ضلع ترقیاتی کمشنر کے نوٹس میں بھی یہ معاملہ لایاگیا۔
تاہم اس پر کوئی توجہ نہ دی گئی۔یہی مجبوری ہے کہ میں اس ٹنک میں پانی نہیں ڈلانے دے رہاہوں۔جب تک میرامعاملہ حل نہ ہوتاتب تک پانی نہیں ڈالنے دیا جاےگا۔ جبکہ پچھلے پانچ چھ سالوں سے مکمل بغیر اجرت کے کام کررہاہوں۔اگر میرے ساتھ کیا گیا وعدہ پورا ہوتا ہے تو اس ٹینک میں پانی بھی ڈالا جائے گا اور پنچایت چکھڑی بن کی عوام کی پریشانی دور ہو جائے گی ۔ چکھڑی واٹر ٹینک میں پانی نہ ڈالنے کی وجہ سے ھم نے محکمہ جل شکتی کے جونئیر انجینئر محمد حنیف سے بات کی تو ان کا کہناہے کہ مقصود شاہ جن کی زمین میں واٹر ٹینک بنایا گیا ہے۔ انہوں نے نوکری کہ لئے فائل جب دی تو اچانک سے پارلیمینٹ کا الیکشن آگیا تو گورنمنٹ نے ہر کام پر بین لگا دیا۔ ان کی ہی نہیں بلکہ ہمارے ضلع کی ڈیڑھ سو فائلوں کا ابھی بھی معاملہ ہے۔ مقصود شاہ ٹینک میں پانی نہیں ڈالنے دے رہے تھے۔اب وہ مان گئے ہیں۔آئیندہ چند ماہ میں ان کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا اور ہم جلد از جلد ٹینک میں پانی بھی ڈلوا دیں گے۔اصل بات تو یہ ہے کہ سرکاری رقومات لگانے ایک غریب کی زمین بھی لگ جانے کے بعد عوام کو پانی نہ پہنچ پایا۔آخر اس کا اصل مورد الزام کون ہوگا؟ جہاں آج بھی آبشاروں چشموں ندی نالوں کے ہوتے ہوے چھکڑی، بن،پلیرہ، دری، مہارکوٹ کی عوام پانی کو ترستی ہو۔

 

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    مارچ 14, 2026
    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    مارچ 14, 2026
    ایران کے خلاف جنگ کا امریکی معیشت پر اثر

    ایران کے خلاف جنگ کا امریکی معیشت پر اثر

    مارچ 14, 2026
    اے آئی ایف ایف کے سابق سیکرٹری جنرل کشل داس 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    اے آئی ایف ایف کے سابق سیکرٹری جنرل کشل داس 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    مارچ 14, 2026
    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    مارچ 14, 2026
    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    مارچ 14, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist