• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مارچ 11, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

جئے پور ہائی کورٹ نے ناقص تفتیش کرنے والے خاطی پولس افسران کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم جاری کیا

ے گناہ مسلم نوجوانوں کو پندرہ سالوں تک جیل میں قید رکھا گیا، معاوضہ کے لیئے کوشش کی جائیگی، گلزار اعظمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 30, 2023
0 0
A A
جئے پور ہائی کورٹ نے ناقص تفتیش کرنے والے خاطی پولس افسران کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم جاری کیا
Share on FacebookShare on Twitter

جئے پور سلسلہ وار بم دھماکہ معاملہ

بے گناہ مسلم نوجوانوں کو پندرہ سالوں تک جیل میں قید رکھا گیا، معاوضہ کے لیئے کوشش کی جائیگی، گلزار اعظمی
نئی دہلی 30؍مارچ2023
گذشتہ کل راجستھان کی جئے پور ہائی کورٹ نے ایک انتہائی اہم فیصلہ صادر کرتے ہوئے جئے پور سلسلہ وار بم دھماکہ میں نچلی عدالت سے مجرم قرار دیئے گئے چار مسلم نوجوانوں کو دہشت گردی جیسے سنگین الزامات سے ناصرف بری کردیا بلکہ ڈائرکٹر جنرل آف پولس کو حکم دیا کہ وہ جھوٹے مقدمہ میں پھنسانے والے تحقیقاتی افسران (اے ٹی ایس )کے خلاف انکوائری کرے ۔ عدالت نے چیف سیکریٹری کو بھی حکم دیا کہ وہ وسیع تر عوامی مفاد میں اس اہم معاملے کو دیکھیں۔ دورکنی بینچ کے جسٹس پنکج بھنڈاری اور جسٹس سمیر جین نے اپنے فیصلہ میں مزید کہا کہ تفتیشی ایجنسی کو بھی قصور وار ٹہرایا جانا چاہئے جو اپنے کام سے مسلسل غافل رہے ، عدالت نے اپنے فیصلہ میں مزید تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش منصفانہ نہیں تھی اور یہ ناپاک ارادوں کے ساتھ کی گئی تھی۔ضروری گواہوں کو عدالت میں گواہی کے لیئے پیش نہیں کیا گیا اور دوران تفتیش ثبوت و

شواہد کے ساتھ ہیرا پھیری کی گئی اور من گھڑت کہانی بنانے کی کوشش کی گئی اور اس مقدمہ میں ایجنسی(اے ٹی ایس ) کا رویہ نہایت ظالمانہ تھا ۔عدالت نے مزید تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی ایجنسی کو تفتیش کرنے کے لیئے ضروری قانونی معلومات نہیں تھی اور وہ تفتیش کرنے کے طریقہ کار سے نابلد تھے۔تفتیشی عملہ کی تربیت نہیں تھی ، انہیں سائبر کرائم میں کس طرح تفتیش کی جاتی ہے اس پر دسترس نہیں تھا اور نہ ہی انہیں قانون میں کون سے ثبوت و شواہد قابل قبول ہیں اس کی معلومات تھی۔ تفتیشی ایجنسی کی ناکامی کی وجہ سے استغاثہ اپنا مقدمہ صحیح طریقے سے عدالت میں پیش نہیں کرسکا ۔عدالت نے اپنے فیصلہ میں مزید کہا کہ یہ پولس کی ڈیوٹی ہے کہ وہ ثبوت و شواہد کی مکمل حفاظت کرے اور سنجیدگی سے معاملے کی تفتیش کرے اور حقیقی مجرموں کی شناخت کرے اور استغاثہ کی مدد کرے لیکن اس مقدمہ میں ایسا نہیں ہوسکا لہذ ا آج عدالت کو یہ کہنے میں زرا بھی ہچکاہٹ نہیں ہے کہ تفتیش نہایت ناقص تھی۔عدالت نے مزید کہا کہ انہیں ڈر ہے کہ یہ ناقص تفتیش کا پہلا معاملہ نہیں ہے اور اگر ناقص تفتیش پر قابو نہیں پایا گیا تو استغاثہ کو ایسے ہی مزید ہزیمتیں اٹھانا پڑسکتی ہیں۔جئے پور ہائی کورٹ میں مقدمہ کا سامنا کررہے پانچ میں سے تین ملزمین کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ نے جئے پور ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ کی جانب سے کیئے گئے تبصرہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم جو یہ کہتے ہیں کہ عدالت سے آج بھی انصاف ملتا ہے ، یہ فیصلہ اس کی زندہ مثال ہے، حالانکہ انصاف ملنے میں تاخیر ضرور ہوئی لیکن معزز جج صاحبا ن کے تبصروں سے ہمیں حوصلہ ملا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ناقص تفتیش کی وجہ سے بے قصور مسلم نوجوانوں کو 15؍ سالوں تک جیل کے اندر قید رکھا گیا اور ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے تک ان کے اوپر پھانسی کا پھندا لٹکتا رہا جو ملزمین او ر ان کے اہل خانہ کے لیئے کسی اذیت سے کم نہیں تھا۔ گلزار اعظمی نے مزید کہا کہ عدالت کایہ فیصلہ قانون وانصاف کی جیت ہے اور ان متعصب ایجنسیوں کے منھ پر ایک طمانچہ ہے ، جو غیر جانبدارانہ تفتیش کی جگہ بے گناہوں کو جیلوں میں ڈال کر نہ صرف اپنی پیٹھ تھپتھپاتی ہیں بلکہ دھڑلے سے یہ دعویٰ کردیتی ہے کہ ہم نے اصل مجرموں کو پکڑلیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی پہلاواقعہ نہیں ہے کہ جس میں ان ایجنسیوں کو منھ کی کھانی پڑی ہے، اس سے قبل بھی اکشر دھام مندر حملہ مقدمہ میں تفتیشی ایجنسی کی سپریم کورٹ نے سخت سرزنش کی تھی اور خاطی پولس والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا ۔ گلزار اعظمی نے مزید کہاکہ معززجج صاحبا ن کے تبصروں کے تعلق سے جب صدر جمعیۃ علماء ہند حضرت مولانا سید ارشد مدنی کو بتایا گیا تو انہوں ہمیں حکم دیا کہ معاوضہ اور خاطی افسران کے خلاف کارروائی کرنے کے لیئے عدالت سے رجوع ہونے سے گریز نہیں کرنا چاہئے لہذا سینئر وکلاء سے صلاح و مشورہ کرکے معاوضہ اور خاطیوں افسران پر کارروائی کے لیئے لائحہ عمل تیار کیاجائے گا۔جئے پور ہائی کورٹ نے محمد سیف ، محمد سیف الرحمن ، محمد سرور اعظمی اور محمد سلمان کو نچلی عدالت سے ملی پھانسی کی سزا کو ختم کرتے ہوئے انہیں مقدمہ سے بری کردیااسی طرح ہائی کورٹ نے نچلی عدالت سے بری ہونے والے شہباز احمد کے خلاف داخل اپیل کو بھی خارج کردیا۔واضح رہے کہ13 مئی 2008کو راجستھان کے ثقافتی شہر جئے پور میں رو نما ہونے والے سلسلہ واربم دھماکہ معاملے میں گذشتہ کل جئے پور ہائی کورٹ نے نچلی عدالت کے چار ملزمین کو پھانسی کی سزا دیئے جانے والے فیصلہ پر نظر ثانی کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے پھانسی کی سزا کی تصدیق کی عرضداشت کو خارج کرتے ہوئے ملزمین کی جانب سے داخل اپیل کو قبول کرلیا اور تمام ملزمین کو پھانسی کی سزا سے بری کردیا تھا۔جئے پور سیشن عدالت نے پانچ میں سے چار ملزمین کو قصوروار ٹہرایا تھا جبکہ ایک ملزم کو تمام الزامات سے بری کردیا تھا ، ملزمین پر الزام تھا کہ وہ ممنوعہ دہشت گرد تنظیم انڈین مجاہدین کے رکن ہیں اور انہوں نے ہی سلسلہ وار بم دھماکے کئے تھے۔ ان بم دھماکوں میں 80 ؍لوگوں کی موت جبکہ 176 ؍لوگ زخمی ہوئے تھے۔اس مقدمہ کا سامنا کرنے والے ملزمین محمد سیف، محمد سرور اعظمی، سیف الرحمن اور محمد سلمان کو پھانسی کی سزا ہوئی تھی جبکہ ملزم شہباز حسین کوناکافی ثبوت وشواہد کی بنیاد پر مقدمہ سے بری کردیا گیا تھا۔ ایک جانب جہاں پھانسی کی سزا پانے والے چاروں ملزمین نے نچلی عدالت کے فیصلہ کے خلاف اپیل داخل کی تھی وہیں ریاستی حکومت نے بری ہونے والے شہباز احمد کے خلاف اپیل داخل کی تھی اور عمر قید کی سزاؤں کو پھانسی میں تبدیل کرنے کی اپیل داخل کی تھی جسے عدالت نے خارج کردیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    جاپان تائیوان کے معاملے میں مداخلت بند کرے: چین

    جاپان تائیوان کے معاملے میں مداخلت بند کرے: چین

    مارچ 11, 2026
    ایران گرلز اسکول حملہ

    ایران گرلز اسکول حملہ

    مارچ 11, 2026
    اگر آپریشن نہ کرتے تو ایران 2 ہفتوں میں ایٹم بم بنا لیتا: صدر ٹرمپ کا دعوی

    اگر آپریشن نہ کرتے تو ایران 2 ہفتوں میں ایٹم بم بنا لیتا: صدر ٹرمپ کا دعوی

    مارچ 11, 2026
    یو اے ای کو دفاع کیلئے میزائل دیں گے

    یو اے ای کو دفاع کیلئے میزائل دیں گے

    مارچ 11, 2026
    جاپان تائیوان کے معاملے میں مداخلت بند کرے: چین

    جاپان تائیوان کے معاملے میں مداخلت بند کرے: چین

    مارچ 11, 2026
    ایران گرلز اسکول حملہ

    ایران گرلز اسکول حملہ

    مارچ 11, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist