• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, مارچ 5, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

محبت کا چراغ اور نفرت کے خار!

(سید مجاہد حسین)

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 27, 2022
0 0
A A
محبت کا چراغ اور نفرت کے خار!
Share on FacebookShare on Twitter

اس میں دو رائے نہیں کہ کانگریس لیڈرراہل گاندھی کی’’ بھارت جوڑو‘‘ یاترا بے حد جوش وخروش کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے جو کہ اب تک 2800کلومیڑکا سفر طے کرچکی ہے ۔دہلی میں اپنے پڑائو کے بعد وہ آگے کا سفر 3جنوری کو شروع کرے گی ۔دو دن قبل راہل گاندھی نے دہلی کے لال قلعہ کے پس منظر سے جو کچھ کہا وہ بظاہر حقیقت پر مبنی ہے ۔دیکھنا ہے کہ شدت پسند جماعتیں اور فرقہ پرست ٹولے اس کو کتنا تسلیم کریں اور کتنا مسترد کرتے ہیں ۔سوال یہ اٹھتا ہے کہ راہل گاندھی کو ایسا کیوں کہنا پڑ رہا ہے اوران کے جواب میں مخالف گروپ کے پاس کہنے کے لئے کیا کچھ ہے ۔اگر راہل کا کہنا غلط ہے تو اس کے جواب میں کوئی مستند اور معقول بات سامنے ضرور آنا چاہئے تھی ۔لیکن اس کی کاٹ شروع ہو گئی ہے ۔دیکھا یہ گیا کہ جب راہل اپنی اسپیچ لال قلعہ سے دیکر فارغ ہوئے تو بی جے پی کے لیڈر روی شنکر پرساد نے مورچہ سنبھالا اور انہوںنے کانگریس پر اپنا غصہ اتار لیا ۔اپنے رد عمل میں انہوںنے یاترا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یاترا میں بھارت کو توڑنے والے کیوں شامل تھے اور کیسے شامل ہوئے؟۔یعنی ان کے اعتراض کا مطلب یہی تھا کہ بی جے پی کو راہل گاندھی کی یاترا میں بھارت کو توڑنے والے نظر آئے!۔یہ بات بڑی حیران کن ہے کہ راہل گاندھی جو چیخ چیخ کر دو ماہ کے سفر میں یہ کہتے رہے ہیں کہ ان کا مقصد ملک میں بھائی چارہ اور اتحاد قائم کرنا ہے ،مخالفین اس کو بھارت توڑنے والا بتا کر رہے ہیں؟۔اس لئے اس کا امکان کم ہی ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کانگریس کے ملک کو جوڑنے والے پیغام کو آسانی سے قبول کرے اور وہ اس کو ہضم ہوجائے۔بلکہ اب تو یہ اندازہ ہونے لگا ہے کہ حکمراں جماعت بی جے پی کانگریس کی ریلی کی کامیابی سے بے حد خائف ہے کہ اس کے لیڈر ایک بار پھر اپنے زعفرانی چولے میں سرگرم ہوگئے ہیں۔ اور اشتعال انگیز بیانات دے کر ریلی کے مقاصد کو آلودہ کرنے میں لگ گئے ہیں!۔ بھوپال سے ممبر پارلیمنٹ پرگیہ ٹھاکر کے متنازع بیانات سامنے آئے ہیں جو کافی چونکانے والے ہیں۔ایک جلسہ میں پرگیہ کھلے عام کہہ رہی ہیں کہ لوگ گھروں میں ہتھیار رکھیں ۔سیاسی مبصرین پرگیہ کے بیان کو راہل کے خطاب سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں۔ان کا الزام ہے کہ یہ بیان کانگریس کے حوصلوں کو نقصان پہنچانے کے مقصد سے دیا گیا ہے کیونکہ کانگریس کی ریلی کی کامیاب ہورہی ہے۔بہر کیف،راہل کی ریلی سے لوگ کیا ترغیب لینگے اور اس کو کس نگاہ سے دیکھیں گے ،باہمی بھائی چارہ کومضبوط کرنے میں وہ کیا رول ادا کریں گے ،اس سے قطع نظر اتنا ضرور لگتاہے کہ بی جے پی اور اس کی حامی تنظیمیں اوراس ذہن کے لوگوں کو شاید یہ ہضم نہیں ہو رہا ہے اور وہ اس کی کاٹ کرنے میں دن ورات مصروف عمل ہیں!۔امکان کم ہی لگتا ہے کہ شدت پسند جماعتیں راہل گاندھی کے اتحاد والے مشن کو کامیاب ہونے دیں یا اس کی تعریف میں کوئی لفظ سننے تیار ہو سکیں!۔اس لئے سوال یہ اٹھتا ہے کہ بھارت جوڑو یاترا کانگریس کو اپنے مقصد میں کتنی کامیابی دلا پائے گی ،اگر ایسا ہے تو یہ بے حد افسوسناک ہے۔یہ فیصلہ ملک کے عوام کے ہاتھ میں ہے کہ وہ کس کا ساتھ دینگے ،نفرت پھیلانے والوں کا یا پھر محبت سے جوڑنے والوں کا؟۔
راہل گاندھی کا کہناہے انہیں تین ہزار کلومیٹر کے سفر میں کوئی بھی آپس میں لڑتا یا نفرت کرتانظر نہیں آیا۔پورے بھارت میں کہیں بھی لوگوں میں نااتفاقی ، فساد و تشدد یا مارپیٹ جیسی کوئی چیز نہیں ملی،لیکن ٹی وی چینلوں پرصرف ہندو مسلم ہی ملے گا۔جو ملک میں نفرت کی بڑی وجہ ہے ۔یہ لوگوں کے دھیان کو بھٹکانے کا بڑا ہتھیار ہے ۔بلا شبہ راہل نے جو کچھ کہا وہ آنکھیں کھولنے والا ہے۔لیکن اس سے بی جے پی کے پیٹ میں درد ہونے لگا ہے ، اور وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہی ! عوام کو اس چال سے چوکنا رہنا ہوگا کہ وہ توڑنے کے بجائے لوگوں کو جوڑے رکھنے کی بات کریں ،اتحاد کی قندیلیں جلائیں اور کسی کی باتوں میں نہ آئیں۔کیونکہ ملک کو بڑی محنت سے آزادی ملی ہے ،یہ آزادی کہیں اور نہیں ،کہ کثیر مذہب کے لوگ محبت کے ساتھ ملک میں رہ رہے ہیں اور ہزاروںسال سے یہ محبت قائم ہے۔ راہل اگر جوڑنے کی بات کررہے ہیں تو بی جے پی اس کو ملیا میٹ کرنے میں لگی ہے ؟ایسا لگتا ہے کہ دو گروپ اپنے اپنے مشن میں لگے ہیں ،ایک محبت کا چراغ جلانا چاہتا ہے تو دوسرا نفرت کے خار بچھانے پر بضد ہے !۔
ضروری ہے کہ وزیر اعظم مودی سماج کو توڑنے کی کوشش کے الزام میں ایم پی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے خلاف سخت ایکشن لیں اور ان کے خلاف ماحول بگاڑنے اور نفرت پھیلانے والی دفعات لگا کر مقدمہ درج کراکر گرفتاری کرائیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    سعودی ولی عہد کے بارے میں واشنگٹن پوسٹ کا جھوٹا پروپیگنڈہ : ڈاکٹر ارشد فہیم مدنی

    سعودی ولی عہد کے بارے میں واشنگٹن پوسٹ کا جھوٹا پروپیگنڈہ : ڈاکٹر ارشد فہیم مدنی

    مارچ 5, 2026
    انقلابِ ایران سے آج تک: قیادت، کشمکش اور مسلم دنیا کی بقا کی حکمت عملی

    انقلابِ ایران سے آج تک: قیادت، کشمکش اور مسلم دنیا کی بقا کی حکمت عملی

    مارچ 5, 2026
    فٹ بال ایشیا کپ 2027: سعودی عرب میں میزبانی کے مقامات کا اعلان

    فٹ بال ایشیا کپ 2027: سعودی عرب میں میزبانی کے مقامات کا اعلان

    مارچ 5, 2026
    آئی سی سی رینکنگ: اسمرتی مندھانا اور الانا کنگ دنیا کی نمبر ون کھلاڑی بن گئیں

    آئی سی سی رینکنگ: اسمرتی مندھانا اور الانا کنگ دنیا کی نمبر ون کھلاڑی بن گئیں

    مارچ 5, 2026
    سعودی ولی عہد کے بارے میں واشنگٹن پوسٹ کا جھوٹا پروپیگنڈہ : ڈاکٹر ارشد فہیم مدنی

    سعودی ولی عہد کے بارے میں واشنگٹن پوسٹ کا جھوٹا پروپیگنڈہ : ڈاکٹر ارشد فہیم مدنی

    مارچ 5, 2026
    انقلابِ ایران سے آج تک: قیادت، کشمکش اور مسلم دنیا کی بقا کی حکمت عملی

    انقلابِ ایران سے آج تک: قیادت، کشمکش اور مسلم دنیا کی بقا کی حکمت عملی

    مارچ 5, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist