• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, اپریل 13, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

ٹرمپ کے اقدامات سے شہریوں کی اکثریت بے زار

امریکی مڈٹرم انتخابات میں ٹرمپ افیکٹ کافائدہ ڈیموکریٹس کوفائدہ ہوگا: ڈاکٹر لالانی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 22, 2026
0 0
A A
ٹرمپ کے اقدامات سے شہریوں کی اکثریت بے زار
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن،(یو این آئی) امریکی ریاست ٹیکساس کی اسمبلی کے رکن ڈاکٹر سلیمان لالانی نے کہا ہے کہ وسط مدتی (مڈٹرم) الیکشن میں ٹرمپ افیکٹ کا ڈیموکریٹس کوفائدہ ہوگا۔ڈاکٹرسلیمان لالانی نے یہ بات جیونیوز کو انٹرویو میں کہی۔ ان کا دعوی تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات سے امریکی شہریوں کی اکثریت بے زار ہورہی ہے۔ڈاکٹرسلیمان لالانی امریکی ریاست ٹیکساس کے ڈسٹرکٹ 76 سے رکن اسمبلی ہیں۔ ان کے عہدے کی مدت 12 جنوری 2027 کو ختم ہوگی۔امریکن پاکستانی ڈاکٹر، وکیل اور سیاستدان ڈاکٹر لالانی تیسری بار ریاستی اسمبلی کا الیکشن لڑرہےہیں۔ اس بار بھی وہ اسی حلقے کی نمایندگی کے خواہاں ہیں ۔ انکی ڈیموکریٹک پرائمری اس سال 3 مارچ کو ہوگی۔ڈاکٹر لالانی نے کہا کہ امیگریشن ہو،بارڈرسیکیورٹی یا معیشت ہرجگہ ری پبلکنز کا گراف نیچے آرہا ہے۔ڈیموکریٹک رہ نما کے مطابق امیگرینٹ کمیونٹی امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ سے متعلق ادارے جسے مختصرا آئس بھی کہا جاتا ہے، اُس سے بہت تنگ ہے۔ڈاکٹر لالانی نے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک پر عائد کیا گیا ٹیرف ہو، وینزوئیلا کے خلاف کارروائی یا دیگر ملکوں سےمتعلق اقدامات یہ سب امریکیوں کی توجہ مبزول کرنے کی کوشش ہے۔ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چند ہفتے پہلے ہی اپنی پارٹی کے امیدواروں اور دیگر رہ نماوں پر زور دیا تھا کہ وہ متحد ہوں اور اچھے کاموں سے عوام کو آگاہ کریں ورنہ روایت ہے کہ اگر صدر ری پبلکن پارٹی سے ہو تو مڈٹرم الیکشن ڈیموکریٹس جیتتے ہیں۔ صدرٹرمپ نے ساتھ ہی یہ بھی خطرہ ظاہر کیا تھا کہ اگر مڈٹرم الیکشنز میں ڈیموکریٹس جیتے تو وہ صدر کا مواخذہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ ڈیموکریٹک رہ نما ڈاکٹر لالانی کا دعویٰ تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ ری پبلکنزکواحساس ہوگیا ہے کہ وہ آزادانہ طورپر مڈٹرم الیکشن نہیں جیت سکتے۔نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے متعلق ڈاکٹر لالانی نے کہا کہ ڈیموکریٹس نےہدف پرتوجہ رکھی اورٹرن آوٹ اچھا ہوا تو ڈیموکریٹک امیدواروں کی کامیابی کے واضح امکانات ہیں۔ڈاکٹر لالانی مختصر دورے پر اپنے شہر کراچی آئے ہیں جہاں انہوں نے مقامی یونیورسٹی میں لیکچر دیا اور اس بات پر زور دیا کہ طلبہ کو پبلک پالیسی اور سیاسی انگیجمنٹ کی آگاہی دی جانی چاہیے۔ڈاکٹر لالانی کا کہنا تھا کہ باہر رہ کر تنقید کرنے سے نظام نہیں بدلتا۔ نوجوان نسل اگر معاشرے کو سدھارنا چاہتی ہے تو اسے خود کردار ادا کرنا ہوگا لیکن اس سے پہلے اسے اپنے حقوق کی آگاہی ہونی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    پاکستان میں ہوئے امن مذاکرات بے نتیجہ ختم

    پاکستان میں ہوئے امن مذاکرات بے نتیجہ ختم

    اپریل 13, 2026
    وزیراعظم نے خواتین کے بل پر تمام جماعتوں کو لکھا خط

    وزیراعظم نے خواتین کے بل پر تمام جماعتوں کو لکھا خط

    اپریل 13, 2026
    نامور گلوکارہ آشا بھوسلے کا انتقال ، دنیا ایک عہد سے محروم

    نامور گلوکارہ آشا بھوسلے کا انتقال ، دنیا ایک عہد سے محروم

    اپریل 13, 2026
    کھڑگے نے مودی کو خط لکھ کر خواتین ریزرویشن اور حدبندی پر اٹھائے سوال

    کھڑگے نے مودی کو خط لکھ کر خواتین ریزرویشن اور حدبندی پر اٹھائے سوال

    اپریل 13, 2026
    پاکستان میں ہوئے امن مذاکرات بے نتیجہ ختم

    پاکستان میں ہوئے امن مذاکرات بے نتیجہ ختم

    اپریل 13, 2026
    وزیراعظم نے خواتین کے بل پر تمام جماعتوں کو لکھا خط

    وزیراعظم نے خواتین کے بل پر تمام جماعتوں کو لکھا خط

    اپریل 13, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist