دہلی،آج ابھی بعد نماز مغرب رؤیت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کی میٹنگ مولانا قاری حماد الاعظمی صاحب کے زیر صدارت، امارت شرعیہ ہند کے مرکزی دفتر ۱۔بہادر شاہ ظفر مارگ نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا۔ دہلی میں رویت عامہ ہوئی اور ملک کے بیشتر مقامات سے بھی رویت عامہ کی اطلاعات موصول ہوئیں۔اس لیے رؤیت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند اعلان کرتی ہے کہ۹۲کی رویت شرعاً ثابت ہوگئی ہے ۔ کل بتاریخ۲۲ فروری۳۲۰۲ءبروز بدھ ماہ شعبان المعظم۴۴۴۱ھ کی پہلی تاریخ ہوگی۔ شب برأت ۷ مارچ ۳۲۰۲ءکو ہو گی ، ان شاءاللہ۔دریں اثناءمرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مرکزی اہل حدیث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی سے جاری اخباری بیان کے مطابق آج مورخہ۹۲/رجب ۴۴۴۱ھ مطابق ۱۲فروری۳۲۰۲ءبروز منگل بعد نماز مغرب بمقام اہل حدیث منزل،اردوبازار،جامع مسجددہلی مرکزی اہل حدیث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی اور رؤیت ہلال ماہِ شعبان کے سلسلے میں حسب سابق ملک کے اکثر صوبوں کے ذمہ داروں اور ملی تنظیموں سے بذریعہ فون رابطے کیے گئے جس میں کئی صوبوں سے رؤیت ہلال کی مصدقہ و مستند خبر یںموصول ہوئیں۔ بنابریں مرکزی اہل حد یث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ کل مورخہ۲۲فروری ۳۲۰۲ئ، بروزبدھ،شعبان ۴۴۴۱ھ کی پہلی تاریخ ہوگی۔ ان شاءاللہ۔












