سرینگر،11؍جون،سماج نیوز سروس:( امان ملک)پونچھ خطے میں زمین کھسک جانے کے واقعہ کے بعد قریب ایک گھنٹے تک بند رہنے کے بعد تاریخی مغل شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت بحال کر دی گئی ہے اور گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی ۔نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ شوپیان ضلع کو راجوری اور پونچھ کے جڑواں سرحدی اضلاع سے جوڑنے والی مغل شاہراہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ایک گھنٹے سے زائد عرصے تک بند رہنے کے بعد گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے دوبارہ کھول دی گئی۔ڈی ٹی آئی مغل روڈ شوکت امین خان نے بتایا کہ اتوار کی صبح شاہراہ پر نزدیکی پہاڑی سے زمین کھسک جانے کے بعد شاہراہ کو ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند کر دیا گیا تھا جس کے بعد مشینری کا کام پر لگا کر شاہراہ کو بحال کرنے کا کام شروع کرد یا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ قریب ایک گھنٹے کی محنت و مشقت کے بعد شاہراہ کو قابل آمد رفت بنا کر ٹریفک بحال کر دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ سلائیڈ سے ملبہ ہٹا دیا گیا اور متاثرہ جگہ پر گاڑیوں کی آمدورفت بحال کر دی گئی۔