• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مارچ 20, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

متحدہ محاذ کی ضرورت

شعیب رضا فاطمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 28, 2023
0 0
A A
متحدہ محاذ کی ضرورت
Share on FacebookShare on Twitter

2024کے عام انتخاب کو اب محض ایک سال بچے ہیں۔اس درمیان تین چار ریاستوں میں اسمبلی انتخابات بھی ہونے ہیں۔لیکن یہ بات مان کر چلنا چاہئے کہ اسمبلی انتخابات اور پارلیمانی انتخاب میں آسمان زمین کا فرق ہے۔جو لوگ کرناٹک یا راجستھان کے انتخابی نتائج کو پارلیمانی انتخابی نتائج سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں وہ کہیں نہ کہیں غلطی پر ہیں۔موجودہ بی جے پی کے مقابلے کے لئے بھی جو متحدہ محاذ بنانے کی کو شش ہو رہی ہے وہ وقتی اتحاد ہے کیونکہ اس اتحاد میں شامل تمام سیاسی پارٹیوں کو ریاستی سطح پر کانگریس سے لڑنا پڑا ہے اور آئندہ بھی لڑنا پڑیگا یہ بات وہ پارٹیاں بھی سمجھتی ہیں۔اس اتحاد کی سب سے بڑی خامی بھی یہی ہے۔لیکن اس اتحاد کی ضرورت اس لئے ہے کہ موجودہ برسر اقتدار بی جے پی پارٹی ایک مخصوص نظریات کے ساتھ اقتدار میں آئی ہے۔اور وہ نظریہ ہندوتو کا نظریہ ہے جو جمہوری طرز حکومت کی نفی کرتا ہے۔اور اس کی مجبوری ہے کہ وہ ایک ناپسندیدہ طرز حکومت میں شامل ہو کر اقتدار تک پہنچ سکی ہے۔اور اب وہ رفتہ رفتہ تمام جمہوری قدروں کو ختم کر رہی ہے۔اور یہی وہ وجہ ہے کہ ملک کی تمام علاقائی پارٹیوں کو متحد ہونے کو مجبور کر رہی ہے۔اب یہ تمام علاقائی پارٹیاں اس بات کو سمجھ چکی ہیں کہ کانگریس اور بی جے پی میں یہی فرق ہے کہ کانگریس کے دور اقتدار میں ہی ہم نے کانگریس سے الگ اپنی پارٹی بھی بنائی اور آزادانہ انتخاب لڑ کر ریاستوں میں اپنی اپنی سرکار بھی بنائی۔لیکن بی جے پی کے اقتدار میں رہتے یہ ممکن نہیں ہے۔بی جے پی جس طرح پورے ملک میں علاقائی پارٹیوں کو اپنے اندر شامل کرتی جا رہی ہے وہ علاقائی پارٹیوں کے لئے تشویشناک ہے۔علاقائی پارٹیوں کو اب یہ بات بھی سمجھ میں آرہی ہے کہ 2024کے انتخاب میں اگر ہم نے متحدہ محاذ نہیں بنایا اور کانگریس کو اس میں شامل نہیں کیا تو پھر ملکی سطح پر مسلمان کانگریس کے ساتھ جانے کا من بنا چکے ہیں اور مسلمانوں کا ووٹ بینک جیسے ہی ان علاقائی پارٹیوں کی دسترس سے باہر ہوا ان علاقائی پارٹیوں کی حالت نہایت بری ہو جائے گی۔خاص طور پر اتر پردیش کی سماج وادی پارٹی ،مغربی بنگال کی ترنمول کانگریس اور بہار میں جنتا دل یونائٹیڈ اور راشٹریہ جنتا دل کی۔ویسے مہاراشٹرا پر بھی اس کا اثر پڑیگا اور بہت حد تک آسام دہلی اور جنوبی ہند کی ریاستوں پر بھی۔مسلمانوں کا کانگریس کی طرف مراجعت کا رحجان کئی اسمبلی انتخابات میں بھی دیکھنے میں آ چکا ہے۔دہلی میں کیجریوال کی سرکار بھی دہلی کے پندرہ فیصد مسلمانوں کے بل پر ہی چل رہی ہے۔جس دن یہ پندرہ فیصد مسلمان ایک ساتھ عام آدمی پارٹی کو چھوڑ کر کانگریس میں چلے گئے اسی دن سے کیجریوال کی سرکار کی گنتی شروع ہو جائیگی۔
لیکن ان سب کے باوجود ابھی متحدہ محاذ کے راستے میں کئی مشکلیں اور بھی ہیں جو سامنے آنے والی ہیں۔ان میں سب سے بڑا مرحلہ یہ ہے کہ کانگریس کس حد تک علاقاءپارٹیوں کو فری ہینڈ دیتی ہے۔ابھی تک جو بات سامنے آ رہی ہے وہ یہ ہے کہ پورے ملک میں بی جے پی کے ایک کینڈیڈیٹ کے مقابلے محاذ اپنا ایک نمائندہ میدان میں اتاریگی۔اور اس کے لئے کانگریس کی جیتی ہوئی سیٹ کے علاوہ اسے دوسرے نمبر پر رہنے کا بھی فائدہ دیا جائیگا۔لیکن کیا مغربی بنگال،بہار اور اتر پردیش میں یہ فارمولہ اسے قبول ہوگا ،اور اگر ایسا نہیں ہوا تو کیا سماج وادی پارٹی ،ترنمول کانگریس اور نتیش کمار اور تیجسوی یادو کانگریس کو اس کی پسند کی سیٹیں دینے پر تیار ہو جائنگے ؟کیونکہ اس کے پہلے کم سے کم بہار میں تیجسوی یادو کو تو بہت برا تجربہ ہو چکا ہے جہاں انہوں نے کانگریس کو اس کی خواہش کے مطابق سیٹ تو دے دیا لیکن ان سیٹوں پر آر جے ڈی اپنے ووٹ کانگریس کے حق میں ٹرانسفر کرانے میں ناکام رہی۔
مغربی بنگال اور اتر پردیش میں تو ترنمول کانگریس اور سماج وادی پارٹی کو یہ خوف بھی ہوگا کہ اگر کانگریس ایک بار کسی سیٹ پر کامیاب ہو گئی تو کہیں وہاں اس کی تنظیم مظبوط نہ ہو جائے اور وہ ووٹر جو بنیادی طور پر پہلے کانگریس کے ہی ووٹر رہے ہیں اگر اسمبلی انتخاب میں لوٹ کر ان کے پاس نہ آئے تو ان کی پارٹی کے وجود پر ہی سوالیہ نشان نہ لگ جائے ؟
لیکن ان تمام خدشات سے بڑا خد شہ یہ بھی ہے کہ اگر جلد از جلد بی جے پی کو اقتدار سے باہر نہیں کیا گیا تو پھر ملک کا جمہوری آئین اور تمام جمہوری ادارے ہی ہاتھ سے نہ نکل جائیں۔لہذا یہ سمجا جا سکتا ہے کہ 2024کا عام انتخاب غیر معمولی طور پر بہت اہم ہونے جا رہا ہے۔اب دیکھنا یہ ہوگا کہ اس ایک سال کے عرصہ میں حزب اختلاف عوامی مسائل کو کس حد تک اجاگر کر پاتی ہے اور بی جے پی اپنے مذہبی ایجنڈے کو ان عوامی مسائل کے اوپر کس حد تک حاوی کرتی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    مارچ 20, 2026
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist