• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مارچ 4, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

تنازع حل کرنے کی ضرورت

(سید مجاہد حسین)

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 15, 2022
0 0
A A
تنازع حل کرنے کی ضرورت
Share on FacebookShare on Twitter

بھارت چین سرحد پر ایک بار پھر کشیدگی کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے ،دونوں ممالک کی افواج میں ہاتھا پائی اور تکرار کی خبریں ہیں ۔توانگ سیکٹر میں دو دن پہلے بھارت کے کچھ فوجی بھی چینی افوقاج کے ساتھ جھڑپ میں زخمی ہو گئے ہیں اور ان کا اروناچل پردیش کے ایک اسپتال میں علاج چل رہا ہے کہا جاتا ہے کہ وہ شدید طور سے زخمی نہیں ہوئے ہیں ،صرف معمولی چوٹیں آئی ہیں ۔ادھر دعویٰ یہ کیاجارہا ہے کہ اس تصادم میں چین کے بھی کئی فوجی زخمی ہوئے ہیں !۔بھارت چین کی افواج میں ہوئی اس جھڑپ کی گونج پارلیمنٹ میں بھی سنائی دی ،مودی حکومت اس معاملے پر منگل کو بری طرح گھری نظر آئی۔اپوزیشن کی جانب سے اس معاملے پر صفائی مانگی گئی ۔جس پر حکومت کے ہاتھ پائوں پھولتے نظر آئے ۔اپوزیشن نے سوال کیا کہ حکومت چینی توسیع پسندی اور تجاوزات پر خاموش تماشائی کیوں بنی ہوئی ہے ؟ راجیہ سبھا میں کانگریس لیڈر کھڑگے نے وزیر اعظم کے بیان کا مطالبہ کیاہے ۔انہوںنے کہا کہ لداخ کی وادی میں گلوان میں مسلح افواج کی بہادری اور شجاعت سب کو معلوم ہے لیکن چین کی جانب سے اپریل 2020سے ہماری سر زمین میں دراندازی اور ڈیپساس میں وائی جنکشن تک چینی دراندازی آج بھی جاری ہے ، جوکہ کافی حیرت انگیز ہے۔اس کے علاوہ کھڑگے نے چین سرحد تناع پر حکومت سے کئی اور چبھتے سوالات کئے۔لیکن ان سب پر حکومت کی جانب سے اس کی تردید میں اتنا کہا گیا کہ توانگ تصادم میں زیادہ کچھ نقصان نہیں ہوا ہے ، صرف بھارت ہی نہیں،دونوں افواج کے لوگ زخمی ہوئے ہیں ۔
الغرض راجناتھ نے گول مول جواب دے کر اس معاملے کو معمولی بتاکر ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی اور حکومت کا بچائو کرتے نظر آئے۔لیکن دیکھا گیا کہ وزیر دفاع راجناتھ کے بیان سے قبل کھڑگے نے حکومت کے سامنے جو انکشافات کئے ان میں سے بہت سے ایسے تھے جن کا اپوزیشن کو شاید ہی کوئی واضح جواب مل سکا!۔در اصل اپوزیشن پارٹی کانگریس ،مرکزی حکومت پر کئی بات یہ الزام عائد کرچکی ہے کہ وہ مبینہ چینی در اندازی کی خبروں سے لاعلمی کا اظہار کرتی ہے یا پھر اس سے آنکھیں موندے ہوئے بیٹھی ہے!۔اس لئے کل پارلیمنٹ میں بھی حکومت ان سوالوں سے گھری نظر آئی ۔لہذااس معاملے پر کافی ہنگامہ ہو تارہااورآخیر میں کانگریس نے ایوان سے واک آئوٹ کردیا۔ اپوزیشن کا سوال اب بھی تشنہ ہے اور شاید یہ تشنگی کبھی ختم نہ ہو سکے ۔بلا شبہ کئی سال سے چین ہماری سرحدی حدود میں در اندازی کی کوششیں کرتا رہا ہے بلکہ یہ دعویٰ غلط نہیں لگتا کہ اس نے بھارت کی کئی ہزار کلومیٹر کی زمین لداخ میںہتھیا لی ہے ۔سیکولر سیاسی جماعتوں کی جانب سے دعویٰ کیا جاتارہا ہے کہ چین بھارت میں گلوان میں اپنی بستیاں آباد کررہا اور توسیع میں مصروف ہے جبکہ حکومت چین کوکچھ بولنے کی ہمت نہیں کر پارہی ہے!۔ آپکو بتادیں کہ کھڑگے نے ایون پارلیمنٹ میں حکومت سے یہ بھی انکشاف کیاکہ اپریل 2020تک جمود کو یقینی بنانانے کے مطالبے کے باوجود چین نے ہمارا علاقہ خالی کرنے سے انکار کردیا ہے اور جان بوجھ کر وزیر اعظم مودی کے 2020،20جون کے بیان کا سہارا لے رہا ہے جس میں انہوںنے کہا تھا کہ ہمارے علاقے میں کوئی داخل ہی نہیں ہوا ہے۔انہوںنے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ’’ اب تو چینیوں کے ساتھ ہمارے علاقے سے دستبرداری کیلئے جاری بات چیت بھی رک گئی ہے ۔اور کوئی نئی تاریخ کا تعین بھی نہیں کیا گیا ہے‘‘۔ کھڑگے کے چبھتے سوالات اور نکات یقینا بے چین کرنے والے ہیں کیونکہ یہ معاملہ ہمارے ملک کی سیکورٹی سے منسلک ہے اور حکومت کو اس پر سنجیدگی سے دھیان دینے کی ضرورت ہے ۔اس میں شک نہیں کہ اگر ہماری جانب سے چینی دراندازی کی خبروں کی تردید نہیں کی جاتی تو پڑوسی ملک کی داداگری مزید سر چڑھ کر نا بولتی ۔یہ معاملہ نہایت حساس ہے اور اگر دونوں ممالک کے درمیان مصالحت سے حل نا کیاگیا تو آگے چین کوئی اور بھی حرکت کرسکتا ہے ۔قابل غور بات ہے کہ چین ہم سے اربوں ڈالر کا بزنس کرتا ہے اور ایک سال میں بھارت اور چین کے درمیان بزنس 45فیصدیعنی 97 بلین ڈالر تک بڑھا ہے۔جس سے اس کو فائدہ ہورہا ہے ،لیکن اس کے ساتھ وہ بھارت پر دبائو کی حکمت عملی کے ساتھ کام کررہاہے ۔لیک شاید ہم اس کی چالوں کو سمجھنا چاہئے ۔ ایسے میں اب اس کو سبق سکھانے کی ضرورت ہے۔عجب بات ہے کہ جب ہماری سرحدکی حفاظت کی بات آتی ہے تواس معاملے میں حکومت کا سرد رویہ سامنے آتا ہے!جب کہ اسے سبق سکھانے کے لئے ہمیں اس سے تجارت کو بند کردینا چاہئے ۔اہم سوال ہے کہ آگے چل کر یہ تنازع سنگین موڑ بھی لے سکتا ہے اور معاملہ پیچیدہ تر ہونے کا خدشہ ہے ،ا سلئے اس ایشو بیٹھ کرکیوں نہ سلجھا لیا جائے؟۔گلوان وادی 2020 اپریل میں بھارت چین فوجیوں کے درمیان خونریز جھڑپ کے بعد یہ تیسری بار ایسا ہوا ہے کہ دونوں افواج کے درمیان ہاتھا پائی اور تکرار کی نوبت آگئی۔ مرکزی حکومت اس جانب کوئی سنجیدہ غور و خوض کیوں نہیں کرتی ہے ،اب تو اپوزیشن جماعتیں اس پر اپنے اعتراضات رکھ رہی اور سوال اٹھا رہی ہیں،حکومت کو عوام اور اپوزیشن کو مطمئن کرنا چاہئے ۔چین اپنے اندرونی معاملوں سے دھیان بھٹکانے کیلئے جب چاہتا ہے، سرحدی تنازع کو اٹھا دیتا ہے ۔اس پر دونوں جانب کا نقصان ہوتا ہے ،بھارت کا کہیں زیادہ ہوجاتاہے۔اس معاملے کو حل کرنے کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جانا چاہئے ،کشیدگی کم کرنے کی ضرورت ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    مارچ 3, 2026
    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    مارچ 3, 2026
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist