نئی دہلی، ملک کی یونانی دواساز کمپنیوں کی معروف تنظیم یونانی ڈرگس مینو فیکچررس ایسو سی ایشن کے قومی صدر حامد احمد نے اپنی پریس ریلیز میںکہا کہ تنظیم کی جانب سے عظیم مجاہد آزادی مسیح الملک حکیم محمد اجمل خاں کی یاد میں ماہ کے اختتام میں یوم یونانی میڈیسن کا اہتمام کیا جائے گا۔صدر حامد احمد نے کہا کہ بابائے یونانی حکیم محمد اجمل خاں کی یاد میںیہ ایک طفل کاوش ہے۔اس طرح کی کاوشوں کو ملک کے گوشے گوشے میں فروغ دیتے رہنا چاہئے۔یونانی کی ترقی و ترویج میں کام کر رہے اطباءیونانی کی تنظیمیں و یونانی کے طلبا کو یوم یونانی میڈیسن ڈے کے پروگرام میں شرکت کی درخواست کی۔طب یونانی کی تاریخ بہت قدیم ہے، یہ سلسلہ مسیح الملک سے ہوتا ہوا محمد رسول اللہ تک پہنچتا ہے۔ قدرتی اجزا سے بارہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے علاج تجویز فرمایا متعدد احادیث اس کی گواہ ہیں ، کلونجی ،کھجور،پھل ، فروٹ اور اس جیسے بہت سے درختوں کے اجزاءجڑی و بوٹیاں وغیرہ سے صحابہ وقتاً فوقتاً فیضیاب ہوتے رہے ۔ فی الوقت یونانی طب کو مسیح الملک حکیم محمد اجمل خاں صاحب نے جو جلا بخشا ہے اسے موجودہ زمانہ کے حکماءاطبا، طلبا اور پریکٹیشنرس و مینو فیکچرر اس طب کو اس کا جائز حق دلانے اور اس پیتھی اور طب سے عوام کو زیادہ سے زیادہ مستفید کرنے کے لئے کمر بستہ ہو جائیں۔اڈمااپنی پوری کوشش و کاوش کے ساتھ طب کے میدان میں کمر بستہ ہے اور تسلسل کے ساتھ سال در سال اس پیتھی کو مقبول عام بنانے کے لئے ہر خاص و عام تک اپنی کوشش و پیغام کو دامے ،سخنے پہنچا رہا ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ اڈما اور اس کی کاوشوں اور طب یونانی کو جلا بخشے اور اسے مقبول عام بنائے۔