• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, اپریل 5, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

نظامِ حکمرانی کو مسلسل جدید بنانے کی ضرورت: مودی

ان اہداف کے حصول میں عوامی اداروں اور سرکاری ملازمین کا کلیدی کردار ہے کیونکہ آج کا ہندوستان پر عزم ہے، ہر شہری کے اپنے خواب اور اہداف ہیں:وزیر اعظم

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 3, 2026
0 0
A A
نظامِ حکمرانی کو مسلسل جدید بنانے کی ضرورت: مودی
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،  (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی منظرنامے کے ساتھ عوامی خدمات کے تال میل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ ہندوستان تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی نظام کے درمیان تیز رفتار سے ترقی کر رہا ہے اور اسے اپنے نظامِ حکمرانی کو مسلسل جدید بناتے رہنا ہوگا۔ مودی نے آج صلاحیت سازی کمیشن کے یومِ تاسیس کے موقع پر کرم یوگی سادھنا سپتاہ سے ویڈیو پیغام کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرم یوگی سادھنا سپتاہ اس بات کو یقینی بنانے کی کوششوں میں ایک اہم کڑی ہے کہ ہماری عوامی خدمات 21ویں صدی میں بامعنی اور جوابدہ بنی رہیں۔ موجودہ طرزِ حکمرانی کے رہنما اصولوں پر تفصیل سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کا بنیادی منتر ناگرک دیو بھو” ہے، جس کا مطلب شہری کو سب سے مقدم اور معتبر ماننا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ عوامی خدمات کو زیادہ اہل اور شہریوں کے تئیں زیادہ حساس بنانے کے لیے ان کی ازسرنو تشریح کی جا رہی ہے اور حکمرانی کو صحیح معنوں میں شہریوں کےلیے توجہ کا مرکوز بنا کر اسے ایک نئی پہچان دی جا رہی ہے۔وزیراعظم نے صلاحیت کمیشن کے قیام پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کے بعد سے بہت سے ادارے مختلف مقاصد کے ساتھ کام کر رہے تھے، پھر بھی ہر سرکاری ملازم کی صلاحیت بڑھانے کے لیے ایک مخصوص ادارے کی واضح ضرورت محسوس کی جا رہی تھی، اسی سوچ نے کیپسٹی بلڈنگ کمیشن کو جنم دیا جس کا مقصد نظام میں شامل ہر کرم یوگی کو بااختیار بنانا ہے۔ انہوں نے کمیشن کو اس کے یومِ تاسیس پر مبارکباد دیتے ہوئے اور آئی جی او ٹی مشن کرم یوگی کے کامیاب کردار کو تسلیم کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ ان کوششوں سے جدید، قابل، ڈیڈیکیٹڈ اور حساس کرم یوگیوں کی ایک ٹیم تیار ہوگی۔ مودی نے اس پہل کو وِکست بھارت کے وسیع تصور سے جوڑتے ہوئے سیوا تیرتھکے افتتاح کے موقع پر دی گئی اپنی حالیہ تقریر کا حوالہ دیا اور تیز رفتار اقتصادی ترقی، جدید انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی کو اپنانے اور ہنرمند افرادی قوت کی کثرت کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان اہداف کے حصول میں عوامی اداروں اور سرکاری ملازمین کا کلیدی کردار ہے کیونکہ آج کا ہندوستان پر عزم ہے، ہر شہری کے اپنے خواب اور اہداف ہیں اور یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم انہیں پورا کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون فراہم کریں۔وزیراعظم نے شہریوں کی زندگی میں آسانی اور معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے نظامِ حکمرانی کو ایک معیار بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے سرکاری ملازمین سے اپیل کی کہ وہ روزانہ کچھ نیا سیکھیں اور کرم یوگی کے حقیقی جذبے کو اپنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نظامِ حکمرانی کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ شہریوں کے معیارِ زندگی میں دن بہ دن بہتری آئے، یہی ہمارا اصل معیار ہے۔ انتظامی ثقافت میں بنیادی تبدیلی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پرانے نظام میں افسر ہونے پر بہت زیادہ زور دیا جاتا تھا، جبکہ آج ملک کی پوری توجہ فرض شناسی پر مرکوز ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ دستورِ ہند خود فرائض کی ادائیگی کے ذریعے حقوق فراہم کرتا ہے اور جب آپ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے اپنے فرض کے تقاضوں پر غور کرتے ہیں، تو آپ کے فیصلوں کا اثر خود بخود کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔وزیراعظم نے سرکاری ملازمین سے اپنے کام کو مستقبل کے وسیع تناظر میں دیکھنے کی تاکید کرتے ہوئے ان سے مسلسل اس بات پر غور کرنے کو کہا کہ ان کے انفرادی فیصلے لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو کیسے بدل سکتے ہیں اور کس طرح ذاتی تبدیلی ادارہ جاتی تبدیلی کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔ اپنے ذاتی تجربے سے مثال دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایسے انقلابی کاموں کے لیے بے پناہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ توانائی صرف اور صرف بے لوث خدمت کے جذبے سے ہی حاصل کی جا سکتی ہے۔ جناب مودی نے ٹیکنالوجی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے گزشتہ 11 برسوں میں حکمرانی، خدمات کی فراہمی اور معیشت سمیت سرکاری کام کاج میں ٹیکنالوجی کے گہرے انضمام کی طرف اشارہ کیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    جماعت اسلامی جامع مسجد یونٹ کا ایران سے اظہارِ یکجہتی، مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی

    جماعت اسلامی جامع مسجد یونٹ کا ایران سے اظہارِ یکجہتی، مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی

    اپریل 4, 2026
    قومی اقلیتی کمیشن کا چیئرپرسن  بنے گا مسلمان ۔۔۔؟

    قومی اقلیتی کمیشن کا چیئرپرسن بنے گا مسلمان ۔۔۔؟

    اپریل 4, 2026
    ادب ،ثقافت اور نوجوانوں کے مکالمے کے لیے ایک جامع پلیٹ فارم

    ادب ،ثقافت اور نوجوانوں کے مکالمے کے لیے ایک جامع پلیٹ فارم

    اپریل 4, 2026
    روٹی کی اہمیت

    روٹی کی اہمیت

    اپریل 4, 2026
    جماعت اسلامی جامع مسجد یونٹ کا ایران سے اظہارِ یکجہتی، مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی

    جماعت اسلامی جامع مسجد یونٹ کا ایران سے اظہارِ یکجہتی، مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی

    اپریل 4, 2026
    قومی اقلیتی کمیشن کا چیئرپرسن  بنے گا مسلمان ۔۔۔؟

    قومی اقلیتی کمیشن کا چیئرپرسن بنے گا مسلمان ۔۔۔؟

    اپریل 4, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist