• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مارچ 4, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

کانگریس کے نئے صدر مذہبی اقلیتوں کے دل جیت سکیں گے

مشتاق احمد قاسمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 19, 2022
0 0
A A
کانگریس کے نئے صدر مذہبی اقلیتوں کے دل جیت سکیں گے
Share on FacebookShare on Twitter

کانگریس پارٹی جو ملک کی سب سے قدیم سیاسی پارٹی ہے، پچھلے کئی سالوں سے موت و حیات کی کشمکش میں جی رہی ہے اور ہر نیا دن اس کے زوال میں اضافہ کررہا ہے۔ اسی درمیان کانگریس کے خیر خواہوں کے پیہم مطالبے کے بعد کانگریس کے نئے صدر کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔نئے صدر کا تعلق محروم طبقے سے ہے اس لئے ملک میں بسنے والے محروم طبقات اور مذہبی اقلیتوں اور بے بسی کے گزارنے والے کروڑوں عوام کے مسائل جاننے اور اسے دور کرنے اور ایسے لوگوں کی زندگی میں بہار لانے کا جذبہ رکھتے ہوںگے، ساتھ ہی یہ بھی حقیقت ہے کہ کانگریس کے زوال سے ایسی طاقتوں کو زبردست عروج ہے جو ملک کی اقلیتوں ان کی تہذیب و کلچر اوران کی عبادت گاہوں کو پھلتا پھولتا دیکھنا نہیں چاہتی ہیں۔ یہ مذہبی اقلیتیں ماضی میں کانگریس کے اہم ووٹر تھے لیکن اس پارٹی کے دور حکومت میں زبردست فرقہ وارانہ فسادات رونما ہوئے اوران کی روک تھام میں غیر معمولی تاخیر اور ان کی معاشی و ترقی و انتظامیہ میں حصہ داری کےلئے کوئی مؤثر اقدام نہ کئے جانے کے باعث ملک کی اقلیتیں خاص کر مسلمان کانگریس سے دور اوران کی سیاسی وابستگی علاقائی پارٹیوں سے ہوگئیں۔ بہار بنگال اور برسوں سپا وبسپا جیسی علاقائی پارٹیوں کی حکومت کا قیام اس کی تازہ مثال ہے۔یہ علاقائی پارٹیاں پچھلے دو ڈھائی دہائیوں سے ریاستوں میں برسراقتدارہیں لیکن یہ علاقائی پارٹیاں بھی ان کی امیدوں پر کھری نہیں اتر رہی ہیں، ساتھ ہی ان علاقائی پارٹیوں کے قیام اور کانگریس کے زوال سے فرقہ پرست طاقتیں حد درجہ مضبوط ہو گئی ہیں اور جمہوری ادارے بھی اس سے متاثر ہورہے ہیں۔ ان حالات میں مسلمانوں کاایک بڑا طبقہ کانگریس کی طرف واپسی اورکانگریس سے ہی سیاسی تعلقات استوار کرنے کے خواہاں ہیں، لیکن ظاہر ہے کہ تعلقات کے استواری کا مسئلہ یکطرفہ نہیں ہوسکتابلکہ کانگریس کو بھی اقلیتوں کی طرف ہاتھ بڑھانے کی ضرورت ہے۔ اس کا مناسب طریقہ یہ ہے کہ ان افراد اور ان تنظیموں کو اپنے ساتھ لانے کےلئے عملی اقدام کرے جو مسلمانوں میں گرفت رکھتے ہیں۔ جمعیۃ علماءہند مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم ہے اور ہر ضلع قصبے میں اس کے رضاکار موجود ہیں اس کی مقبولیت کا عالم یہ ہے کہ مغربی یوپی کے ہر ضلعے میں پچاس ہزار آدمی اس کی دعوت پر ہر وقت لبیک کےلئے تیار رہتے ہیں۔ اس تنظیم کے سابق صدر حضرت مولانا اسعد مدنی کانگریس کے ٹکٹ پر تین مرتبہ راجیہ سبھا میں نمائندگی کرچکے ہیں، ان کے بھائی اور جمعیۃ علماءہند کے ایک دھڑے کے روح رواں مولانا ارشد مدنی کانگریس کے زبردست مداح ہیں اور اسی پارٹی کو مسلمانوں کا سچا خیرخواہ مانتے ہیں۔
صوبہ بہار میں امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کو مسلم عوام پر زبرست گرفت ہے۔بریلوی مسلک کی اہم شخصیت مولاناتوقیر رضا لاکھوں لوگوںکے دلوں پر حکومت کرتے ہیں۔ اس طرح کے تمام لوگوں اور تنظیموں کو کانگریس سے جوڑنے کےلئے عملی اقدام کیا جائے اور عوام پر گرفت رکھنے والوں کو کانگریس قیادت پارٹی اور حکومت میں نمائندگی دے کر پارٹی کے گرتے گراف کو دور کر سکتے ہیں۔ لیکن کانگریس کی قیادت کے طریقہ کار سے محسوس ہوتا ہے کہ وہ اس کے لئے تیار نہیں ہے۔ کانگریس کے نئے صدر محترم نے پرانی ورکنگ کمیٹی کو تحلیل کرکے47افراد پر مشتمل نئی ایگزیکٹیو کمیٹی بنائی ہے۔ اس میں مسلمانوںکو نمائندگی دی گئی ہے، حالانکہ مسلمانوں کی آبادی 14فیصد ہے اور ملک کا ہر ساتواں فرد مسلمان ہے، اس لحاظ سے سات مسلمانوں کی نمائندگی دی جانی چاہئے۔ لیکن صرف تین مسلمان ہی اس با اختیار کمیٹی میں جگہ پانے میں کامیاب ہیں۔ اسی طرح کسی بھی ریاست کا مسلمان صوبائی صدر نہیں ہے۔کیا کانگریس کے نئے صدر اس باتوں پر توجہ دیںگے اور مسلمانوں کے ساتھ ہورہی بے انصافی کو دور کرنے اوران کے جائز مطالبات کو پوری کرنے کی کوشش کریںگے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    مارچ 3, 2026
    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    مارچ 3, 2026
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist