• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, اکتوبر 19, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

نگر پالیکا کے نومنتخب چیئرمین نے تعارفی میٹنگ کا انعقاد کیا

شہر دیوبند کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانا ان کی ترجیحات میں شامل ہے: وپن گرگ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 8, 2023
0 0
A A
نگر پالیکا کے نومنتخب چیئرمین نے تعارفی میٹنگ کا انعقاد کیا
Share on FacebookShare on Twitter

رضوان سلمانی
دیوبند، 7؍ جون،سماج نیوز سروس:حلف برداری کے بعد پہلی مرتبہ نگر پالیکا پہنچے نومنتخب چیئرمین نے پالیکا کے میٹنگ ہال میں تعارفی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ، جس میں نومنتخب چیئرمین وپن گرگ نے نگر پالیکا افسران ، ملازمین اور صفائی ملازمین کو شہر دیوبند کی ترقی کے لئے ضروری ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں صاف صفائی ، پانی کی سپلائی اور روشنی کے نظام کو درست بنایا جائے اور ساتھ ہی نگر پالیکا ممبران کے مسائل کو ترجیحات کی بنیاد پر حل کرنے کی ہدایت دی اور انہو ںنے نگر پالیکا ملازمین کو مستعد رہنے کی بھی ہدایت دی اور کہا کہ شہر دیوبند کو بلاتفریق مذہب وملت خوبصورت بنانے کا کام کیا جائے گا۔ آج نگر پالیکا کے سبھی افسران اور ملازمین کی تعارفی میٹنگ میں بہت سے نگر پالیکا ممبران موجود رہے ، چیئرمین کی جانب سے سبھی افسران اور ملازمین کا تعارف کرایا گیا اور کچھ ممبران کی جانب سے اپنے اپنے وعدوں سے متعلق مختلف مسائل سے چیئرمین کو آگاہ کیا گیا جن کا موقع پر ہی حل کردیا گیا۔ نومنتخب چیئرمین وپن کمار گرگ نے وہاں پر موجود سبھی ملازمین سے کہا کہ شہر دیوبند کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانا ان کی ترجیحات میں شامل ہے اس لئے سبھی کے تعاون سے تاریخی شہر دیوبند کا چاروں طرف ترقیاتی کام کرانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ شہر دیوبند کی صاف صفائی ، پانی کی سپلائی اور روشنی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ انہوں نے نگر پالیکا کے ملازمین کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ اپنے طور طریقوں میں تبدیلی لائیں اور مستعد ہوں اور ساتھ ہی نگر پالیکا ممبران کی عزت کریں اور ان کی جانب سے بتائے گئے مسائل کا اصول کے مطابق جلد سے جلد حل کرکے انہیں اپنی بات سے مطمئن کرکے انہیں آگاہ بھی کریں۔ نومنتخب چیئرمین نے کہا کہ سبھی نگر پالیکا ممبران ، افسرا وملازمین ایک ہی پریوار کا حصہ ہیں اور آپس میں گفت وشنید کرکے کام کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نگر پالیکا کے سبھی ملازمین وافسران کی تنخواہ ہر ماہ کی 5تاریخ تک تقسیم ہوجانا ضروری ہے۔ اور ایسے ملازمین جو ریٹائر ہوچکے ہیں ا ن کی 15ہزار روپے تک کی رقم نگر پالیکا پر بقایا ہے ، ان کی ایک مشت ادائیگی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہر دیوبند کے پانی کے نظام کی سپلائی کو مزید اطمینان بخش بنائے جانے کے احکامات بھی دیئے اور کہا کہ نگر پالیکا کے جن ٹیوب ویل پر جنریٹر کا نظم نہیں ہے وہاں پر جلد ہی جنریٹر کرائے پر لے کر شہریوں کو پانی کی سپلائی دی جائے اور سبھی ٹیوب ویلوں پر بجلی چلے جانے کی صورت میں 2گھنٹے جنریٹر چلاکر پانی کی سپلائی دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ہونے والی بورڈ کی میٹنگ میں ضرورت کے مطابق جنریٹرکی خریداری کی تجویز لائی جائے گی۔ انہوں نے سبھی صفائی ملازمین کو ہدایت دی کہ وہ اپنے وارڈ کے ممبر کے رابطہ میں رہ کر صفائی کے نظام کو درست کریں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہر دیوبند میں 5عدد نئی فوگنگ مشینوں کی خریداری جلد کی جائے گی۔ اس دوران ای او نگر پالیکا دھریندر کمار رائے نے اس سلسلہ میں محکمہ پانی سپلائی کے محرر محمد عارف کو ہدایت دی کہ اگر شہر میں کوئی ٹیوب ویل خراب ہوجائے یا پائپ لائن لکیج ہونے کی وجہ سے پانی سپلائی متأثر ہو تو اس صورت میں اس کی اطلاع ممبران کا واٹس اپ گروپ بناکر اپلوڈکردی جائے اور اس میں یہ بھی تحریر کیا جائے کہ کتنے وقت میں ٹیوب ویل درست کراکر پانی کی سپلائی دی جائے گی۔ اس موقع پر نگر پالیکا ممبر اقبال انصاری، محمد اختر، رضوان ، ندیم، رویندر چودھری، انکت رانا، شیام چوہان، شرافت ملک، محمد وسیم، اجے گاندھی سمیت نگر پالیکا افسران و ملازمین موجود رہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اکتوبر 16, 2025
    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    اکتوبر 16, 2025

    خواتین صف اول میں

    اکتوبر 16, 2025
    پاکستان اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے: وزیر خزانہ

    پاکستان اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے: وزیر خزانہ

    اکتوبر 16, 2025
    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اکتوبر 16, 2025
    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    اکتوبر 16, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist