• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, فروری 24, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جوہری مذاکرات کے درمیان ایرانی صدر کا مسقط کا دورہ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 27, 2025
0 0
A A
ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جوہری مذاکرات کے درمیان ایرانی صدر کا مسقط کا دورہ
Share on FacebookShare on Twitter

تہران (ہ س)۔ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جوہری مذاکرات کی پیچیدگیوں کے بیچ، ایرانی صدر مسعود پزشکیان منگل کے روز عمان کے دورے پر دار الحکومت مسقط پہنچے۔ اگرچہ اس دورے کا بظاہر مقصد دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا بتایا جا رہا ہے، تاہم ایران کے بعض ذرائع ابلاغ اور مبصرین کا کہنا ہے کہ اس کے پس پردہ حقیقی مقصد اس سے کہیں زیادہ اہم اور سیاسی نوعیت کا ہے۔معروف تجزیہ نگار احمد زید آبادی نے ایرانی اخبار "ہم میہن” میں اس دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے عمان کی جانب سے تہران اور واشنگٹن کے درمیان ثالثی کی کوششوں کو اس کا اصل محرک قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ جوہری مسئلہ، بالخصوص یورینیم کی افزودگی، اس وقت کسی بھی ممکنہ پیش رفت کی سب سے بڑی رکاوٹ بن چکا ہے۔اگرچہ ایرانی حکومت نے پزشکیان کے دورے کو صرف اقتصادی تعاون کی کوشش قرار دیا ہے، تاہم اخبار کے مطابق اصل توجہ اس وقت عمانی وزیر خارجہ بدر البوسعدی کی جانب سے دی گئی تجاویز پر مرکوز ہے۔ یہ تجاویز گزشتہ جمعے کو روم میں ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے پانچویں بالواسطہ مذاکراتی دور میں پیش کی گئی تھیں۔گزشتہ دور کے دوران یورینیم کی افزودگی کا مسئلہ شدت سے سامنے آیا، جس پر ایران اور امریکہ کے موقف میں سخت جمود دیکھا گیا۔ بعض مبصرین کے مطابق اس مسئلے کے حل کے لیے دو تجاویز زیر غور آئیں۔ پہلی تو عارضی معاہدے” کی تجویز، جس کے تحت ایران یورینیم کی افزودگی کو معطل کرے گا اور اس کے بدلے میں امریکہ کچھ پابندیاں نرم کرے گا … اور دوسری تجویز ایک "بین الاقوامی کنسورشیم” کے قیام کی تھی، جو علاقائی ممالک کی شرکت سے افزودگی کے عمل کو انجام دے گا۔تاہم دونوں تجاویز کو بڑی رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ عارضی معاہدے کو نہ ایران میں عوامی و سیاسی قبولیت حاصل ہے اور نہ امریکہ میں، جب کہ کنسورشیم کا خیال قانونی حیثیت اور جغرافیائی محل وقوع کے اختلافات کی وجہ سے اپنی کشش کھو چکا ہے۔اگرچہ صورت حال غیر یقینی ہے، مگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات توجہ طلب ہیں، جن میں انھوں نے کہا ہے کہ بات چیت مثبت انداز میں جاری ہے۔اس پس منظر میں عمان پر نظریں مرکوز ہو گئی ہیں کہ آیا وہ اس پیچیدہ مسئلے میں کوئی بڑی پیش رفت ممکن بنا سکتا ہے یا نہیں، خاص طور پر جب کہ دونوں فریقین اپنے بنیادی موقف سے پیچھے ہٹنے کو تیار نظر نہیں آتے۔ بالخصوص یورینیم کی افزودگی کے مسئلے پر، جو اس تنازع کا مرکزی نقطہ بن چکا ہے۔واضح رہے کہ 12 اپریل سے اب تک ایرانی اور امریکی وفود کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے پانچ دور ہو چکے ہیں جنھیں مثبت قرار دیا گیا ہے۔ تاہم ایران کی جانب سے ملک کے اندر افزودگی کے خود مختار حق” پر اصرار اور امریکہ کی جانب سے اس کی مخالفت نے بات چیت کو پیچیدہ بنا دیا ہے۔مذاکرات میں ایرانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی وفد کی سربراہی مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو ویٹکوف کر رہے ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    دہلی میرٹھ کوریڈور کا آغاز، سرائے کالے خان سے  82 کلومیٹر کے روٹ پر نمو بھارت چلائے گا

    دہلی میرٹھ کوریڈور کا آغاز، سرائے کالے خان سے 82 کلومیٹر کے روٹ پر نمو بھارت چلائے گا

    فروری 23, 2026
    21میٹرو اسٹیشن کے ناموں کے جائزے کے بعد 7ترمیم، اور 2 کے نام بدلے گئے

    21میٹرو اسٹیشن کے ناموں کے جائزے کے بعد 7ترمیم، اور 2 کے نام بدلے گئے

    فروری 23, 2026
    شخصی تربیت اور صومِ رمضان

    شخصی تربیت اور صومِ رمضان

    فروری 23, 2026
    ٹرمپ کا گرین لینڈ کے لیے طبی بحری جہاز بھیجنے کا اعلان

    ٹرمپ کا گرین لینڈ کے لیے طبی بحری جہاز بھیجنے کا اعلان

    فروری 23, 2026
    دہلی میرٹھ کوریڈور کا آغاز، سرائے کالے خان سے  82 کلومیٹر کے روٹ پر نمو بھارت چلائے گا

    دہلی میرٹھ کوریڈور کا آغاز، سرائے کالے خان سے 82 کلومیٹر کے روٹ پر نمو بھارت چلائے گا

    فروری 23, 2026
    21میٹرو اسٹیشن کے ناموں کے جائزے کے بعد 7ترمیم، اور 2 کے نام بدلے گئے

    21میٹرو اسٹیشن کے ناموں کے جائزے کے بعد 7ترمیم، اور 2 کے نام بدلے گئے

    فروری 23, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist