• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, فروری 22, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

حج مقبول کا بدلہ صرف جنت ہے: وصی اللہ مدنی

ضلعی جمعیت اہلِ حدیث،سدھارتھ نگرکے زیر اہتمام حج تربیتی پروگرام اور ٹیکہ کاری بحسن وخوبی اختتام پذیر

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 18, 2023
0 0
A A
حج مقبول کا بدلہ صرف جنت ہے: وصی اللہ مدنی
Share on FacebookShare on Twitter

سدھارتھ نگر/18مئی/پریس ریلیز، ضلعی جمعیت اہلِ حدیث، سدھارتھ نگر، یوپی کے ناظم مولانا وصی اللہ عبدالحکیم مدنی نے امسال عازمین حج کے لیے اعمال حج کی عملی تربیت اورٹرینیگ کی بابت اخباری نمائندوں کو بتایا کہصوبائی حکومت کی جانب سےپورے ضلع سدھارتھ نگر میں ٹیکہ کاری کے متعین سات مراکز میں سے درج ذیل چار سینٹروں پر ضلعی جمعیت اہلِ حدیث، سدھارتھ نگر، یوپی کے ذمہ داران بطورخاص امیر جمعیت مولانا محمد ابراہیم مدنی اور ناظم جمعیت مولانا وصی اللہ مدنی نے مقامی جمعیتوں کے امراء و نظماء حضرات کے توسط ومکمل تعاون سے 16/مئی بروزمنگل بڑے تزک واحتشام کے ساتھ حج تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔جمعیت اہل حدیث حلقہ شہرت گڑھ کے ناظم مولانا جمشید عالم عبد السلام سلفی نےپروگرام کا افتتاح کراتے ہوئے تمام مشارکین کا استقبال کرتے ہوئے ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کا مختصر تعارف پیش کیا اور اس پروگرام کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے عازمین حج کو اس بات پر ابھارا کہ آپ لوگ خلوص نیت کے ساتھ سفر حج پر روانہ ہوں اور روانگی سے پہلے ہی سنت کے مطابق حج و عمرہ کا طریقہ سیکھ لیں۔ اسی لیے ضلعی جمعیت نے اس طرح کے پروگرام کا انتظام و انصرام کیا ہے۔ عازمین حج اور ان کے ہمراہ تشریف لانے والوں کی کل تعداد تقریباً ایک سو پچاس سے متجاوز تھی، سفر حج پر روانہ ہونے والے یہ سعادت مند مردوخواتین طے شدہ پروگرام اور وقت مقررہ پر بدر اسکول پہنچ چکے تھے، ان معزز مہمانوں کی ضیافت ورہنمائی کے لیے ضلعی جمعیت کے ذمہ داران وکارکنان پہلے سے موجود تھے، جنھوں نے اپنی اخلاقی وجماعتی ذمہ داریوں کو ادا کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی،پہلی بار انسانوں کایہ سیلاب وازدحام اور مناسک حج وعمرہ کے احکام ومسائل اور عملی تربیت حاصل کرنے کا شوق، جوش وجذبہ اورولولہ دیکھا گیا، حج وعمرہ کے ارکان ومسائل پر گفتگو اور عملی تربیت دینے والے سارے مشتہر، معتمد ومستند اور کئ بار حج وعمرہ کی سعادت سے سرفراز ہونے والے علماء کرام تشریف فرماتھے، بدر اسکول کی جامع مسجد میں تربیت دینے والے علماء کے اسماء گرامی یہ ہیں:مولانا مطیع اللہ مدنی، ڈاکٹر بدرالدین ریاضی،مولانا وصی اللہ مدنی، مولانا شفیع اللہ مدنی، مولانا قمرالدین ریاضی، مولانا سعود اختر سلفی، مولانا جمشید عالم سلفی، ہر ایک نے اپنے موضوع کو مختصر مگر مدلل ودل نشین انداز میں پیش کئے، مناسک حج اور مقدس سفر سے متعلقہ سوالات کے جوابات دئے، آخرمیں ضلعی جمعیت اہل حدیث کے ناظم محترم مولانا وصی اللہ مدنی نے تمام مشارکین اور ذمہ داران جمعیت کا شکریہ ادا کیا اور اس موقعے پر بطور خاص مولانا مطیع اللہ سلفی، شاکر جلالی (شاکرڈیہہ)کے حق میں دعا فرمائی اور بتایا کہ الحمد للہ مولانا محترم سفر حج کے لیے روانہ ہو رہے ہیں لہٰذا آپ حضرات وہاں بھی شیخ سے رابطہ رکھ سکتے ہیں۔ اس موقع پر تمام مراکز پر ضلعی جمعیت کی جانب سے مطبوع ضلعی جمعیت کے سابق ناظم محترم مولانا عبدالمنان سلفی رحمہ کی تالیف کردہ کتاب”کتاب وسنت کی روشنی میں مختصر آداب حج وعمرہ” بزبان اردو، ہندی اور ایک ورقی اعمال حج وطریقہ عمرہ تقسیم کی گئی-پروگرام کی کامیابی اور منظم انداز میں ٹیکہ کاری کا عمل انجام دنے اور حق ضیافت ادا کرنےمیں مولانا سعود اختر سلفی، مولانا جمشید عالم سلفی، مولانا ابوبکر سراجی، آفس سکریٹری اور مولانا امیراللہ یوسفی کی زبردست محنت اور اہم رول وکردار شامل تھا-(۲) جامعہ اتحاد ملت، اٹوا بازار جمعیت اہلِ حدیث حلقہ اٹوا بازارکے ناظم مولانا فخرالدین ریاضی کی اطلاع کے مطابق یہاں بھی شرکاء کی تعداد اچھی خاصی تھی، تقریباًایک سوتیس افراد اس پروگرام سے مستفید ہوئے، تربیت دینے والے علماء میں مہمان خصوصی مولانا شمیم احمد فوزی، مدنی کے علاوہ مقامی علماء میں مولانا شمس الہدی جامعی، مولانا عبدالودود سلفی خادم الحجاج شریک تھے، پروگرام کی نظامت مولانا فخرالدین ریاضی نے انجام دی، مہمانوں کی ضیافت اور متعلقہ دیگر امور کی ترتیب وتنسیق میں مولانا مجیب الرحمان رحمانی،مولانا عبدالوہاب محمدی اور محترم نذیر بھائی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، اللہ انہیں اجرجزیل عطا فرمائے، آمین-(۳) مدرسہ عائشہ گرلس کالج، نرکٹہا، بانسیمولانا عبدالرب سلفی ناظم حلقہ نے اپنے سرگرم عہدیداران واراکین کے حسن تعاون سے بہت بہتر اور پرسکون ماحول میں حج تربیتی پروگرام اور ٹیکہ کاری کا کام انجام دیااور حسب سہولت ووسعت عازمین حج اور ان کے ہمراہ آنے والے معزز حضرات کی خوب میزبانی کی، امیر حلقہ مولانا عبدالخبیر مدنی حج وعمرہ کے اعمال کو عملی طور پر سکھایا، پروگرام کی ترتیب وانتظام میں مولانا عبدالحکیم سلفی اور مولانا عبدالرحمن اثری صاحبان وغیرہم کا خصوصی تعاون شامل تھا-(٤) خیر ٹیکنکل، بیدولہ چوراہا، ڈومریا گنجاس سینٹر پر حج تربیتی پروگرام کا انعقاد جمعیت اہلِ حدیث حلقہ ڈومریا گنج کے زیر اہتمام کیا گیا، ناظم حلقہ مولانا عبدالمنان مفتاحی نے ڈومریا گنج اور اس کے اطراف کے تمام عازمین حج کا پر جوش استقبال اور ضیافت کی، امیر جمعیت مولانا محمد ابراہیم مدنی اور مولانا عبدالستار سراجی نے یکے بعد دیگرے مناسک حج وعمرہ پر گفتگو کرتے ہوئے عملی طور پر حج وعمرہ کرنے کا طریقہ سکھایا-یہاں بھی شرکاء کی تعداد قابل دید اور اچھی تھی-فہرست میں مندرج عازمین حج کےاسماء ایک سوتین تھے، تین کم سو لوگوں کو انجکشن لگوایا گیا-بعض اپنے قریبی سینٹر سے ہی ٹیکہ کا انجکشن حاصل کرلیے-اللہ کے فضل خاص اور ذمہ داران احباب کی مخلصانہ کاوشوں سے تمام مراکز پر پروگرام کامیاب رہاناظم ضلعی جمعیت مولانا وصی اللہ مدنی نے جمعیت کی اس نمایاں کامیابی پر اپنی مسرت وشادمانی کا اظہار کرتے ہوئےمتعینہ سینٹروں کے امراء ونظماء اور ان کے دیگر معاونین کا بصمیم قلب شکریہ ادا کیا جنھوں نے ٹیکہ کاری اور حج تربیتی پروگرام کو کامیابی سے ہم کنار کرنے میں جمعیت کا کسی طرح کابھی تعاون کیا ہے، اللہ سب لوگوں کو اس کا بہترین بدلہ عنایت فرمائے، آمین-اللہ تمام خوش نصیب عازمین حج کو کتاب وسنت کی سنہری تعلیمات کی روشنی میں حج وعمرہ کرنے کی توفیق ارزانی عطا کرے، ان کےتمام پاکیزہ اعمال کو شرف قبولیت بخشے اور اپنے حفظ وامان میں رکھے تاکہ بصحت و عافیت اور امن و سلامتی کے ساتھ اپنے وطن عزیز واپس آسکیں-

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرنا اسرائیل کا حق: مائیک ہکابی

    مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرنا اسرائیل کا حق: مائیک ہکابی

    فروری 22, 2026
    انڈونیشیا، مراکش، قازقستان، کوسوو اور البانیہ کا غزہ میں فوج بھیجنے کا وعدہ

    انڈونیشیا، مراکش، قازقستان، کوسوو اور البانیہ کا غزہ میں فوج بھیجنے کا وعدہ

    فروری 22, 2026
    امریکہ دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے

    امریکہ دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے

    فروری 22, 2026
    نائیجیریا کے گاؤں پر مسلح  افراد کا حملہ، 50 افراد ہلاک

    نائیجیریا کے گاؤں پر مسلح افراد کا حملہ، 50 افراد ہلاک

    فروری 22, 2026
    مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرنا اسرائیل کا حق: مائیک ہکابی

    مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرنا اسرائیل کا حق: مائیک ہکابی

    فروری 22, 2026
    انڈونیشیا، مراکش، قازقستان، کوسوو اور البانیہ کا غزہ میں فوج بھیجنے کا وعدہ

    انڈونیشیا، مراکش، قازقستان، کوسوو اور البانیہ کا غزہ میں فوج بھیجنے کا وعدہ

    فروری 22, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist