• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, فروری 10, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

انسانی قلوب کی اصلاح اور کامیابی کا واحد راستہ قرآن و سنت کی پیروی میں پنہاں: مولانا سید محمد طلحہ قاسمی نقشبندی

موتی نگر کی مسجد اقصیٰ میں اصلاحی بیان و درسِ قرآن،کثیر تعداد میں علماء و عمائدین اور عوام کی شرکت

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 10, 2026
0 0
A A
انسانی قلوب کی اصلاح اور کامیابی کا واحد راستہ قرآن و سنت کی پیروی میں پنہاں: مولانا سید محمد طلحہ قاسمی نقشبندی
Share on FacebookShare on Twitter

کانپور،سماج نیوز سروس : موتی نگر جاجمؤ واقع مسجد اقصیٰ میں ایک خصوصی اصلاحی نشست و درسِ قرآن جمعیۃ علماء اتر پردیش کے ناظم اعلیٰ مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی کی زیر نگرانی منعقد ہوئی، جس میں معروف عالم دین اور حضرت مولانا پیر فقیر ذو الفقار احمد نقشبندی رحمۃ اللہ کے خلیفہ و مجاز مولانا سید محمد طلحہ قاسمی نقشبندی نے فکر انگیز خطاب فرمایا۔ اس موقع پر شہر کے ممتاز علماء، دانشوران اور کثیر تعداد میں عوام موجود رہے۔ مولانا سید محمد طلحہ قاسمی نے خطاب میں سورہ کہف کی آخری آیات کی روشنی میں درس دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں روزانہ کی بنیاد پر دینی بیانات اور درسِ قرآن سننے کا معمول بنانا چاہیے۔ انہوں نے فرمایا کہ رات کو سونے سے پہلے اللہ والوں کے بیانات سننے سے وہ باتیں ذہن میں پیوست ہو جاتی ہیں اور نیند کی حالت میں بھی انسانی دماغ مثبت رخ پر کام کرتا رہتا ہے۔ انہوں نے موجودہ دور کے سائنسی حقائق کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ نیند میں بھی سننے کی صلاحیت بیدار رہتی ہے، لہٰذا اگر سوتے وقت قرآن یا کوئی خیر کی بات سنی جائے تو وہ انسانی شخصیت اور تربیت پر گہرا اثر ڈالتی ہے۔ مولانا نے شرک کی حقیقت پر روشنی ڈالتے ہوئے خبردار کیا کہ شرک محض بت پرستی کا نام نہیں بلکہ اللہ کے علاوہ کسی اور ذات یا سبب (مثلاً دکان، کاروبار یا عہدہ) پر ایسا بھروسہ کرنا کہ اللہ کا حکم پیچھے رہ جائے، یہ بھی شرک کی ایک جڑ ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ ،جب انسان دکان کو رزق کا ضامن سمجھ کر نماز چھوڑ دیتا ہے تو یہیں سے شرکِ خفی کی ابتدا ہوتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اعمال کی قبولیت کا دارومدار نیتوں پر ہے اور جب تک دل کی اصلاح نہ ہو، ظاہری اعمال بے وزن رہتے ہیں۔ جنت الفردوس اور انسانی نفسیات کا تذکرہ کرتے ہوئے مولانا نے فرمایا کہ انسان فطرتاً کمال کا طالب ہے، اسی لیے دنیا کی کوئی بھی آسائش اسے مستقل مطمئن نہیں کر پاتی۔ یہ کمال صرف جنت میں ملے گا جہاں سے انسان کبھی نکلنا نہیں چاہے گا۔ انہوں نے سورہ کہف کی روشنی میں بتایا کہ جن کے دلوں میں ایمان اور عملِ صالح ہوگا، وہی جنت الفردوس کے حقدار ہوں گے۔ اس مجلس میں کثیر تعداد میں فرزندانِ توحید نے شرکت کی۔نشست کا اختتام رقت آمیز دعا پر ہوا، جس میں ملک و ملت کی فلاح اور باطنی اصلاح کی خصوصی دعائیں کی گئیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے 37 سالہ روایت توڑ دی

    ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے 37 سالہ روایت توڑ دی

    فروری 10, 2026
    صومالی لینڈ میں اسرائیلی فوجی اڈا قبول نہیں

    صومالی لینڈ میں اسرائیلی فوجی اڈا قبول نہیں

    فروری 10, 2026
    صدر شی جن پنگ امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں: ٹرمپ

    صدر شی جن پنگ امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں: ٹرمپ

    فروری 10, 2026
    پیٹر مینڈلسن تنازع پر افسوس

    پیٹر مینڈلسن تنازع پر افسوس

    فروری 10, 2026
    ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے 37 سالہ روایت توڑ دی

    ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے 37 سالہ روایت توڑ دی

    فروری 10, 2026
    صومالی لینڈ میں اسرائیلی فوجی اڈا قبول نہیں

    صومالی لینڈ میں اسرائیلی فوجی اڈا قبول نہیں

    فروری 10, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist