• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مارچ 3, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

رمضان اور ہولی کا حسین امتزاج

وقف 159 کی جانب سے 70 خاندانوں میں ’’سدبھاؤنا ہولی کٹ‘‘ کی تقسیم

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 3, 2026
0 0
A A
رمضان اور ہولی کا حسین امتزاج
Share on FacebookShare on Twitter

بھاگلپور (قمر امان)باہمی اتحاد و اتفاق،مذہبی رواداری اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے مقصد سے وقف سید شاہ عنایت حسین 159،خانقاہ پیر دمڑیا شاہ خلیفہ باغ بھاگلپور کی جانب سے ایک قابلِ تقلید اور مثالی اقدام انجام دیا گیا۔رمضان المبارک جیسے مقدس اور بابرکت مہینے میں ہندو برادری کے عظیم تہوار ہولی کے موقع پر وقف 159 کے زیرِ اہتمام 70 مستحق خاندانوں کے درمیان ’’سدبھاؤنا ہولی کٹ‘‘ تقسیم کی گئی،جس نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کی ایک روشن مثال قائم کی۔یہ ہولی کٹس شہر کے مختلف علاقوں،جن میں مودی نگر،امبیڈکر نگر،ناتھ نگر اناتھالیہ روڈ،لالوچک چمپا نگر اور مسکن براری شامل ہیں،میں ضرورت مند خاندانوں تک پہنچائی گئیں۔اس کارِ خیر میں خاص طور پر معاشی طور پر کمزور اور مستحق طبقات کو ترجیح دی گئی تاکہ خوشیوں کے اس رنگین تہوار کی مسرت ہر دروازے تک پہنچ سکے اور کوئی بھی گھرانہ خوشیوں سے محروم نہ رہ جائے۔کٹ میں تہوار سے متعلق ضروری اشیاء شامل تھیں، جنہیں پا کر مستحقین کے چہروں پر خوشی اور اطمینان نمایاں طور پر جھلک رہا تھا۔اس موقع پر خانقاہ پیر دمڑیا شاہ کے سجادہ نشین اور وقف 159 کے متولی مولانا سید شاہ فخر عالم حسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ دور میں عالمی سطح پر نفرت، عداوت،جنگ اور کشیدگی کے مناظر عام ہو چکے ہیں۔ایسے پُرآشوب حالات میں مذہبی و سماجی اداروں کی ذمہ داری دو چند ہو جاتی ہے کہ وہ عملی طور پر محبت،بھائی چارہ اور رواداری کا پیغام عام کریں۔انہوں نے کہا کہ بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے گویا انسان کو محبت کے لیے نہیں بلکہ نفرت کے لیے پیدا کیا گیا ہو، حالانکہ لفظ ’’انسان‘‘ ہی انس و محبت سے ماخوذ ہے،جس کا مفہوم ایک دوسرے کے ساتھ خلوص،ہمدردی اور احترام کے ساتھ پیش آنا ہے۔مولانا فخر عالم حسن نے مزید کہا کہ تہوار دراصل خوشی،مسرت اور یکجہتی کے مواقع ہوتے ہیں۔
اگر ہم ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہوں، تحائف کا تبادلہ کریں اور دکھ سکھ میں ساتھ کھڑے رہیں تو دلوں کی دوریاں خود بخود کم ہو جاتی ہیں اور سماج میں ہم آہنگی مضبوط بنیادوں پر استوار ہوتی ہے۔انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ رمضان اور ہولی کا یہ حسین امتزاج ہمارے ملک کی گنگا جمنی تہذیب کی عکاسی کرتا ہے،جہاں مختلف مذاہب اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے افراد ایک دوسرے کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے باہمی محبت کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں۔تقسیم کے اس بابرکت عمل میں مانو سہایتا کیندر کے ڈائریکٹر دیو جیوتی مکھرجی، محمد احمد باشو،محمد ابصار اور حماد حسینی سمیت دیگر معزز افراد نے فعال کردار ادا کیا۔ان حضرات نے نہایت منظم اور خوش اسلوبی کے ساتھ مستحق خاندانوں تک ہولی کٹس کی فراہمی کو یقینی بنایا۔مقامی باشندوں اور سماجی حلقوں نے اس اقدام کو بے حد سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں نہ صرف ضرورت مندوں کی فوری مدد کا ذریعہ بنتی ہیں بلکہ معاشرے میں باہمی اعتماد،اخوت اور ہم آہنگی کو بھی فروغ دیتی ہیں۔اہلِ شہر نے امید ظاہر کی کہ وقف 159 اور خانقاہ پیر دمڑیا شاہ کی جانب سے مستقبل میں بھی اس نوعیت کی فلاحی اور سماجی سرگرمیاں جاری رہیں گی، تاکہ محبت،رواداری اور بھائی چارے کا پیغام عام ہو اور ہمارا سماج امن و یکجہتی کی روشن مثال بنا رہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    مارچ 3, 2026
    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    مارچ 3, 2026
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist